میرا ناشتہ

x boy

محفلین
شامی کباب دو عدد کو دو چھوٹے بن(عام بن کے سائز میں آدھا شامی کباب کے سائز کا) میں سموکر اس میں زیتون اور بٹر گارلک پیسٹ پھیلاکر صبح کا ناشتہ کھایا ہے اور ساتھ میں چائے۔ الحمدللہ
بے شک ہم کافی نعمتوں کو جٹھلاتے ہیں ناشکرے ہونے کے باوجود اللہ تعالی جو اکلوتا رب العالمین ہے ہمیں کبھی بھولتا نہیں، انسان ہی غافل ہے۔
 
x boy

محفلین
اوٹس میں دو انجیر کتر کر، تھوڑے کشمش، تھوڑے بادام خالص شہد سے سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے
اس میں 200م ل فل فیٹ دودھ ، الحمدللہ

images
 
عزیزامین

سنا ہے انجیر ،شہد،کھجور، ان میں سے ایک چیز ہی ایک دن میں کھانی چاہیئے سب کو مکس نہیں کرنا چاہیے
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم عزیزامین بھائی ، کیسے ہیں
جو بات آپ نے سنی ہے وہ میں نے نہیں سنی ، میں اکثر کھاتا ہوں، گھر میں تو میری اہلیہ نے کھانے والا درختوں کا گوند، تل، بادام اور شہد کو ملاکر ایک معجون بناکر رکھا ہے ہم کھاتے ہیں کبھی کبھار اس کو استعمال کرتے ہوئے کجھور، انجیر اور کشمش بھی کھاتے ہیں الحمدللہ اس اللہ کی نعمت سے ہمیں
فائدہ ہی ہے نقصان کبھی نہیں، بس اچھے کھانے بسم اللہ پڑھ کرکھائے اور آخر میں شکر اللہ کا کیجئے جس ذریعے سے پہنچ رہا ہے انکو دعائیں دیجئے۔

بسم اللہ
آج کا میرا ناشتہ
کل والی نان کو پانی میں بگھوکر ایک ٹیبل اسپون اصلی گھی میں فرائی پین میں سیکھ کر کل کی بچی ہوئی حلیم کے ساتھ نوش فرمایا، الحمدللہ
ساتھ میں چائے تو ہے ہی ، الحمدللہ
 
محترم یہ بات نہیں حدیث ہے اس لیے اس لسٹ کی چیزوں کو ایک دن کے وقفے سے استعمال کیا کریں آپ ، انجیر ،کھجور۔ شہد۔ کشمش ۔ ان میں سے کسی چیز کو دوسری کے ساتھ مکس نہیں کر سکتے، اسی طرح شہد اور سرکہ مکس نہیں کرنا چاہیئے یہ بھی حدیث ہے
 
زیک صاحب آپ متفق نہیں تو ثبوت لایں ، ویسے اس طرح آپ گنہگار ہو سکتے ہیں
 
x boy

محفلین
بسم اللہ
چپاتی، چنادال، مچھلی کے شامی کباب اور چائے
الحمدللہ
 
x boy

محفلین
محترم یہ بات نہیں حدیث ہے اس لیے اس لسٹ کی چیزوں کو ایک دن کے وقفے سے استعمال کیا کریں آپ ، انجیر ،کھجور۔ شہد۔ کشمش ۔ ان میں سے کسی چیز کو دوسری کے ساتھ مکس نہیں کر سکتے، اسی طرح شہد اور سرکہ مکس نہیں کرنا چاہیئے یہ بھی حدیث ہے

یہ حدیث نبوی ہے آج تک میں نے نہیں سنی اور نہیں پڑھا، آپ پر گراں نہ گزرے تو اس کی تصدیق کریں ورنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جس کا مفہوم ہے کہ سنی سنائی باتوں کو بغیر تصدیق آگے بڑھانے والا جھوٹا ہے
اور ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جس نے بھی ایسی بات کو میرے ساتھ منسوب کیا جو میں نے نہ کہی ہو وہ گمراہ ہے ہم میں سے نہیں، مجھ پر بہتان باندھتا ہے
خیر ان شاء اللہ آپ اس بات کی تصدیق کسی مفتی یا حدیث کی کتابوں سے کرینگے تاکہ مزید گناہ سے بچیں۔
اللہ رب العالمین ہم سب کو چھوٹی موٹی صغیرہ کبیرہ گناہوں سے بچائے، اور اٹھائے جائے اس طرح جیسے معصوم بچے۔ آمین
 
Top