ساجد

محفلین
بہت پیاری تصاویر ہیں ۔ نیرنگ خیال بھائی ان تصاویر کے ساتھ ایک دعوتی کارڈ بھی تو بھیجنا تھا ۔ ایسی خوبصورت جگہ صرف تصویروں میں دکھا کر اشتہا بڑھانے پر اکتفا کر لیا آپ نے۔
کیا آپ نے مال ڈنگر نہیں رکھا ہوا ؟ ان کی بھی تصویریں ارسال کرتے۔ میں جب بھی اپنے گاؤں جاؤں تو سب سے پہلے ان ڈنگر دوستوں سے ملتا ہوں ۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت تصاویر ہیں۔

گاؤں کی پھر سے یاد دلا دی۔

زبیر بھائی کی طرح مجھے بھی گاؤں کی زندگی بہت پسند ہے۔
شمشاد بھائی اس زندگی کا مزا ہی اور ہے۔

بہت ہی دلکش مناظر ہیں :best:
بہت شکریہ نگارف :)

آہا
کیا ہی خوب تصاویر ہیں۔
لودھراں تک تو میں خوب گیا ہوں اور ایک بار رحیم یار خان بھی گیا ہوں۔
صادق آباد میں بہت قریبی رشتے دار بھی رہتے ہیں، مگر کبھی جانا نہیں ہوا۔
سارا صادق آباد تو آپ نے دکھا دیا ہے، اب نہ بھی جائیں تو کوئی بات نہیں۔
زبردست تصاویر
صادق آباد تو رہتا ہے ابھی دوست۔۔ :)
ابھی تو صادق آباد کے گردونواح دیکھ رہے ہو تم۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت پیاری تصاویر ہیں ۔ نیرنگ خیال بھائی ان تصاویر کے ساتھ ایک دعوتی کارڈ بھی تو بھیجنا تھا ۔ ایسی خوبصورت جگہ صرف تصویروں میں دکھا کر اشتہا بڑھانے پر اکتفا کر لیا آپ نے۔
کیا آپ نے مال ڈنگر نہیں رکھا ہوا ؟ ان کی بھی تصویریں ارسال کرتے۔ میں جب بھی اپنے گاؤں جاؤں تو سب سے پہلے ان ڈنگر دوستوں سے ملتا ہوں ۔:)
ساجد بھائی مال ڈنگر ہے۔ قربانی اکثر گھر کے جانور کی ہی ہوتی ہے۔ پر اب زیادہ توجہ نہیں دے پاتے ابو۔ کیوں کہ وہ اکیلے ہوتے ہیں وہاں۔ :) اور مزارعوں کے گھر ہی رہتا ہے سب :)
دعوت نامہ کیسا ساجد بھائی۔ آپ کے چھوٹے بھائی کا گھر ہے۔ جب دل کرے آئیے۔ کہیں تو میں آپکو ساتھ لیتا جاؤں لاہور سے اگلے چکر میں :)
 
بہت شکریہ اس خلوص کا۔ بالکل نیرنگ اب آپ کے گاؤں کی سیر ضرور کریں گے لیکن تھوڑا وقت نکال کر تا کہ کچھ دیر اس علاقے کی خوبصورتی کو اپنی آنکھوں میں سمو سکیں۔ انشاءاللہ آپ سے رابطہ کر کے وقت طے کروں گا۔
 
میں منتظر رہوں گا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے گاؤں میں تو ابھی کچھ عرصہ پہلے آئی ہے
پہلے لکڑیاں جلاتے تھے ۔ پر گاؤں میں اپلے جلانے کا رواج بھی عام تھا۔ :)
7002834.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بتائیں یہ جو باہر کی طرف چارپائی کھڑی ہے اس کے دونوں پایوں کو کیا پہنایا ہوا ہے؟
 
Top