منگ ۔ ۔ ۔ نی

یوسف-2

محفلین
p11_05.jpg
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب منظر کشی کی گئی ہے
میں تو سوچتی ہوں اس منگ نی کا نام نشان ہی مٹ جائے
نہایت فضول ہے یہ منگ نی
سارا چارم ہی ختم ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے۔
 

ساجد

محفلین
منگنی ہی نہیں شادی کے بعد اس سے بھی زیادہ سنگینیاں پیش آتی ہیں۔ کالم نگار نے بہت خوبصورتی سے ہمارے معاشرے کے المئے کو اجاگر کیا ہے۔
ویسے یہ لین دین کی فضول رسمیں ختم ہونی چاہئیں۔ بہت ساری طلاقوں کے پیچھے یہی رسمیں کارفرما ہوتی ہیں اور دونوں فریقوں کے خاندانوں کی ناجائز خواہشات اور دخل اندازی کے سبب آپس میں خو ش وخرم میاں بیوی کی زندگی میں زہر گھل جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
منگنی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جملہ حقوق محفوظ کروا لیے ہیں۔ قبضہ بعد میں لیا جائے گا۔

عثمان بھائی آپ بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ نوگرفتار ہیں اس منگ نی کے۔
 

عثمان

محفلین
منگنی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جملہ حقوق محفوظ کروا لیے ہیں۔ قبضہ بعد میں لیا جائے گا۔

عثمان بھائی آپ بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ نوگرفتار ہیں اس منگ نی کے۔
منگنی کا ایک اہم ترین فائدہ شادی کے دن کی ریہرسل ہے۔
اگر اجنبی خاندان میں ارینج میرج ہے تو منگنی اور شادی کے درمیان وقفہ میں نہ صرف دونوں خاندانوں بلکہ لڑکا لڑکی کو بھی ایک دوسرے کو جاننے اور قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔(y)
پھر منگیتر کے ساتھ تعلق کا اپنا ایک لطف ہے جو منگنی یافتہ ہی جانتے ہیں۔ :daydreaming:
منگنی بھلے بہت ہی سادگی سے ہو۔ لیکن ہونی ضرور چاہیے۔ :) :peacesign:
 

یوسف-2

محفلین
بہت خوب منظر کشی کی گئی ہے
میں تو سوچتی ہوں اس منگ نی کا نام نشان ہی مٹ جائے
نہایت فضول ہے یہ منگ نی
سارا چارم ہی ختم ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے۔
بالکل درست کہا آپ نے۔ اس منگنی کا فائدہ تو رتی برابر بھی نہیں اور نقصانات ڈھیروں۔ اور منگنی ٹوٹنے پر بالخصوص لڑکی کا اگلا رشتہ ملنا ہی مشکل ہوجاتا ہے کہ پچھلی منگنی کیوں ٹوٹی تھی۔ (خواہ منگنی ٹوٹنے کے قصور وار لڑکے والے ہی کیوں نہ ہوں ) ویسے بھی یہ ایک ”غیر اسلامی“ رسم ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ اس سے دور ہی رہیں۔
 
Top