تعارف مدیحہ گیلانی صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید

فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی نے استفسار فرمایا تھا کہ
مدیحہ گیلانی صاحبہ اپنا تھوڑا سا تعارف تو دیں۔

لہٰذا اس دھاگے کے توسط سے ہم مدیحہ گیلانی صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔
گو کہ مدیحہ گیلانی صاحبہ محفل کی رکن تو 10/10/10 سے ہیں لیکن ایک خاموش قاریہ کے طور پر دھاگا گردی کرتی تھیں۔
بعد ازاں جب ہم نے ان سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ دو چار ماسٹر ڈگریاں کیا رشوت دے کر خریدی تھیں کہ لکھنا نہیں آتا یا آپ محفل کو بھی فیس بک کی قسم کا بے ہودہ پلیٹ فارم سمجھتی ہیں جہاں کمینہ خصلت عناصر نے آپ کو اس قدر عاجز کیا کہ اسے چھوڑتے ہی بنی۔ (اس جملے پر "متفق" یا "غیر متفق" کا بٹن دبانے والوں کے نام دیکھ کر احباب اگر کچھ اندازہ لگانا چاہیں تو انھیں مکمل ٓزادی حاصل ہے)۔۔۔
تو ہمارے سمجھانے بجھانے پر انھوں نے پہلے تو اپنے ادبی ذوق کے حوالے سے شعر و شاعری کے دھاگوں میں پسند کا بٹن دبا کر اپنی موجودگی کا اعلان کیا۔۔۔ پھر ایک ایک دو دو الفاظ کے جوابات سے اپنی پسندیدگی کا اظہار جو رفتہ رفتہ دو الفاظ سے ایک اور پھر دو جملوں کی شکل اختیار کرنے لگے۔ پھر ان کا کچھ حوصلہ بڑھا تو انھوں نے ایک آدھ دھاگے بھی کھولے مثلاً داغ دہلوی کی ایک خوبصورت نعت۔
مدیحہ گیلانی صاحبہ ایک انتہائی خوبصورت ادبی ذوق کی مالک ہیں اور دو عدد ماسٹرز کرنے کے بعد اب ایم فل اور پی ایچ ڈی کی جانب مائل ہونے کے متعلق سوچ رہی ہیں نیز کئی برس سے شعبۂ درس و تدریس سے منسلک ہیں اور فارغ اوقات میں گزیٹڈ آفیسر کے طور پر ہم جیسوں کے کاغذات اٹیسٹ فرماتی ہیں۔
باقی تعارف وہ خود کروا دیں گی۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

آپ کے شایان شان تو ہم شاید ویلکم نہ کر سکیں :)

لیکن اس بے ذوق کی جانب سے اردو محفل میں خوش آمدید :)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب فاتح بھائی۔۔۔۔! اچھا کیا کہ آپ نے مدیحہ صاحبہ کا تعارفی دھاگہ کھول دیا ورنہ نہ جانے کب تک ایسے ہی چلتا رہتا۔ :)

مدیحہ گیلانی صاحبہ، محفل میں آپ کو باقائدہ خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزر رہا ہے۔ :D

خوش رہیے اور شاد آباد رہیے۔
 

نایاب

لائبریرین
gelani.gif
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم مدیحہ گیلانی بہنا !
اردو محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید
امید ہے کہ ہم جیسے ناقص العلم لوگوں کی رہنمائی ضرور کریں گی
ماشاءاللہ علمی و ادبی حوالے سے کافی بھاری بھرکم شخصیت ہے آپکی
 
Top