مُرمُرے کے لڈو

عندلیب

محفلین
مُرمُرے کے لڈو
1z23sdz.jpg


مرمرے کے لڈو بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور انھیں بنانا بھی بہت آسان ہے ۔
تو لیجیے مرمرے کے لڈو کی ترکیب حاضر ہے ۔
3 کپ مرمروں کو میڈیم آنچ پر ہلکا سا بھون لیجیے تاکہ ان کی نمی دور ہوجائے ۔ کسی برتن میں ایک چائے کا چمچ گھی گرم کیجیے جب گھی ملیٹ ہوجائے تو اس میں ایک کپ گڑ ڈال کر ہلکی آنچ پر میلٹ کرئیے گڑ میلٹ ہونے کے بعد اس میں مرمرے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چولھے سے اتار لیجیے۔ اب تھوڑا سا ہاتھ پر پانی لگا کر گرم گرم ہی ان مرمروں کو لڈو کی شکل دیجیے۔ اب ان لڈوں کو کھلی ہوا میں دو گھنٹے رکھ دیجیے چاہیں تو لڈوں کوکانچ کے برتن میں رکھ کر دو تین ماہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

x boy

محفلین
زبردست
مجھے بھی بہت پسند ہے
کراچی میں عام ہے اسی طرح مونگ پھلی ، اور پوپ کارن کی بھی ملتی ہے وہ بھی زبردست ہوتا ہے
 
Top