مدد کرو بھائی یہ کیا مسئلہ ہو گیا

عسکری

معطل
آج شام تک سب کچھ ٹھیک تھا ابھی فاطمہ کی مدد کرتے ہوئے میں نے اردو کے کچھ سافٹ ویر ڈاؤن لوڈ کیے چیک کرنے کے لیے اور بھر ان کو مٹا دیا۔

پر اب جب میں محفل میں آتا ہوں تو لکھائی پتلی اور چھوٹی دکھائی دے رہی ہے محفل کی یہ کیا ہو گیا اسطرح تو میری آنکھیں خراب ہو جائیں گی کوئی مدد کرے تاکہ میں فورم پر اردو کو ویسا پڑھ سکوں بڑا اور موٹا سا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
آپ کے انٹر نیٹ ایکسپلورر کی وینڈو کی دائیں جانب نچلے کونے پر ایک محدب عدسے کا نشان بنا ہوا ہے جس کے پاس 100 فیصد لکھا ہوا ہے ۔ اب اس محدب عدسے کے پاس 100 فیصد کی داسری جانب ایک چھوٹا سا نشان ہے جیسے ایک تیر کی نوک نیچے کی طرف کی ہوئی ہو اسے کلک کر کے 100 کی بجائے 125 کر کے دیکھ لیں انشاء اللہ افاقہ ہو جائے گا ۔ اس فارمولے کے کام کرنے کی صورت میں محفل پر بہنوں کو تنگ نہ کرنے کا عزم کرنا ہوگا ۔:hypnotized:
 

عسکری

معطل
اوہ بھائی یہ تو جاتا بھی نہیں اوپر سے بہت سارے اس کے بھائی بھی ڈائنلوڈ ہو کے یہاں چھپے بیٹھے تھے ابھی دیکھا ان کو
 

فہیم

لائبریرین
ہاں وہی والی کنٹرول پینل میں‌جو ہوتی ہے۔
اور آپ بس اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو ڈیلیٹ‌ماریں۔
اس کو ڈیلیٹ‌کرنے لیے پہلےآپ محفل کو بند کردیں۔
تاکہ کہیں‌وہ محفل میں‌استعمال کی وجہ سے ڈیلیٹ‌نہ ہو۔
 

فہیم

لائبریرین
محفل کے صفحے کے سب سے نیچے جا کر default style تبدیل کر کے دیکھیں۔

شمشاد بھائی ڈیٍفالٹ‌میں ہی یہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔
کیوں کے ڈیفالٹ میں فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی ڈیفالٹ ہے۔
اور جب وہ نہ ہو تو تاہوما نظر آتا ہے۔
اور تاہوما پڑھنے میں کافی واضح ہوتا ہے۔ کسی روز کے استعمال والے کے سامنے اگر اچانک ایشیا ٹائپ آجائے تو اسے تو واقعی یہ بہت چھوٹا لگتا ہے۔
اور عبداللہ صاحب کی بات سے میں‌فوراً سمجھ گیا کہ ان کے ساتھ یہی پرابلم ہوا ہے ۔
انہوں‌نے محفل سے فونٹ پیک ڈاؤنلوڈ‌کرکے انسٹال کرلیا ہوگا۔
اور ڈیفالٹ لے آؤٹ‌سیلیکٹ ہونے کی وجہ سے ایشیا ٹائپ نظر آنا شروع ہوگیا ہوگا۔
 
Top