عامر گولڑوی
محفلین
مناقب در شان اسد اللہ غالب علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ علیہ السلام
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہمعزز محبان اردو محفل جیسا کہ عنوان سے ہی ظاہر ہے کہ اس لڑی کو بنانے کا مقصد وہ تمام مناقب یا صرف اشعار جو جناب فاتح خیبر، حیدر کرار، باب مدينة العلوم، راکب دوش رسالت مآب علیہ الصلوة والسلام،ابو تراب و ابو الحسنین کریمین مولا علی المرتضٰی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ رضی اللہ تعالی عنہ علیہ السلام کی بارگاہ اقدس میں ہر دور کے شعرا ئے کرام نے بطور ہدیہ عقیدت پیش کیے ہیں۔
اس کی ابتدا میں اپنے چند پسندیدہ اشعار سے کرتا ہوں کیونکہ یہ تین شعر ایسے ہیں جو جب بھی ذہن میں آتے ہیں تو اس دنیائے آب و گل سے جہان معانی و مفاہیم میں لے جاتےہیں۔
امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کا یہ شعر دیکھیے:
در نجف ہوں، گوہر پاک خوشاب ہوں
یعنی تراب رہ گزر بو تراب ہوں
اور مرزا اسد اللہ خاں غالب مرحوم کے یہ دو شعر دیکھیے کہ
مشکیں لباس کعبہ علی کے قدم کو جان
ناف زمین ہے نہ کہ ناف غزال ہے
غالب ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دوست
مشغول حق ہوں بندگئی بو تراب میں
سید عمران سید عاطف علی محمد عبدالرؤوف محمد وارث سیما علی محمل ابراہیم
مشغول حق ہوں بندگئی بو تراب میں
سید عمران سید عاطف علی محمد عبدالرؤوف محمد وارث سیما علی محمل ابراہیم