مرکز فضیلت اور کرلپ ۔۔۔۔۔

arifkarim

معطل
سب سے پہلے :
یہ دھاگہ کسی تعصب یا تنقید پر مبنی نہیں ہے اور نہ ہی اسکا مقصد کسی کی دل آزاری ہے۔ میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ''مقتدرہ قومی زبان'' اور ''کرلپ'' میں بنیادی فرق کیا ہے؟ نیز کیا کرلپ اور مرکز فضیلت والے، اردو سے متعلقہ پراجیکٹس باہم مشاورت سے کرتے ہیں؟ اور مرکز فضیلت اور کرلپ میں آجکل کونسے ''بڑے'' چیلینجگ پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے؟

میں جانتا ہوں یہاں ان دونوں اداروں کے ممبران آتے ہیں۔ اسلئے پلیز موضوع کے اندر رہتے ہوئے بات کریں۔:)
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
ویسے تمہیں کس لیے درکار ہے یہ انفارمیشن؟
میری اطلاع کے مطابق کرلپ فاسٹ کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی کا ذیلی ادارہ ہے جبکہ مرکز فضیلت مقتدرہ قومی زبان کے تحت کام کرتا ہے۔ مجھے دونوں کے اشتراک عمل کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ کرلپ کے حالیہ پراجیکٹس کے بارے میں ان کی ویب سائٹس سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ مرکز فضیلت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا نمونہ کچھ دنوں پہلے وہاں کے ایک صاحب یہاں پر دکھا چکے ہیں۔ یہ شاید تم نے بھی دیکھا تھا۔
 
arifkarim

معطل
ویسے تمہیں کس لیے درکار ہے یہ انفارمیشن؟

میں دراصل کچھ پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں۔ اس لئے مجھے ڈر ہے کہ بلا وجہ کسی ایسے پراجیکٹ پر کام نہ کر ڈالوں جو پہلےسے ہو چکا ہو، یا جسپر ابھی کام ہو رہاہو۔ مقتدرہ اور کرلپ کے ماضی کے پراجیکٹس کے متعلق تو اچھی طرح سے علم ہے۔ میں حال اور مستقبل کے متعلق فکر مند تھا :rolleyes:
 
دوست

محفلین
مقتدرہ قومی زبان حکومتی ادارہ ہے اور کرلپ فاسٹ یونیورسٹی لاہور کا ایک تحقیقی مرکز۔ کرلپ آزاد ہے اور بہت سارا کام کررہا ہے اردو لسانیات میں مقتدرہ کی طرف سے کبھی کبھار کوئی خبر ملتی ہے اور کام کم کم ہی ہوتا ہے ان کے ہاں۔
 
میں دراصل کچھ پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں۔ اس لئے مجھے ڈر ہے کہ بلا وجہ کسی ایسے پراجیکٹ پر کام نہ کر ڈالوں جو پہلےسے ہو چکا ہو، یا جسپر ابھی کام ہو رہاہو۔ مقتدرہ اور کرلپ کے ماضی کے پراجیکٹس کے متعلق تو اچھی طرح سے علم ہے۔ میں حال اور مستقبل کے متعلق فکر مند تھا :rolleyes:

مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات ویسے تو مقتدرہ قومی زبان کے اندر ہے مگر عملا اس کا مقتدرہ سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ اپنی حیثیت میں آزاد ادارہ ہے۔ جہاں تک پراجیکسٹس کی بات ہے تو وہاں اردو اوسی آری، فونٹ، اور اردو ڈیٹا بئنک پر کام ہو رہا ہے اور یہ ادارہ کرلپ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ اگر آپ ان پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ کیجیے کیونکہ مرکز سے کسی پراڈکٹ کے برآمد ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں دراصل کچھ پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں۔ اس لئے مجھے ڈر ہے کہ بلا وجہ کسی ایسے پراجیکٹ پر کام نہ کر ڈالوں جو پہلےسے ہو چکا ہو، یا جسپر ابھی کام ہو رہاہو۔ مقتدرہ اور کرلپ کے ماضی کے پراجیکٹس کے متعلق تو اچھی طرح سے علم ہے۔ میں حال اور مستقبل کے متعلق فکر مند تھا :rolleyes:
اگر تمہیں اتنی فکر ہے تو ان اداروں سے رابطہ کر کے اس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہو۔
 
مانی چیمہ

محفلین
عارف بھائی السلام علیکم
کرلپ اور دوسرے ادارے کو ہم نہیں جانتے مگر ہمیں آپسے دلی محبت ہے اور ہم آپ کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپکو علم و فن کی بلندیاں عطا کریں آمین
 
Top