مختصر الفاظ میں بات کہنے کا کھیل

زلفی شاہ

لائبریرین
اس براعظم میں عالمگیری مسجد کے میناروں کے بعد جو پہلا اہم مینار مکمل ہوا، وہ مینار پاکستان ہے۔ یوں تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں لیکن انکے درمیان یہ ذرا سی مسافت تین صدیوں پر محیط ہے، جس میں سکھوں کا گردوارہ، ہندوؤں کا مندر اور فرنگیوں کا پڑاؤ شامل ہیں۔ میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا ان گمشدہ صدیوں کا ماتم کر رہا تھا کہ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں راز کی ایک بات کہہ دی “جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں۔ جب حق کی جگہ حکایت اور جہاد کی جگہ جمود لے لے۔ جب ملک کی بجائے مفاد اور ملت کی بجائے مصلحت عزیز ہو اور جب مسلمانوں کو موت سے خوف آئے اور زندگی سے محبت ہوجائے، تو صدیاں یونہی گم ہو جایا کرتی ہیں۔
اس براعظم میں عالمگیری مسجد کے بعد مینار پاکستان بنا۔ مسجد اور مینارآمنے سامنے ہونے کے باوجود تین صدیوں کی یاد ہیں۔ اسی دور میں گردوارہ، مندر اورفرنگیوں کا ٹھہرنا ہے۔ میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا زسوچ رہا تھا کہ مسجد کے مینار سے صدا آئی ’’ جب مسجدیں اور مدرسے اجڑ جائیں ، جب حق حکایت اور جہاد جمود بن جائے، جب ملک و ملت کی پرواہ نہ ہو، جب مسلمان شہادت سے بےزار ہو جائیں تو صدیاں یونہی گم ہو جاتی ہیں۔
 
Top