تعارف معافی

اسلام و علیکم

میں اپ سب لوگوں سے معافی کا درخواست گزار ہوں
میری تحریروں سے اکثر لوگوں کو تکلیف پہہچتی رہے ہیے۔ میں اسپر صدق دل سے معافی مانگتا ہوں
امید ہے کہ آپ مجھے معاف فرمادیں گے۔
اگر اپ کو مجھ سے کوئی شکایت ہے تو ذاتی پیغام پر لکھ دیں
بڑی نوازش ہوگی

ہمت علی خان
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہم۔ مجھے بھی آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے بلکہ کسی سے بھی نہیں ہے ، نا یہاں محفل پر نا اپنے حلقہِ احباب میں کسی سے۔
 
ایک بار پھر معافی
ویسے اب یہی تعارف ہے

اللہ خیر کرے، ایسا کیا ہو گیا اچانک آپ کو؟

بھئی آپ ہمارے بزرگ ہیں۔ آپ کی باتیں بہت ہی کھری ہوتی ہیں اس لئے ممکن ہے احباب کو تھوڑی شکایت رہتی ہو لیکن کم از کم ہم نے تو آپ کی کسی بات کا کبھی برا نہیں مانا۔ گو کہ آپ سے کئی معاملات میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم آپ کی بات کا برا منائیں۔ :)
 

پپو

محفلین
اگر کچھ غلط محسوس ہورہا ہے تو شیئر کر لیں میرے سے تو نہیں مگر شمشاد بھائی ہیں ابن سیعد بھائی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی اختلاف ہونا اور بات ہے اور تکلیف دینا اور بات ہے۔ آپ کی باتوں سے اختلاف ضرور رہا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ کی باتوں سے تکلیف ہوئی ہے۔ کہیں یہ تو نہیں کہ آپ اردو محفل کو خیرآباد کہہ رہے ہوں۔
 
عمرےتو الحمدللہ بہت کرلییے اور انشاللہ کرتے ہی رہے گے۔
فرض ادا کرنا ضروری ہے۔
اور چوہے کھانا بھی بند۔ بس۔ اور نہیں۔
 
سعودیہ کی پاکستانی کمیونٹی میں عام طور پر عربی کے یہ دو الفاظ بہت مقبول ہیں۔۔۔ھٰذا اور ما فیہ جسکو مافی بول دیا جاتا ہے۔۔۔معافی کو بھی ہمارے اکثر پاکستانی بھائی مافی ہی کہتے ہیں۔۔۔
لطیفہ مشہور ہے کہ دو پاکستانی آپس میں باتیں کرتے جارہے تھے اثناءِ گفتگو، ان میں سے ایک نے قدرے بلند آواز سے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا کہ "اللہ مافی"۔۔۔فوراّ انہیں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے محکمے کے شرطے نے پکڑ لیا اور کہا کہ "حرام علیک۔۔اانت مجنون؟۔۔۔کیف اللہ مافی؟۔۔۔۔اللہ فی۔۔۔۔"
 

ساجد

محفلین
اسلام و علیکم

میں اپ سب لوگوں سے معافی کا درخواست گزار ہوں
میری تحریروں سے اکثر لوگوں کو تکلیف پہہچتی رہے ہیے۔ میں اسپر صدق دل سے معافی مانگتا ہوں
امید ہے کہ آپ مجھے معاف فرمادیں گے۔
اگر اپ کو مجھ سے کوئی شکایت ہے تو ذاتی پیغام پر لکھ دیں
بڑی نوازش ہوگی

ہمت علی خان
ہمت بھیا ، آپ کے لئیے دل میں کوئی رنجش تھی نہ ہے۔ بس ایک بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ کسی مراسلے میں آپ نے خود کو شاہ یعنی سید بتایا تھا اور آج آپ خود کو ہمت علی خان لکھ رہے ہیں۔ یہ عقدہ حل فرمائیں گے؟۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اختلافِ رائے تو کسی سے بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن کسی بھی دوست سے ہمیں تو کبھی کوئی شکایت نہیں رہی۔ سو آپ سے بھی نہیں۔

اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 

طالوت

محفلین
دل دکھانے پر معذرت اچھی بات ہے مگر اس سے زیادہ ضروری اصلاح ہے اپنے نظریات پر قائم رہنا اور ان کا دفاع کرنا سب کا حق ہے مگر بے بنیاد باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

ویسے آپ کی کسی بات سے میرا دل کو ہرگز کوئی تکلیف نہیں ہوئی کہ یہ اب پرانی باتیں ہیں ۔
 
Top