مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ففٹی اور سینچری جڑ دی -عالمی ریکارڈ

http://www.express.pk/story/299948/
اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز جیک کیلس کے پاس تھا۔ فوٹو؛ اے ایف پی
ابو ظہبی: قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ان کی سست بیٹنگ کی وجہ سے ’مسٹر ٹک ٹک‘ کہا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مصباح الحق نے تیز ترین ففٹی بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ بھی تیز کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں مصباح الحق جب بیٹنگ کے لئے آئے تو اس وقت کسی کے ذہن میں بھی نہیں ہو گا کہ آج مسٹر ٹک ٹک اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو دھونے کا ادارہ لئے میدان میں اترے ہیں اور مصباح الحق نے صرف 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 بلندو بالا چھکوں کی مدد سے تیز ترین ففٹی بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس کے علاوہ مصباح الحق نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے تیز ترین سنچری کا ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈ کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا تاہم مصباح الحق نے یہ ریکارڈ 69 منٹ میں بنایا جب کہ ویون رچرڈ نے اس ریکارڈ کے لئے 72 منٹ تک انتظار کیا تھا۔ اس کے علاوہ مصباح الحق نے آسڑیلیا کے خلاف ایک میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بھی اسکور کی۔
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مصباح الحق کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز جیک کیلس کے پاس تھا جو انہوں نے 24 گیندوں پر بنا کر حاصل کیا تھا جب کہ پاکستان کے جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 گیندوں پر ففٹی بنا رکھی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ماضی کے عظیم بلے باز ویون رچرڈ نے انگلینڈ کے خلاف 1985 میں 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
 
ابھی ٹی وی پر سکندر بخت بتا رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کوچ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی دیکھ پریشان ہوگا ہے۔ اور اس نے ٹوٹر پر کہا ہے کہ میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ اپنی ٹیم کو کیا حمکت عملی بتائے؟
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Misbah.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آسٹریلیا گلی محلے کی ٹیم اٹھا لایا ہے۔
خیر نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی کارکردگی دیکھ کر ہی کچھ کمنٹس کیے جاسکتے ہیں۔
 
Top