مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

شمشاد

لائبریرین
جناب بات اردو اور انگریزی زبان کی ہے۔ انگریزی میں جب بات کریں گے تو office ہی کہیں گے لیکن جب اردو میں بات کریں گے تو آفس ہی رائج ہے۔

پنجابی میں تو اور بُری صورتحال ہے۔ پہلے تو اسٹیشن کا پہلا حرف الف اُڑ گیا، سٹیشن رہ گیا، پھر سین بھی اُڑ گیا اور اب صرف ٹیشن بولتے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہاہا صحیح کہا۔۔۔

ویسے میں قبولِ عام کے خلاف نہیں جانا چاہتا، مگر مجھے ذاتی طور پر یہ "آفس" والا تلفظ پسند نہیں کیوں کہ اس کےانگریزی تلفظ کا مقابل اردو میں پہلے ہی موجود ہے۔
ترمیم اس وقت کی جاتی ہے عموماً کہ جب آپ تلفظ کے معاملے میں تھوڑے غریب ہوں۔
نہ ہی اصل تلفظ اردو زبان کے لیے ثقیل ہے، تو کوئی وجہ بظاہر سمجھ نہیں آتی ایسے الفاظ کے غلط تلفظ کی۔
 
محمد امین

لائبریرین
ویسے میرا مطمعِ نظر فقط سیکھنا اور زبان کے بارے میں مباحث میں "ملوث" رہنا ہے کیوں کہ مجھے یہ موضوع اچھا لگتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا صحیح کہا۔۔۔

ویسے میں قبولِ عام کے خلاف نہیں جانا چاہتا، مگر مجھے ذاتی طور پر یہ "آفس" والا تلفظ پسند نہیں کیوں کہ اس کےانگریزی تلفظ کا مقابل اردو میں پہلے ہی موجود ہے۔
ترمیم اس وقت کی جاتی ہے عموماً کہ جب آپ تلفظ کے معاملے میں تھوڑے غریب ہوں۔
نہ ہی اصل تلفظ اردو زبان کے لیے ثقیل ہے، تو کوئی وجہ بظاہر سمجھ نہیں آتی ایسے الفاظ کے غلط تلفظ کی۔

بات آپ کی صحیح ہے لیکن انگریزی کے بہت سارے الفاظ ہماری روزمرہ کی زبان میں ایسے رچ بس گئے ہیں کہ ان کی اردو بھی نہیں معلوم۔ حتی کہ ان پڑھ لوگ بھی انگریزی کے کئی ایک الفاظ اپنی روزمرہ کی گفتگو میں استعمال کرتے ہیں۔ جیسے "ہیلو" کا کوئی متبادل نہیں، او کے، گُڈ، وغیرہ۔
 
مقدس

لائبریرین
نبیل بھیااااا یو آر سوئیٹ۔۔۔ کتنا اچھا مشورہ دیا آپ نے
امین بھیا اب اسٹارٹ لیں جلدی سے
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے تو آپ کو امتحان دینے کو کون کہہ رہا ہے۔ ہم تو امتحان لینے کی بات کر رہے ہیں۔ :)
ہی ہی ہی ہی :) لالہ جب دے نہیں سکتی تو لے کیسے سکتی ہوں :)
ٹھیک ہی تو کہتی ہیں تمہاری دوستیں۔ سمجھدار لگتی ہیں۔
لالہ میں پہلے ہی آپ سے ناراض ہوں اور آپ مجھے اور نارا ض کر رہے ہیں(n)
 
Top