ملک میں پولیو وائرس موجود ہونا ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، وزیر اعظم

محمد سعد

محفلین
جس اونٹ کے چوری ہونے کا احتمال ریلیوٹیولی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے اس کا غم ہمیں جینے نہیں دیتا۔
یہ اونٹ واقعی بہت خاص ہے۔
پولیو کے ہونے اور اس کے بچاؤ کے مکمل مکینزم، اس سے گزشتہ صدیوں میں ہونے والی اموات، اور اس کو ختم نہ کرنے سے پیدا ہونے والے خطرات، ان سب کے متعلق یہیں پر ایک مفصل قسط وار مضمون موجود ہے۔
پولیو ویکسین
اس کے باوجود آپ کا یہ اصرار کرنا کہ یہ خطرناک بیماری نہیں، آپ کی لاعلمی سے زیادہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ اس بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔
 
آصف اثر

معطل
تو۔۔۔ یعنی کہ۔۔۔ گر ایک مسئلے کو احسن طریقے سے حل نہیں کیا جا رہا تو دوسرے کو بھی نہیں کرنا چاہیے؟ اس سوچ کے ساتھ آپ کے مسائل تعداد اور شدت میں بڑھ تو سکتے ہیں، کم کبھی نہیں ہو سکتے۔
میرے مراسلے میں یہ نکتہ کب سے وارد ہوا کہ اس بہانے دوسرے امراض کا علاج نہ کیا جائے؟
اگر میرا مراسلہ اتنی وضاحت کے باوجود آپ کو سمجھ نہیں آیا تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتاہے۔

پولیو کے ہونے اور اس کے بچاؤ کے مکمل مکینزم، اس سے گزشتہ صدیوں میں ہونے والی اموات، اور اس کو ختم نہ کرنے سے پیدا ہونے والے خطرات، ان سب کے متعلق یہیں پر ایک مفصل قسط وار مضمون موجود ہے۔
پولیو ویکسین
اس کے باوجود آپ کا یہ اصرار کرنا کہ یہ خطرناک بیماری نہیں، آپ کی لاعلمی سے زیادہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ اس بارے میں جاننے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔
پولیو سے اموات کا آپ کے فراہم کردہ لڑی میں کوئی ذکر نہیں۔ یہ ضرور ہے کہ لوگوں کو خوف زدہ کیا گیا ہے کہ نہ پلانے سے اتنے اموات ہوسکتے ہیں جتنے ہسپتالوں، نشہ خانوں، اور انسانی مذبح خانوں میں بھی نہیں ہوسکتے۔ لہذا سارا زور بھی پولیو پر ہی دینا چاہیے۔
البتہ میں ایسے بچوں کی فہرست دےسکتا ہوں جو پولیو کے قطرے پینے کے بعد زندگی سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

جہاں تک خطرات کی بات ہے توکیا ایک بار پھر دہرانا پڑے گا کہ پولیو سے ہزاروں گنا زیادہ اموات دیگر یقینی بیماریوں سے ہورہی ہے، جن کا سو فیصد یقینی علاج بھی موجود ہے، لیکن ان کی اہمیت اس لیے نہیں کہ بیرونی فنڈنگ اور انسانی ہمدردی کا کوئی پہلو ان میں نہیں نکلتا۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
پولیو سے اموات کا آپ کے فراہم کردہ لڑی میں کوئی ذکر نہیں۔

کل ہی پولیو سے امریکہ میں واقع ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پوسٹ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ سائنسی دلائل بھی پیش کر دئیے گئے ہیں کہ پولیو سے موت کیوں اور کیسے واقع ہوتی ہے۔ ایک بار آپ اس لڑی کو دوبارہ دیکھ لیجئے۔ شکریہ۔
 
زیرک

اس کا مطلب جانتی ہیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ دو ممالک اس وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوتے ہیں تو اگر آپ ان ممالک سے بیرون ملک سفر کریں گے تو ممکنہ طور پر آپ کو کئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؛ جیسا کہ؛
٭ان ممالک کے شہریوں کے لیے بیرون ملک مکمل سفری پابندی
٭٭ہر سفر کے لیے ویکسی نیشن کی شرط
٭٭٭ یہاں سے برآمدات پر پابندی
٭٭٭٭ اپنے شہریوں پر ان ممالک کے سفر پرپابندی
٭٭٭٭٭یہاں کی ایئرلائنز پر بیرون ممالک پرواز پر پابندی
٭٭٭٭٭٭بیرونی فضائی کمپنیوں کو ان ممالک سفر پر پابندی
اس کا مطلب یہ ہوا کہ نہ تو آپ باہر جا سکیں گے، نہ کچھ برآمد کر سکیں گے، سیاحت کا نقصان الگ اور پاکستان تو لینڈ لاگ کنٹری بن جائے گا۔ جیسے پاکستان کی معیشت کی حالت ہے تو ممکنہ نقصانات کو ذہن میں لا کر ہی میں نے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ دی ہے۔
 
جی بالکل درست۔ یہی وجہ ہے کہ چونکہ یہ ممالک پولیو سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں اسی لئے یہ اتنا پیسہ اس بیماری کو پوری دنیا سے ختم کرنے کے لئے خرچ کر رہے ہیں۔ کل کو اگر پوری دنیا ہمیں اچھوت قرار دے دے اور اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ملک پر اپنا پیسہ لگانا بند کر دے تو ہمارا یہی حال ہونا ہے۔ بلکہ اس سے بھی بدتر!
 
محمد سعد

محفلین
جہاں تک خطرات کی بات ہے توکیا ایک بار پھر دہرانا پڑے گا کہ پولیو سے ہزاروں گنا زیادہ اموات دیگر یقینی بیماریوں سے ہورہی ہے، جن کا سو فیصد یقینی علاج بھی موجود ہے، لیکن ان کی اہمیت اس لیے نہیں کہ بیرونی فنڈنگ اور انسانی ہمدردی کا کوئی پہلو ان میں نہیں نکلتا۔
حضرت، جب وبائی امراض کے لیے فنڈنگ کی جاتی ہے تو اس میں انسانی ہمدردی سے زیادہ اس بات کا خیال فنڈنگ کرنے والے ممالک کے پیش نظر ہوتا ہے کہ کہیں متاثرہ ممالک سے یہ بیماری ان تک نہ پہنچ جائے۔ اب اگر آپ صرف اس وجہ سے ایک مہلک مرض کو گلے لگانے کو تیار ہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ ہو رہی ہے، تو ایسی ذہانت پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ جب معاملہ زندگی موت کا ہو تو اس بات پر بحث نہیں کی جا سکتی کہ زندگیاں بچانے کے لیے وسائل کہاں سے آ رہے ہیں۔ جو مسئلہ کسی اور کے وسائل سے حل ہو جائے، اسے کرنا چاہیے تاکہ اپنے وسائل ہم دیگر مسائل کے حل پر خرچ کر سکیں۔
 
آصف اثر

معطل
حضرت، جب وبائی امراض کے لیے فنڈنگ کی جاتی ہے تو اس میں انسانی ہمدردی سے زیادہ اس بات کا خیال فنڈنگ کرنے والے ممالک کے پیش نظر ہوتا ہے کہ کہیں متاثرہ ممالک سے یہ بیماری ان تک نہ پہنچ جائے۔ اب اگر آپ صرف اس وجہ سے ایک مہلک مرض کو گلے لگانے کو تیار ہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ ہو رہی ہے، تو ایسی ذہانت پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ جب معاملہ زندگی موت کا ہو تو اس بات پر بحث نہیں کی جا سکتی کہ زندگیاں بچانے کے لیے وسائل کہاں سے آ رہے ہیں۔
اگرچہ میں کسی حد تک اس بات کو سمجھ چکا ہوں کہ آپ کو مسلمانوں سے زیادہ کفار کے ساتھ اتنی ہمدردی کیوں ہے۔ لیکن پھر بھی ذرا اس بات کی وضاحت کردیں کہ جو ممالک میرے بچوں کا قتلِ عام کرکے خوشی محسوس کرتے ہو، جو میرے بچوں کو بہانے بہانے اپاہج، مفلوج اور معذور کررہے ہو، میں کیوں ایسے خون خوار اور شاطرممالک کی خاطر ایک مبہم مہم کا حصہ بن کر ان کی خدمت گزاری کروں؟

تاکہ اپنے وسائل ہم دیگر مسائل کے حل پر خرچ کر سکیں۔
اتنی رات گئے یہ مذاق کیسے سوجھ گیا؟
 
دوست

محفلین
پولیوویکسین پینے سے وفات پانے والے بچوں کی فہرست مہیا ہونی چاہیئے، کتنے بچے فوت ہوئے، کس عمر میں، کس جگہ، اور اس پولیو مہم میں کتنے بچے فوت نہیں ہوئے۔ یہ تعداد فی ہزار کیا ہے۔
مندرجہ بالا سطور لکھتے ہوئے یہ بات عین مدنظر تھی کہ دجالی میڈیا اور دجالی بیرونی قوتیں ایسے حقائق کو منظرِ عام پر آنے سے روکتی ہیں۔ اس لیے پچھلے ستر برسوں میں امریکہ سے لے کر یہاں تک ویکسین کے ایسے مضر اثرات کے صرف داستانوی (افسانوی کے قافیے پر anecdotal کے متبادل کے طور پر تخلیق کیا گیا) ثبوت ہی اکٹھے ہو سکے ہیں۔ بلکہ یہاں کے سازشی نظریہ کے ماہرین کو بھی امریکی ماہرین کے متعلقہ مواد کے ترجمہ سے استفادہ کرنا پڑتا ہے (وطن عزیز کی دیگر شعبوں میں زبوں حالی کی طرح اس میدان میں حالت پر بھی رویا ہی جا سکتا ہے، کہ ویکسین کے مضر اثرات پر کوئی سائنسی مطالعہ اور اعداد و شمار تک موجود نہیں ہیں۔)
مزید قابلِ توجہ عملے کی غفلت اور ویکسین کی زائد المیعادی (جو دوبارہ مقامی انتظامی غفلتوں کے تحت آئے گی) وغیرہ جیسے عوامل بھی ہیں، جس پر غور البتہ دجالی کے سابقے والے مرکبات کے مقابلے میں ظاہر ہے بہت کم اہمیت کا حامل ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
اگرچہ میں کسی حد تک اس بات کو سمجھ چکا ہوں کہ آپ کو مسلمانوں سے زیادہ کفار کے ساتھ اتنی ہمدردی کیوں ہے۔
میں اس مبارک دن کا منتظر رہوں گا جب آپ خود سے اختلاف کرنے والوں پر اس طرح کی بہتان تراشی کی روش چھوڑ دیں گے۔

لیکن پھر بھی ذرا اس بات کی وضاحت کردیں کہ جو ممالک میرے بچوں کا قتلِ عام کرکے خوشی محسوس کرتے ہو، جو میرے بچوں کو بہانے بہانے اپاہج، مفلوج اور معذور کررہے ہو، میں کیوں ایسے خون خوار اور شاطرممالک کی خاطر ایک مبہم مہم کا حصہ بن کر ان کی خدمت گزاری کروں؟
کیونکہ آپ کا سوال ہی ایک غلط دعوے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ مہم مبہم نہیں ہے۔ پولیو کے وائرس اور اس کے توڑ کا مکینزم مبہم نہیں ہے۔ ویکسین کو بنانے کا طریقہ مبہم نہیں ہے۔ ویکسین میں کیا ہوتا ہے وہ مبہم نہیں ہے۔ آپ کی اس غلط فہمی کا جواب پہلے ہی پولیو ویکسین والی لڑی میں دیا جا چکا ہے۔ اگر اس کے باوجود آپ ایک گھسا پٹا دعویٰ دہراتے رہیں گے تو محض argument by repetition سے کوئی جھوٹ سچ نہیں ہو جاتا۔ نیز آپ کا یہ خیال بھی غلط ہے کہ کسی کے وسائل کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر لینا اس کی خدمت گزاری ہے۔ اگر آپ اتنے شدید پیرانویا کا شکار رہیں گے تو آپ کے اعتراضات کو سنجیدہ لینا مشکل ہو جائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ
ویب ڈیسک جمعرات 19 دسمبر 2019
1922244-blast-1576742213-983-640x480.jpg

انسداد پولیو ٹیم پر حملہ خودکش حملہ لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں کیا گیا فوٹو: ایکسپریس

لکی مروت: تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو حملہ ہوا ہے تاہم دہشتگردی کے اس واقعے میں پولیو رضاکار محفوظ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں اس وقت خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جب علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم تھی لیکن حملہ آور نے خود کو ٹیم سے تھوڑے فاصلے پر ہی اڑا لیا۔ پولیو ٹیم بالکل محفوظ ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او لکی مروت قاسم خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم جاری تھی، سیکیورٹی انتظامات انتہائی فول پروف تھے جس کی وجہ سے خودکش حملہ آور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
 
Top