منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
آ کے پتھر تو میرے صحن میں دو چار گرے
جتنے اس پیڑ کے پھل تھے پسِ دیوار گرے
(شکیب جلالی)
 

شمشاد

لائبریرین
یارو مجھے معاف کرو میں نشے میں ہوں
اب تھوڑی دور ساتھ چلو میں نشے میں ہوں
(حسرت جےپوری)
 

الف نظامی

لائبریرین
نفس نفس میں ہے شہرِ جمال کی خوشبو
رہے فسانہ یونہی عمر بھر مدینے کا
مدینہ اہلِ محبت کا بن گیا مقصود
کیا حضور ﷺ نے جس دم سفر مدینے کا
 

الف نظامی

لائبریرین
اے کہ ہے حسن ترا زینت عنوانِ جمال
اے کہ ہے ذات تری یوسفَ کنعانَ جمال
اے کہ ہے نور ترا روغنِ تصویرِ وجود
اے کہ ہے نام ترا رونقِ ایوانِ جمال
اے زلفوں سے تری عشق کی شامیں روشن
اے کہ چہرہ ہے ترا صبحِ درخشانِ جمال
جز ترے کون ہے مخدومِ جہانِ خوباں
جز ترے کون ہے کونین میں سلطانِ جمال
یاد تیری ہے انیسِ دل جبریلِ امیں
تذکرہ تیرا ہے موضوعِ ثنا خوانِ جمال
زندگی مدحِ شہ ﷺ کون و مکاں میں گذری
ہو سکا شعر کوئی پھر بھی نہ شایانِ جمال
کب ترا حسن ہے محتاجِ ثنائے دگراں؟
کہ تری ذات ہے خود حجت و برہانِ جمال
میری نظروں میں بھی اک دن تھا جمالِ طیبہ
میں بھی اک روز مدینے میں تھا مہمانِ جمال
شہرِ محبوب میں جب مست و غزل خواں پہنچیں
یاد مجھ کو بھی کریں جملہ محبانِ جمال
مانگ اللہ سے اندازِ نگاہِ صدیق
کوئی آساں نہیں سرکار کا عرفانِ جمال
حیدر و فاطمہ ہیں باغ محمد کی بہار
ہیں حسین اور حسن سنبل و ریحانِ جمال
مظہرِ شانِ خدا! خسروِ ملک خوبی!
ایک جلوے کو ترستے ہیں گدایانِ جمال
از حافظ مظہر الدین مظہر
 

شمشاد

لائبریرین
راہ آسان ہو گئی ہو گی
جان پہچان ہو گئی ہو گی
پھر پلٹ کر نگاہ نہیں آئی
تجھ پہ قربان ہو گئی ہو گی
(سیف الدین سیف)
 

الف نظامی

لائبریرین
شمشاد آپ نے ل سے شروع ہونے والا شعر لکھنا تھا۔
یارب سکونِ روح، سکونِ نظر ملے
یعنی حریمِ جلوہ خیرالبشر ملے
جاتے ہیں اڑ کے سوئے حرم مثل جبرئیل
وہ خوش نصیب لوگ جنہیں بال و پر ملے
لکھنے کو نعت سید عالی جناب کی
لمحات زندگی کے بہت مختصر ملے
از حافظ مظہر الدین مظہر
 

شمشاد

لائبریرین
جی واقعی غلطی ہو گئی۔
------------------------------------------------------
یوں ان کی بزمِ خاموشی نے کام کیا
سب نے میری محبت کا احترام کیا

ہمارا نام بھی لینے لگے وفا والے
ہمیں بھی آ کے فرشتوں نے اب سلام کیا
(سعید راہی)
 

الف نظامی

لائبریرین
اے خدا دی ہے اگر نعتِ نبی کی توفیق
حسنِ کردار بھی دے لذتِ گفتار کے ساتھ
مل ہی جائے گا کوئی خوانِ کرم کا ٹکڑا
ہے تعلق جو سگانِ درِ سرکار کے ساتھ
دیکھ اے معترض نعتِ رسولِ عربی
قرب حساں کو ملا تھا انہی اشعار کے ساتھ
ہم بھی مظہر سے سنیں گے کوئی نعتِ رنگیں
گر ملاقات ہوئی شاعرِ دربار کے ساتھ
از حافظ مظہر الدین مظہر
 

شمشاد

لائبریرین
حادثے کیا کیا تمہاری بے رخی سے ہو گئے
ساری دنیا کے لیئے ہم اجنبی سے ہو گئے

گردشِ دوراں، زمانے کی نظر، آنکھوں کی نیند
کتنے دشمن اک رسمِ دوستی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو نہیں کہ غم نہیں
ہاں میری آنکھ نم نہیں

تم بھی تو تم نہیں ہو آج
ہم بھی تو آج ہم نہیں
(فراق گورکھپوری)
 

تیشہ

محفلین
نظر نظر بے قرار سی ہے،نفس نفس پراسرار سا ہے
میں جانتا ہوں کہ تم نہ آؤ گے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یاد نہیں کیا کیا دیکھا تھا سارا منظر بھول گئے
اس کی گلیوں سے جب لوٹے اپنا بھی گھر بھول گئے
(نظیر باقری)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہے
حدِ نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے

یہ کس مقام پر حیات مجھ کو لے کے آ گئی
نہ بس خوشی پہ ہے جہاں نہ غم پہ اختیار ہے
(شہریار)
 

تیشہ

محفلین
یہ عجیب لوگ ہیں شہر کے انہں مانگنے کی ہے لت، مگر
کوئی خوشحال نیہں چاہیے،کوئی خوش خبر نیہں چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اندھیرا یہ تلاطم یہ ہواؤں کا خروش
اس میں تاروں کی سبک نرم ضیاء کیا کرتی

تلخیِ زیست سے کڑوا ہوا عاشق کا مجاز
نگاہِ یار کی معصوم ادا کیا کرتی
(آل احمد سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
(میناکماری “ناز“)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں نہ رہ رہ کر ہمیں ترسائیے
آئیے، آ جائیے، آ بھی جائیے

پھر وہی دانستہ ٹھوکر کھائیے
پھر میری آغوش میں گِر جائیے
(ساغر نظامی)
 
Top