میرا پاکستا ن جل رہا ہے

کیا دہشت گردی میں یہ بھی جائز ہے :noxxx:

ذرا سوال تو کیجیے

16333_1247614583245_1015843236_765198_3027418_n.jpg


دیکھیے اوردہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر لعنت بھیجیے
 

آفت

محفلین
یہ بھی غلط ہے ۔ ہمارا مذہب اس چیز کی اجازت نہیں دیتا ۔ اسی لیے کہا گیا ہے ایک بے گناہ کا قتل گویا پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ ہمارے ہاں دہشت گردی میں ملوث پارٹیاں عرصہ دراز سے قتل و غات گری کا بازا گرم کیے ہوئے ہیں ۔ ان سب کے خلاف اپریشن ہونا چاہیے ۔ لیکن افسوس بارہ مئی کے دن تو مکا لہرا کر کہا جاتا ہے کہ " دیکھا ہماری طاقت کتنی ہے " یہ تقسیم ختم کرنی ہو گی ۔ جماعت اسلامی،لشکر جھنگوی،سپاہ محمد،ایم کیو ایم اور طالبان سب سے حساب ہونا چاہیے ۔ کچھ کو این آر او جیسے قانون کے زریعے چھوڑ دینا اور کچھ کو بے گناہ پکڑ لینے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی ۔ انصاف اسی صورت ممکن ہے کہ سب گناہ گار اپنے انجام کو پہنچے ۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہ سب پاکستان دشمنوں کی کاووائی ہے۔ اب تو طالبان نے اس کی مذمت کی ہے۔ اللہ ہم سب کو اور ہمارے مللک کی حفاظت فرمائے آمین
 

خورشیدآزاد

محفلین
بچپن میں ہمارے گاؤں کی دیواروں پر بڑی بڑی وال چاکنگ لکھی ہوتی"کشمیر جل رہا ہے"

آج اس موضوع کا عنوان دیکھ ذہن وہی وال چاکنگ تازہ ہوگئی۔ اس وقت کسے معلوم تھا کہ بیس سال بعد یہی پاکستانی جو اس وقت کشمیر کے لیے ایسا لکھ رہے ہیں اپنے پاکستان کے لیےلکھیں گے، دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
 
یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ دہشت گردوں کی زد میں معصوم بچیوں کے اسکول اور اب اسلامی یونیورسٹی کیوں آرہے ہیں۔اصل میں یہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک ترقی کرے۔ان کی مجرمانہ مقاصد ہیں ۔لیکن ہمارے ملک کا ایک بڑا باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ اچھی طرح سمجھ گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔ بس اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلی مجرموں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے اور اپنے ملک کی حفاظت کی جائے۔
 

dxbgraphics

محفلین
آپ کی بات سو فیصد صحیح ہے۔ لیکن پیارے پاکستان میں اس وقت صحیح معنوں میں لیڈر شپ کا فقدان ہے جو کہ کوئی بھی پارٹی اس کے قابل ہی نہیں۔تو جب قابل ہی نہیں تو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا کوئی موقع نہیں میسر آئے گا۔
 

گرائیں

محفلین
یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ دہشت گردوں کی زد میں معصوم بچیوں کے اسکول اور اب اسلامی یونیورسٹی کیوں آرہے ہیں۔اصل میں یہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک ترقی کرے۔ان کی مجرمانہ مقاصد ہیں جب ہی تو فحاشی کے اڈے ان سے محفوظ ہیں۔لیکن ہمارے ملک کا ایک بڑا باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ اچھی طرح سمجھ گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔ بس اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلی مجرموں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے اور اپنے ملک کی حفاظت کی جائے۔

فرحان میاں اب بھاگنا نہیں اپنی بات سے۔ جب اسلام آباد میں ان لوگوں نے آنٹی شمیم اور مساج پارلرز پہ ہاتھ ڈالا تھا تو یہ آپ جیسے آزاد خیال لوگ ہی تھے جنھوں نے رو پیٹ کر آسمان سر پر اٹھا لیا تھا۔ مثال کے طور پر مہوش اور اس قبیل کے دوسرے آزاد خیال انسان دوست لوگ آپ کو اس محفل میں بھی مل جائیں گے۔

سوچ سمجھ کر مطالبہ کیا کرو۔
اگر انھوں نے یہ کام شروع کر دیا تو سب سے پہلے آپ اور آپ کے دوست اٹھیں گے اور حکومت کی ناکامی اور ان عناصر کی غنڈہ گردی کا نوحہ پڑھیں گے۔

مجھے آپ ایک بات بتاؤ: آپ کو کیا چاہئے؟ وہ کیا کام ہے جو یہ عناصر کریں تو آپ ان سے خوش رہیں گے؟
 

arifkarim

معطل
سیاست کا وقت گزر چکا ہے۔ اب عمل کرنے کا وقت ہے۔ چاہے بم پھاڑ کر کرو یا تقریریں کرکے!
 

راشد احمد

محفلین
ہر دہشت گردی کے واقعات میں طالبان کو موروالزام ٹھہرانا درست نہیں۔ کچھ اور عناصر بھی اس میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
جیسے سوات اور وزیرستان میں نیٹو اور بھارتی اسلحے کی برآمدگی
بلوچستان میں بھارت کی مداخلت
افغانستان میں پاکستانی سرحد پر بھارت کے قونصل خانے
ممبئ حملوں کے بعد امریکہ کی پاکستان پر چڑھائی اور پاکستان کا الزام تسلیم کرلینا اور بعد میں‌پاکستان میں‌دہشت گردی کے واقعات اور وزیر داخلہ کا بھارت کو مستثنٰی قرار دینا
لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بلیک واٹر کی موجودگی
امریکی قونصل خانے کی توسیع
کیری لوگر بل کی شرائط اور پر حکومت کی حمایت
بھارت کا پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنا
امریکی میگزین کے سیمور ہرش کا پاکستانی ایٹمی پروگرام پر مضمون
امریکہ کی پاکستانی معاملات میں مداخلت
پولیس کا امریکی اہلکاروں کو ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار کرنا اور وزیر داخلہ کا چھوڑ دینا
بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی، دھمکیاں اور پاکستان کا خاموش رہنا
پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے سلسلہ کا بند نہ ہونا
امریکہ کا فاٹا کی پاکستانی سرحد سے فوج کا ہٹانا

کڑیاں ملاکر دیکھیں گے تو آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور دہشت گردی میں بھارت، امریکہ اور پاکستانی حکمران نظر آئیں گے۔
 

گرائیں

محفلین
یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ دہشت گردوں کی زد میں معصوم بچیوں کے اسکول اور اب اسلامی یونیورسٹی کیوں آرہے ہیں۔اصل میں یہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک ترقی کرے۔ان کی مجرمانہ مقاصد ہیں ۔لیکن ہمارے ملک کا ایک بڑا باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ اچھی طرح سمجھ گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔ بس اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلی مجرموں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے اور اپنے ملک کی حفاظت کی جائے۔

فرحان میاں، یہاں ایک سوال پوچھا تھا آپ سے میں نے۔ آپ نے سوال کا جواب دینے کی بجائے خاموشی سے اپنی تحریر کی تدوین کر لی۔

:confused::confused:
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بلیک واٹر کی موجودگی

ايک مشہور کہاوت ہے کہ شيطان يا برائ کی سب سے بڑی خوبی يہ ہے کہ وہ انسانوں کے بڑے گروہ کو يہ باور کروانے ميں کامياب رہتا ہے کہ اس کا کوئ وجود ہی نہيں ہے۔ يہ نقطہ نظر يا سوچ کہ پشاور کے بم دھماکے ميں بليک واٹر ملوث ہو سکتی ہے محض ايک حيران کن دليل اور زمينی حالات اور حقائق سے دانستہ انکار ہی قرار ديا جا سکتا ہے۔

ميں آپ کی توجہ گزشتہ چند دنوں ميں ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاوير اور واقعات کی جانب دلواؤں گا۔ کيا ان ميں سے کوئ بھی امريکی شہری تھا؟

کوئ بھی دانش مند شخص ان درجنوں آڈيو ويڈيو پيغامات، ٹی وی انٹرويوز اور پريس کانفرنسوں کو کيسے نظرانداز کر سکتا ہے جس ميں دہشت گرد تنظيموں کے ليڈران نے برملا پاکستانی شہريوں کو نشانہ بنانے کی دھمکياں دی تھيں؟ کيا ان انٹرويوز ميں کسی امريکی يا بليک واٹر کے کسی ملازم کی موجودگی کی تصديق کی جا سکتی ہے؟

ميں نے فورمز پر بارہا يہ واضح کيا ہے کہ جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

بليک واٹر/ايکس ای/ يو ايس ٹريننگ سنٹر کی جانب سے بے شمار کرائے کے مکانات يا اپنے مشنز کی تکميل کے لیے ديگر سہوليات کے مبينہ استعمال کے حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے پاس کوئ معلومات نہيں ہيں۔

يہاں پر ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ نجی سيکورٹی گارڈز کا کام عمارتوں اور افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان پر يہ لازم ہوتا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کريں، لائسنس شدہ اسلحہ استعمال کريں اور ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔

کيا آپ ان دہشت گردوں کے بارے ميں بھی يہ دعوی کر سکتے ہيں جو دانستہ بے گناہ افراد کو قتل کرتے ہيں اور افراتفری اور دہشت کی فضا قائم کرتے ہیں۔

الفاظ سے زيادہ عملی اقدامات کی اہميت ہوتی ہے۔ جہاں تک امريکہ کا تعلق ہے تو ميں اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اس پريس ريليز کا ذکر کرنا چاہوں گا جس ميں امريکی حکومت کی جانب سے صوبہ سرحد کے ہسپتالوں کو دی جانے والی 430000 ہزار ڈالرز کی امداد کی تفصيل درج ہے۔

http://www.keepandshare.com/doc/view.php?id=1531179&da=y

اس اقدام کا دہشت گردوں کی کاروائيوں سے موازنہ کريں اور پھر يہ فيصلہ کريں کہ کس کے اقدامات سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Top