ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

شکر کریں کہ انھوں نے جانے دیا ہے۔ 2007 میں مجھے بمعہ دو اور ساتھیوں کے ایمسٹرڈیم میں بغیر کسی سوال جواب کے ہی سولہ گھنٹے ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا حالانکہ میرے پاس سبز کے بجائے نیلا پاسپورٹ تھا۔
وہ تو چلیں گورے تھے عرب ممالک میں بھی نسلی تعصب بہت ہے میری ساس پہلی دفعہ کویت آئی تو انھوں نے پاکستانی لباس شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جب کے نیشنیلٹی امریکی تھی لیکن پھر بھی انہیں دو گھنٹے کے بعد انٹری ملی تھی کوئی سوال جواب نہیں کیا گیا بس دوگھنٹے بٹھائے رکھا
 
arifkarim

معطل

کوئی بات نہیں۔ شاہ رخ خان جیسی شخصیت کیساتھ کئی بار امریکہ میں ایسا ہوا ہے
 
پاکستان میں فوجیوں کے پاس بلو ہوتا ہے
تو کیا فوجیوں کو الگ پاسپورٹ دیا جاتا ہے؟
صرف فوجیوں کو نہیں، بلکہ بہت سے دیگر اور محکموں (جن کی فہرست کافی لمبی ہے) کے آفیشلز کو بھی نیلا پاسپورٹ جاری ہوتا ہے۔ جن میں سے زیادہ تر کو سرکاری پاسپورٹ اور کچھ کو سفارتی پاسپورٹ کہتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

سرکاری پاسپورٹ تو شاید سرکاری سفر کے لئے ہوتا ہے۔

سفارتی پاسپورٹ کا رنگ شاید مختلف ہے سبز یا نیلا نہیں۔
 
اصل سفارتی پاسپورٹ میرون سے ملتے جلتے کلر کا ہوتا ہے۔ لیکن 'کچھ' نیلے پاسپورٹس کو بھی سفارتی ڈیکلئیر کر دیا جاتا ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
سفرنامہ اچھا ہے۔ آپ مقبوضہ فلسطین کہیں یا اسرائیل، یہ انسانوں کے بنائے ہوئے نام ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہاں انبیاء کے مزارات ہیں اور دنیا کے تمام بڑے مذاہب کے نزدیک یہ مقدس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ غیر مسلم ہو کر بھی وہ آپ کو آنے جانے دیتے ہیں اور آپ کے عبادت کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے ہر جگہ کار آمد ہے۔
پہلے جب کوئی کہتا تھا کہ پاکستان کا پاسپورٹ اسرائیل میں بھی کار آمد ہونا چاہئے تو مجھے غصہ آتا تھا۔ آج حیران ہوں۔ ایسے مقدس مقامات کا محض نام اسرائیل ہونے سے کیا فرق پڑتاہے؟ مسلمانوں کی کتنی ہی مسجدیں بھارت کے تسلط میں ہیں۔ہمیں اس تسلط سے اختلاف ہونا چاہئے۔ بے شک اسرائیل کی ریاست کو ہم ظلم کی ریاست کا نام دیتے ہوں، لیکن ظلم، خون بہانا اور قتل و غارت جو لوگ کرتے ہیں، انہی کو قصور وار سمجھنا چاہئے۔
اسرائیل کا نام آتے ہی ہمارے دل میں صرف اور صرف نفرت جاگ اُٹھتی ہے۔ آپ اسے تعصب بھی کہیں تو میں برا نہیں مانوں گا۔ اس سفرنامے میں لکھنے والے نے اسے مقدس سرزمین کہا تو عجیب لگا لیکن جن مقامات کا ذکر آیا ہے۔ اس کے بعد تو صرف اور صرف عزت اور احترام ہی باقی رہ جاتا ہے۔ نفرت صرف ظلم سے ہونی چاہئے ۔ زمین اور آسمان تو سب کے سب اللہ کے ہیں اور ہم اس کے بندے!
 
ظلم اور قبضہ کے خلاف نفرت فطری ہے
 
Top