اصل میںمشرق والے اسوقت اسی ٹائم فیس سے گزر رہے ہیں جب مغرب والے آج سے 100 سال قبل گزرے تھے۔ یعنی ماڈرنائزیشن اور قدیم چلی آتی تہذیب سے تصادم۔
بات صرف اتنی سی ہے کہ مشرقی لوگ اپنی قدیم تاریخی و ثقافتی جڑوں میںاسقدر پھنسے ہوئے ہیں کہ کوئی بھی نئی سوچ یا تجویز آسانی سے ہضم نہیںہوتی۔ مغربی اقوام اس ٹائم فیس سے گزر چکے ہیں اور انکی نئی نسلیں ہر نئی چیز کو آسانی سے تسلیم کر لیتی ہیں۔ بس یہی فرق ہے ہم میںاور انمیں۔
ہماری وہ نئی نسلیں جو مغربی ممالک میں مقیم ہیں یا اپنے ہی وطن کے مغربی اسکولز / کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔ انکا نظریہ فکر انکے اباؤاجداد سے بہت مختلف ہے۔ جبکہ مدرسوں اور دینی اسکولز کے طلبا کا نظریہ و فلسفہ وہی قدیم باپ دادا کی تہذیب پر مبنی ہے۔ نتیجہ ہماری قومیں متحد نہیںہو تی، کیونکہ انکی نئی نسلیں ایک ہی قسم کے مکاتب فکر میں جوان نہیں ہوتیں!
دھاگے کا عنوان ہے مغربی تہذیب کا امڈتا ہوا سیلاب اور میں حیران ہوا ہون اس عنوان سے کہ آیا مغرب میں بھی کسی تہذیب نامی شئے کا وجود پایا جاتا ہے ؟؟؟؟''''
تہذیب کی تعریف متعین کی جائے یا پہلے سے موجود تعریف دیکھی جائے تو کم ازکم civilization کی تعریف پر تو پورا اترتی ہی ہیں آپ اگراردو کی دوسری تہذیب کی بات کر رہے ہیں تو بحیثیت مجموعی ان کا اس سے دور پرے کا واسطہ بھی نہیں۔ انفرادی سطح پر مغرب کے افراد لازماً اچھے ہوں گے لیکن دنیا کو چلانے کا جو ڈھنگ انہوں نے متعارف کروایا ہے اسی نے اس دنیاکو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ سرمایہ دارانہ اور اشتراکی دونوں نظام انسانیت کے لیے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔دھاگے کا عنوان ہے مغربی تہذیب کا امڈتا ہوا سیلاب اور میں حیران ہوا ہون اس عنوان سے کہ آیا مغرب میں بھی کسی تہذیب نامی شئے کا وجود پایا جاتا ہے ؟؟؟؟''''
جی ہاں تہذیب اور گلوبلائزیشن واضح طور پر دو مختلف چیزیں ہیں یہ تو فعل معفول والا چکر ہے ۔ اگر اسے طنز نہ سمجھیں اور قابل اعتراض بھی نہ تو یہ بتائیں کہ آپ دونوں طرف کے نقاد ہیں مگر ان دنوں مغرب (اصل میں امریکہ) پر خصوصیت کے ساتھ تنقید کر رہے ہیں تو آپ کے وہاں رکنے کی کیا وجوہات ہیں ؟ کیا کوئی تحقیقی پروگرام ہے یا تبدیلی لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ؟
وسلام
بہت شکریہ ابو شامل بھائی کہ آپ نے میرے نقطہ استدلال کو صحیح طور پر سمجھا ۔ ۔ ۔تہذیب کی تعریف متعین کی جائے یا پہلے سے موجود تعریف دیکھی جائے تو کم ازکم civilization کی تعریف پر تو پورا اترتی ہی ہیں آپ اگراردو کی دوسری تہذیب کی بات کر رہے ہیں تو بحیثیت مجموعی ان کا اس سے دور پرے کا واسطہ بھی نہیں۔ انفرادی سطح پر مغرب کے افراد لازماً اچھے ہوں گے لیکن دنیا کو چلانے کا جو ڈھنگ انہوں نے متعارف کروایا ہے اسی نے اس دنیاکو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ سرمایہ دارانہ اور اشتراکی دونوں نظام انسانیت کے لیے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔