تعارف میرا نام انیس ہے

میر انیس

لائبریرین
میرے بھائی اور بہنوں
السلام علیکم :)
اپنا تعارف تو میں اپنی ایک پوسٹ میں کرا چکا ہوں پر دوستوں کے کہنے پر دوبارہ کرا رہا ہوں میرا نام انیس جعفری ہے اور میں ایک فارماسیوٹیکل میں سینئیر ایگزیکیو ٹو کے طور پر کافی عرصہ سے کام کر رہا ہوں ۔ کیمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے اور عمر بہت زیادہ ہے ۔ کافی عرصہ سے کسی ایسی ہی محفل کی تلاش میں تھا جہاں سب اردو سے محبت کرنے والے ہوں ورنہ تو اب ہر جگہ اردو کا قتل ہی ہورہا ہے اور لوگ اردو سے کسی بھی قسم کا تعلق گناہِ کبیرہ سمجھنے لگے ہیں:sad2: ۔ مزہب سے بھی کافی لگائو ہے اور تقریباََ ساری ہی مستند کتابیں پڑھ چکا ہوں۔میر انیس بہت پسند ہیں۔ اتحادِ بین المسلمین کا داعی ہوں ۔ باقی باتیں تو اب ہوتی رہیں گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب انیس صاحب

عمر کتنی زیادہ ہے، 25 سال سے زیادہ ہے کیا؟
 

جیہ

لائبریرین
نہیں، صرف قیاس اور مشاہدہ ہے۔ 40 کے بعد آدمی خود کو بوڑھا سمجھنے لگتا ہے:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے تم مجھ سے بہت چھوٹی ہو، تم تو کبھی بھی پچیس کی نہیں ہو گی۔ مجھے تو یہ خطرہ ہے کہ چند سال بعد گبین تم سے بڑا ہو جائے گا۔


ویسے اس 14 اگست کو کتنے کی ہو رہی ہو؟
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
میرے ہم نام انیس صاحب
خوش آمدید
میں‌ ڈرتے ڈرتے مخاطب ہوں
آپ بڑے بزرگ جو ٹھرے
انکل !
یقین مانیے
کہ یہ محفل اب تک اردو کی ترویج کے لیے سب سے بہترین ہے اچھے دوست، اچھے شاعر، اچھے مزاح نگار، اچھے مصنف سب ملیں‌گے۔ ان شاء اللہ
مطالعہ کے لیے کھیلنے کو بھی ، اور روز مرہ کے مسائل بھی، خبریں انٹرٹینمنٹ پر بہت سا مواد ملے گا۔
اور سب سے بڑھ کر آپ کو دینی حواے سے بھی بہت کچھ پائیں گے
اور امید ہے کہ آپ بھی اپنے علم کا پنکھا چلائیں‌گے جس کی ہوا ہم لے سکیں۔

ایک سوال پوچھنے کی جسارت کررہا ہوں

آپ کے پوتے کتنے ہیں؟

میرا خیال ہے
کہ
سب بچوں کی شادی سے فارغ ہوکر اب نیٹ کی عادت ڈال رہے ہیں۔
اچھا ہے۔
 
خوش آمدید انیس صاحب اور امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا

جیہ تم ابھی بھی پچیس کی نہیں ہوئی ، شمشاد تو دو دفعہ پچیس کے ہونے والے ہیں ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید انیس صاحب اور امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا

جیہ تم ابھی بھی پچیس کی نہیں ہوئی ، شمشاد تو دو دفعہ پچیس کے ہونے والے ہیں ;)

مگر لگتا ہے محب کہ تمہارا وقت یہاں اچھا نہیں گزر رہا جبھی تم کم یہاں آرہے ہو۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
وقت تو ان کا بھی یہاں اردو محفل میں بہت اچھا گزرا ہے لیکن یہ تب کی بات ہے جب آتش جواں تھا اور ہوم منسٹری سے دور تھا۔
 
سخنور میرا وقت بھی اچھا گزرتا ہے اب بھی محفل پر اور پڑھتا زیادہ ہوں لکھتا کم ہوں،

کچھ غم روزگار زیادہ ہے غم جاناں سے بھی پھر بھی کم کم ہی سہی غم جاناں بھی جاری ہے دل و جاں بچا کر :)

شمشاد کیا یاد کروا دیا :)
 

ریحان

محفلین
آپ کو دل سے خوش آمدید ہے محفل پرانیس بھائی ۔۔ اور آپ کی بات سے اٍتفاق ہے کہ اردو کا تو قتل ہو رہا ہے ۔ یہ ہماری زبان ہے اس کو زندہ بھی ہم نے رکھنا ہے ۔ ہم کو اپنی زبان پر فخر قائم رکھنا چاہیے ۔

انگیزی پسند زمانے میں یہ تھوڑی ٹیڑھی سی بات ہے ۔۔ پر جائیز بات ہے
 

طالوت

محفلین
Top