مرشد دا دیدار ہے باہوؔؒ لکھ کروڑاں حجاں ہو

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اتنا ڈٹھیاں ، مینوں صبر نہ آوے
UlM8p.jpg
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ !
اللہ پاک کے مقربین ،صالحین بندوں کے آستانے کی زیارت تصاویر کے ذریعے ہو یا براہِ راست ، ایک ہی بات ہے
اگر تو دل میں اولیاء کرام کی عقیدت، محبت اور تعظیم ہے تو انکے مزار مبارک کی زیارت ہر طرح سے دل میں ایک
جوش اور ولولہ ء تازہ بیدار کرتی ہے ۔
لیکن جب دل ان جذبات سے عاری ہو تو اس سے بڑی بدنصیبی اور کچھ نہیں ہوتی
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تا قیامِ قیامت اولیاء کرام کا روحانی و باطنی فیضان عطا فرمائے
وہ نفوسِ قدسیہ جنہوں نے اپنے ربِ کریم کی رضا اور خوشنودی کو ہی
اپنی زندگی کو مقصد بنایا
اپنے نفس کے سرکش گھوڑے کو صرف اللہ کی رضا کے لئے قابو کیا اور اللہ پاک کی بارگاہ
سے ولی کی سند پاکر بھی غرور کو پاس نہ پھٹکنے دیا
بلکہ خلقِ خدا کی ہدایت اور رہنمائی کو اپنا مشن بنایا
بس یہی لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن نہ کوئی خوف ہوگا نہ ہی وہ غمگین ہونگے انشاءاللہ

تو پھر ایسوں کا دامن پکڑ کے ہم کیوں نہ سرخرو ہوجائیں
دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی

اللہ پاک چھوٹاغالبؔ پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش فرمائے
جس نے ہمیں گھر بیٹھے انتہائی سستے ترین رعایتی " زیارت پیکج " کے ذریعے
اولیاءکرام کے مزارات کی زیارت کو یقینی بنایا
سفر کا ہدیہ + کرایہ صرف دعائیں
ماشاءاللہ ، جزاک اللہ خیراً کثیراً دائماً ابداً
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ بہت خوب۔
ٹیگ کرنے اور اتنی اچھی تصاویر شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ۔
کچھ تفصیل بھی لکھیں پلیز جیسے کب جانا ہوا؟ کوئی خاص موقع تھا یا یونہی پروگرام بنا؟ وہاں پہنچنے کے ذرائع کیا ہیں؟ وغیرہ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
واہ۔ بہت خوب۔
ٹیگ کرنے اور اتنی اچھی تصاویر شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ۔
کچھ تفصیل بھی لکھیں پلیز جیسے کب جانا ہوا؟ کوئی خاص موقع تھا یا یونہی پروگرام بنا؟ وہاں پہنچنے کے ذرائع کیا ہیں؟ وغیرہ

بہت شکریہ آپ نے پسند کیا غالب ایکسپریس کا یہ سفر
ویسے آپ کو غالب ایکسپریس کی نئی مسافر ہیں اس لیے آپ کو ہمارے اس سے پہلے پوسٹ ہوئے تمام سیر سپاٹوں میں ٹیگ کرنا ہی پڑے گا، امید ہے آپ کو بہت پسند آئیں گے

یہ سلسلہ شروع ہوا تھا شگفتہ آپی کے ایک دھاگے سے
جہاں انہوں نے اچ شریف کی تصاویر کا پوچھا تھا۔ نیٹ پر صرف 2 تصاویر تھیں
میں نے پھر باقائدہ اچ شریف کی تاریخ اور تعارف اور 3 اقساط میں تصویری سفر نامہ پوسٹ کر دیا
جسے بہت کم پذیرائی ملی ، اس کے بعد تفصیل سے لکھنے کی بجائے بس مختصر ذکر کر دیتا ہوں

خاص موقع اور پروگرام تو کیا
جیسے بقول اقبال
یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند

بس ایسے ہی مجھے بھی حاضری کی اجازت مل جاتی ہے اور میرا شوق ہی یہی ہے صاحبانِ کمال کے حضور حاضری دینا، وہاں کا لنگر کھانا اور وہاں سے زیادہ سے زیادہ فیض سمیٹنا

اب انشاءاللہ پھر سے تفصیلی روداد کا سلسلہ شروع کرتا ہوں
 

نایاب

لائبریرین
سفر کٹ بھی گیا اور خبر بھی نہ ہوئی
اک بہت اچھی تصویری معلوماتی شراکت
گھر بیٹھے اتنی پیاری سیر کرانے پر ازحد شکریہ
جزاک اللہ خیراء
 
Top