میرا شہر منگورہ۔

شمشاد

لائبریرین
مین گورہ بھی تو ہو سکتا کہ نہیں۔ جیہ کو اکثر میں نے نون غنہ کی ں کو ن لکھے دیکھا ہے۔ شاید پشتو میں ایسے ہی لکھتے ہوں۔
 
قریبا دس سال پہلے جانے کا اتفاق ہوا تھا مقصد پیر بابا سوات کے مزاراقدس کی حاضری تھا ۔۔۔۔ کالام سیر کے لیے گئے تھے تو واپسی پر لگے ہاتھوں حاضری کی سعادت سے بھی بہرہ مند ہوگئے۔
 
جیہ

لائبریرین
مینگورہ کی اچھی خاصی سیر کروا دی تم نے۔

یہ لفظ "مینگورہ" کا ماخذ کیا ہے؟
شمشاد بھائی اس کا ماخذ مجھے معلوم نہیں۔ تاریخ ریاست سوات کے چند ایک کتابوں میں منگورہ کا پرانا نام "منگ چلی" درج ہے مگر کوئی مستند حوالہ موجود نہیں۔ اگر یہ درست ہے تو منگ چلی کثرت استعمال سے منگورہ ہو گیا ہوگا۔ واللہ اعلم
 
جیہ

لائبریرین
مین گورہ بھی تو ہو سکتا کہ نہیں۔ جیہ کو اکثر میں نے نون غنہ کی ں کو ن لکھے دیکھا ہے۔ شاید پشتو میں ایسے ہی لکھتے ہوں۔
میں ں کی جگہ ن اس وجہ سے لکھتی ہوں کہ اکثر شفٹ کی دب جانے سے رہ جاتی ہے۔ اور کوئی وجہ نہیں اور نا اس بات کا تعلق پشتونوں سے ہے۔ :p
 
شمشاد بھائی اس کا ماخذ مجھے معلوم نہیں۔ تاریخ ریاست سوات کے چند ایک کتابوں میں منگورہ کا پرانا نام "منگ چلی" درج ہے مگر کوئی مستند حوالہ موجود نہیں۔ اگر یہ درست ہے تو منگ چلی کثرت استعمال سے منگورہ ہو گیا ہوگا۔ واللہ اعلم
یہ منگ چَلی ہے یا منگ چِلی؟
 
یونس

محفلین
سوچا کہ یونس انکل کو منگورہ کی یاد دلادوں :)
یاد دلانے کا بہت شکریہ !
نہایت تفصیلی سیر کروائی آپ نے۔ یوں لگنے لگا کہ 'یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے' اس کا مطلب ہے ہم سہراب چوک میں کسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔
جزاک اللہ۔ اب تصاویر کا انتظار شروع ہو گیا ۔ ۔ ۔
 
جیہ

لائبریرین
ملکہ الزبتھ غالبا 1966 میں سوات نجی دورے پر آئی تھیں اور سوات کے اہم مقامات کی سیر کی تھی ۔ ملکہ نے شاید اسی موقعے پر سوات کو ایشیا کا سویٹزرلینڈ کہا تھا۔ انہوں دنوں کی ایک یاد تصویر

zOpt_QueenElizabethinSwatwithMiangulAbdulHaqJahanzebathisPalace_zpsd495b90c.jpeg

ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ والئی سوات کے ساتھ۔ پیچھے ولی عہد سوات میانگل اورنگزیب (سابق گورنر بلوچستان)
 
Top