مٹھڑی زبان ‘سرائیکی‘ پر تبصرہ جات

قیصرانی

لائبریرین
بھائی میرے ہم تو ہر وقت تیار رہتے ہیں سیکھنے اور سکھانے کے لیے :lol:

کیسے پاکستانی بھائی؟

قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
میرا اپنا شمار ابھی شاگردوں میں ہے قیصرانی بھائی اور پھر استاد کے ہوتے ہوئے شاگردوں کی کیا مجال جو ایسی غلطی کریں !!!!! اس لئے آپ کمپیوٹر کی طرح ایک ‘سرائیکی سیکھیئے‘ کا دھاگا بھی کھول دیں :D
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
میرا اپنا شمار ابھی شاگردوں میں ہے قیصرانی بھائی اور پھر استاد کے ہوتے ہوئے شاگردوں کی کیا مجال جو ایسی غلطی کریں !!!!! اس لئے آپ کمپیوٹر کی طرح ایک ‘سرائیکی سیکھیئے‘ کا دھاگا بھی کھول دیں :D
بہت عمدہ جناب پاکستانی بھائی۔ کیا بات ہے :)
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
تیلے بھائی گالیاں اور گالاں میں فرق ہے سرائیکی میں، کیونکہ اول الذکر سرائیکی کا لفظ نہیں ہے
قیصرانی
 

تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی بھائی اگر کبھی ڈیرہ اسماعیل خان کا چکر لگے تو
پتہ کر لیجئے گا وہاں پر بات کو گال اور باتوں کو گالیاں کہتے ہیں
اور یہ بات 110 فیصد یقین سے کہہ رہا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، ہمارے ہاں‌تو بات کو گال اور باتوں کو گالہیں کہتے ہیں۔ ابھی کنفرم کیا ہے۔ باقی آپ کے ایک سو دس فیصد پر اعتبار ہے
قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
قیصرانی بھائی دی ‘گال‘ سولہ آنے سچ ہے، تیلے شاہ بھائی مجھے لگتا ہے آپ کو سننے میں کہیں غلطی ہوئی ہے۔
اصل لفظ ‘گال+گالہیں‘ ہی ہے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
پاکستانی نے کہا:
قیصرانی بھائی دی ‘گال‘ سولہ آنے سچ ہے، تیلے شاہ بھائی مجھے لگتا ہے آپ کو سننے میں کہیں غلطی ہوئی ہے۔
اصل لفظ ‘گال+گالہیں‘ ہی ہے۔
پاکستانی بھائی آپ صحیح فرما رہے ہیں
گالہیں میانوالی اور ملتان کے لوگ کہتے ہیں
ہماری طرف گالییاں ہی کہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
منیر بھائی بہت مزہ آیا لیکن کہیں کہیں مطلب سمجھ نہیں آیا۔ پھر بھی بہت اچھا لگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک مجھے علم ہے ہندکو سرائیکی سے مختلف ہے۔ میرے یہاں کچھ دوست ہیں جو اپنے اپنے اہل و عیال کے ساتھ یہاں رہتے ہیں اور ایبٹ آباد کے رہنے والے ہیں، ان کی زبان ہندکو ہے۔ وہ اس سے بہت مختلف ہے جو میں نے مٹھڑی زبان ‘سرائیکی‘ میں پڑھا ہے۔

ہندکو بھی بہت میٹھی زبان ہے اور پوٹھوہاری بھی بہت میٹھی زبان ہے۔
 

فرضی

محفلین
جی ٹھیک فرمایا شمشاد بھائی، ویسے، ہندکو، پوٹھوہاری اور سرائیکی والے ایک دوسرے کو کافی حد تک سمجھ سکتے ہیں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
بہت خوب دوستو۔بہت اچھی محفل جمائی ھے۔میرے خیال میں ھندکو ،سرائیکی اور سندھی میں بہت کچھ مشترک ھے۔
سندھی میں بات کو گال اور باتوں کو گالیوں کہتے ھیں اور یہاں اسندھ کے سرائیکی بھی گالیوں ھی بولتے ھیں
 
Top