موجودہ حالات میں جمہوریت کافی نہیں ، قتال فی سبیل اللہ کو عام کرنا ہوگا، منور حسن

باباجی

محفلین
صاف بات
جہاد کی بات کی ہے منور حسن صاحب نے
یہ نہیں بتایا کہ کن لوگوں کو اللہ کے نام پہ قتل کرنا ہے
یوسف بھائی نے حوالہ دیا کلام پاک سے کہ فسادیوں کا قتال کرنا ہے
تو بھائی سب سے بڑے فسادی کون ہیں ؟؟؟؟ جنہوں نے قتال فی سبیل اللہ کی بات ہے
اس تناظر میں پاک فوج جو کر رہی ہے بالکل ٹھیک کر رہی ہے
اس طرح کے تمام حضرات اور جماعتوں کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہیئے
 
جن آیات کا حوالہ دے کر جہاد اور قتال فی سبیل اللہ کی ضرورت اور اہمیت بیان فرمائی جاتی ہے وہ 100 فیصد درست ہیں قرآنِ پاک کی کسی آیت کو یا اس کے کسی بھی حصّہ کو کسی بھی صورت میں جھٹلانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

قتال فی سبیل اللہ کا یہ مطلب ہر گز ہرگز نہیں ہے کہ کسی انسان کو جو بے قصور ہو خواہ کافر یا منافق ہی کیوں نہ ہوقتل کردیا جائے۔ یہ قتال تو ہو سکتا ہے قتال فی سبیل اللہ بالکل بھی نہیں۔

جب بھی دشمن حملہ کرے یا کم از کم حملہ کی سازش کرے اس کا جواب دینے کا حکم ہے لیکن دشمن جو ہتھیار استعمال کرے اسی طرح کے ہتھیار سے جواب دینے کا حکم ہے اس کو آپ دفاع کہہ سکتے ہیں ۔اگر دشمن تلوار (یا جو بھی جنگی ہتھیار ) سے حملہ کرے یا حملہ کی سازش کرے تو حکم ہے کہ اپنی بہترین تدبیر اور تدبر استعمال کرتے ہوئے بھرپور جواب دو۔ اور اگر حملہ تقریر اور تحریر یا میڈیا وغیرہ سے کیا جائے تو اس قسم کے ہتھیاروں سے جواب دینا چاہیئے۔ آج ہم پر زیادہ تر حملے آخرالذکر طریقہ سے زیادہ کئے جاتے ہیں تو ہمیں بھی اسی طرح سے جواب دینا چاہیئے۔ ہم اشتعال میں آ کر غیرتمند ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہی ملک کی املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔بجائے اس کے کہ ان کا جواب بہتر تدبیر سے دے کر دشمن کی سازش کا توڑ کریں ،ہم بالواسطہ انہی کے آلہ کار بن جاتے ہیں اور خود کو اور اپنی قوم کو ہی نقصان پہنچاتے ہیں۔

میرے علم کے مطابق (جو یقیناً بہت ہی محدود ہے) حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کے دور میں یا خلفہ راشدین کے دور میں کوئی شخص بھی ایسا قتل نہیں کیا گیا جسےجہاد فی سبیل اللہ کے نام پر کیا گیا ہو اور اعلیٰ انسانی اقدار کے لحاظ سے اسے ظلم کہا جاسکتا ہو۔

میرا ایمانِ کامل ہے کہ انبیاء کرام سلام اللہ علیہما کے ماننے والا جو ان کی تعلیمات پر قائم ہو ،کسی بھی صورت میں ظلم نہیں کر سکتا ہاں حضرت آدمؑ سے لیکر حضرت محمدﷺ تک انبیاء کرام سلام اللہ علیہما کے ماننے والوں پر ظلم ضرور کیا گیا ہے۔
 
Top