معلومات درکار ہیں مدد فرمائیے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
صاحبان چند باتیں آپ حضرات سے پوچھنا چاہتا ہوں امید ہے آپ اپنے تجربے کی بنا پر مفید معلومات عنایت کریں گے۔
سب سے پہلے میں یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ فی الوقت کونسا ایسا نستعلیق جیسا فانٹ ہے جو پروفیشنل ویب سائٹ کے لئے قابلِ استعمال ہو؟
محسن حجازی صاحب والا فانٹ تو ابھی اصلاحی مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ کون سا ہے؟
ایک فانٹ درجل ذیل ویب سائٹ میں استعمال ہوا ہے
http://www.urdupoint.com/home/
یہ کون سا فانٹ ہے؟
نیز یہ بھی ملاحظہ ہو:
http://patrasbokhari.com/mazameen08
یہ غالبا پاک ڈاٹا
www.pakdata.com
والوں کا ہے۔ خریدنا پڑتا ہے۔ ان تک کیسے رسائی ہوسکتی ہے؟
آپ کیا مناسب سمجھتے ہیں یہ سائٹ والا مناسب ہے یا اردو پوائنٹ والا ؟
اسکے علاوہ کوسا فانٹ قابلِ قبول اور قابلِ استعمال ہے؟

از راہ عنایت ضرور مطلع کریں۔
نیز اپنے تجربات ضرور شئیر کریں
والسلام
 

دوست

محفلین
پاک نستعلیق ونڈوز پر ٹھیک چلتا ہے لینکس پر اس کی رینڈرنگ ٹھیک نہیں بلکہ بالکل ہی ٹھیک نہیں۔ سو اگر آپ اس میں‌ ویب سائٹ بنا لیتےہیں تو میرے جیسے چند ایک بندے ہی متاثر ہونگے۔ پاک نستعلیق اس وقت دستیاب نستعلیق فانٹس میں بہترین انتخاب ہے وجہ اس کی تیز رفتاری ہے دوسرے نستعلیق فونٹ سسٹم کو وخت ڈال دیتے ہیں۔
پاک ڈیٹا کا فونٹ استعمال کرکے نہیں دیکھا کہ کیسا ہے۔
اردو پوائنٹ پر نفیس ویب نسخ استعمال ہورہا ہے۔
محفل پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ استعمال ہورہا ہے۔
اس وقت یہ دونوں فانٹ ہی ویب پر اردو کے لیے زیادہ مقبول ہیں۔
باقی آپ کی پسند ہے پاک نستعلیق بری چوائس نہیں۔۔
 

پاکستانی

محفلین
میرے خیال میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی سب سے بہتر ہے کیونکہ آجکل تقریبا سب ہی کمپیوٹرز میں یہ فانٹ انسٹال ہوتا ہے۔
 
شاکر بڑی مہربانی پر نفیس ویب نسخ تو نہیں استعمال ہو رہا اردو پوائنٹ پر یار وہ تو بڑا صاف اور زبردست ہے نستعلیق جیسا ہے
پہلے وہ نفیس ویب نسخ کرتے تھے اب بدل دیا ہے انہوں نے ساتھ یہ بھی لکھا ہے :

اردو فونٹ میں پیش خدمت ہیں، ہمیں اُمید ہے کہ آپ اس تبدیلی کو ضرور پسند فرمائیں گے، اور اپنی آراء سے ہمیں آگاہ رکھیں گے۔ (نستعلیق فونٹ صرف Internet Explorerاستعمال کنندگان دیکھ سکتے ہیں)
اب پتہ نہیں کون سا ہے کوئی وہاں جاکر بتا سکتا ہے ؟
مجھے اسی طرح کا چاہئے
پاکستانی آپ کا بھی شکریہ
لیکن بات یہ ہے کہ مجھے نستعلیقی ٹائپ کا چاہئے
 

دوست

محفلین
بہرحال میرا تو آپ کو مشورہ ہے کہ پاک نستعلیق استعمال کریں‌ اگر نستعلیق استعمال کرنا ہی ہے۔
اصل میں نستعلیق فونٹ کے لیے پروسیسر کی سپیڈ کافی ہونی چاہیے کینوکہ اس کے ایک متن بھرے صفحے کو رینڈر کرنے کے لیے اچھی خاصی عمل کاری چاہیے ہوتی ہے اگر آپ کسی عام نستعلیق فونٹ جیسے پاک ٹائپ کے فونٹ یا جو بھی فونٹ ہے جس کی آپ بات کرتے ہیں میں ویب سائٹ بنائیں گے تو ایک پی ٹو کمپیوٹر تو لازمی ہیلڈ ہوجائے گا پی تھری اور فور کم از کم پانچ منٹ تک کام کرنے سے معذور ہوجائیں گے اور صارف آپ کی ویب سائٹ کا سن کر اگلی بار کانوں کو ہاتھ ہی لگائے گا۔
پاک نستعلیق کی رینڈرنگ کے لیے عمل کاری بہت ہی کم چاہیے دوسرے اس میں تیزی سے ترقی بھی ہورہی ہے اسی ماہ شاید اگلا ورژن بھی آرہا ہے مارکیٹ میں۔
ویسے جو آپ کی مرضی ہو۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، مجھے تو اردو پوائنٹ پر صرف تصویری اردو نظر آ رہی ہے۔ اس کا پیج لوڈ ‌ہوتے ہوئے ایک embedded فونٹ‌ ڈاؤنلوڈ ہونے کا پتا چلتا ہے لیکن اس کا استعمال نظر نہیں آیا۔ میرا قیاس یہی ہے کہ یہ پاک ڈیٹا والوں کا جوہر نستعلیق فونٹ ہے جو کہ کمرشل فونٹ ہے۔
 
شاکر پاک نستعلیق سر آنکھوں پر لیکن فی الحال میں اسے ایک پروفیشن ویب سائٹ پر استعمال کرنے سے اس لئے گریز کر رہا ہوں تاکہ اسمیں جو خامیاں ہیں وہ ذرا دور ہو جائیں بائیس جنوری کو سنا ہے اسکا نیا ورزن محسن صاحب اتار رہے ہیں
دیکھو اب اس وقت تک دیکھتے ہیں۔

مجھے ذرا معلومات فراہم ہو جائیں تو پھر میں آپ لوگوں کو بتاؤں گا کیا کر رہا ہوں

نبیل صاحب
یہ لنک ملاحظ فرمائیں
http://blogs.urdupoint.com/
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ میری صرف اتنی عرض ہے کہ نستعلیق فونٹ کا ویب پیج پر استعمال سوچ سمجھ کر ہی کیجیے گا وجہ اوپر بیان کرچکا ہوں ان سے سپیڈ بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔
 
Top