مولانا صاحب

ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کا خطبہ ہو رہا تھا کافی رش تھا مولانا صاحب تازہ تازہ دورہ انگلستان سے واپس آئے تھے
مولوی صاحب فرما رہے تھے کے حاضرین جب میں انگلستان پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کے مسجدوں میں سنی ، شیعہ اور وہابی اکٹھے نماز پڑھ رہے ہیں
یہ سن کر مجمع میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ، استغفر الله کی صدائیں بلند ہونے لگیں
لیکن مولوی صاحب نے مجمہ کو کنٹرول میں کیا اور فرمایا کے آپ کے عالم دین یعنی وہ بقلم خود وہاں صرف ایک مہینہ رہے اور آپ کے دعا سے سب کو الگ الگ کر کے لوٹے
یہ سن مجمہ کی جان میں جان آئی اور نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند ہونے لگیں
 
Top