تعارف محمد یاسر علی

السلام علیکم
نومبر 2012 سے کچھ ایسے حالات ہوئے کہ پہلے گھر بدری پھر شہر بدری اور آخر میں جلا وطنی نصیب ہوئی اور ایسی کے اب وطن واپس آکے بھی در بدر ہی پھر رہے ہیں ایک سال سے
2012 کے بعد اب کمپوٹر استعمال کرنے کا موقعہ ملا تو سوچا پرانے دوستوں کو کھوجا جائے
ویسے مجھے پتا ہے کہ کسی کو ہم یاد بھی نہیں ہوں گے
محمد یاسر علی
 

ٹرومین

محفلین
محفل میں دوبارہ خوش آمدید:)
امید ہے کہ اب ہمارا ساتھ مستقل ہوگا اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم
نومبر 2012 سے کچھ ایسے حالات ہوئے کہ پہلے گھر بدری پھر شہر بدری اور آخر میں جلا وطنی نصیب ہوئی اور ایسی کے اب وطن واپس آکے بھی در بدر ہی پھر رہے ہیں ایک سال سے
2012 کے بعد اب کمپوٹر استعمال کرنے کا موقعہ ملا تو سوچا پرانے دوستوں کو کھوجا جائے
ویسے مجھے پتا ہے کہ کسی کو ہم یاد بھی نہیں ہوں گے
محمد یاسر علی

باز خوش آمدید!

اُمید ہے اب حالات بہتری کی طرف مائل ہوں گے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
اس بار نئے لوگ کی طرف سے نئی نکور خوش آمدید قبول فرمائیں۔۔۔
اتار چڑھاؤ تو زندگی کا حصہ ہیں۔۔۔
یہ حالات بھی ان شاء اللہ جلد ہی ایسے صاف ہوجائیں گے جیسے بادل چھٹ جاتے ہیں اور آسمان صاف ہوجاتا ہے۔۔۔
 

ابو ہاشم

محفلین
اصل نام؟
یاسرمحمود لیکن مجھے محمد یاسرعلی اچھا لگتا ہے
تاریخ پیدائش؟
14جون 1983
جائے پیدائش؟
مغل آباد ، ٹینچ بھاٹہ ،راولپنڈی
تعلیم؟
بی ۔اے
فیملی ؟
فیملی میں فی الحال 3 فرد ہیں میں ہوں ،والدہ ہیں اور مجھ سے چھوٹا بھائی ہے.
پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
ہلکا آسمانی رنگ ، گلاب اور موتیے کا پھول، رات کی رانی کی خوشبو
پسندیدہ موسم ؟
بہا ر اور خزاں
پسندیدہ رشتہ؟
محبت کا ہر رشتہ, ہر وہ رشتہ جس میں خلوص ہو خاص طور پہ بہن کا رشتہ ،اس کے بعد ماں ، بیوی اور بیٹی کا رشتہ
پسندیدہ نظم؟
اگر اپنی کہاوں تو " میں ہی تو ہوں " دوسرے شاعروں کی بہت سی نظمیں اورغزلیں پسند ہیں کسی ایک کا انتخاب مشکل ہے بہر حال وصی شاہ کی " میں بھی کتنا پاگل ہوں "
مجھے نفرت ہے؟
مجھے مطلبی اور خود غرض لوگوں سے نفرت ہے۔ مجھے نفرت ہے دوغلے پن سے کہ اندر سے انسان کچھ ہو اور باہر سے کچھ اور مجھے نفرت ہے ایسے انسانوں سے جو دنیا کا امن خراب کر رہے ہیں ۔اور مجھے نفرت ہے ایسے انسانوں سے جو بلا ضرورت اور بغیر سیاق و اسباق کے بحث برائے بحث کرتے ہیں۔
جیون ساتھی کا تصور؟

ایسا جیون ساتھی جو میری نفسیات کو سمجھے جو مجھے سہارا دے جسے مجھ سے محبت ہو اور مجھے اس سے ۔ جو میر ے لیے بے چین ہو جو میرے ساتھ غم اور خوشیاں شیئر کر سکے ۔جو مجھے میری خامیوں کے ساتھ قبول کرے ،جو میری زندگی سے تنہائی اور احساسِ کمتری کو ختم کرے ،جو مجھے جینے کا قرینہ سکھا سکے اور وہ بیوی سے زیادہ میری دوست ہو۔ مجھے خوب صورت لڑکی نہیں بلکہ زندگی گزارنے کے لیے خوب سیرت ساتھی چاہیے۔
خوبی؟

مجھ میں لالچ اور حسد نہیں ہے۔ کسی کی کوئی چیز دیکھ کے کبھی دل میں یہ خیال نہیں آیا کہ کاش یہ چیز میرے پاس بھی ہوتی۔
خامی؟
احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی ہے ۔ ہر انسان پہ بہت جلد اعتبار کر لیتا ہوں۔کسی کی دل میں کتنی بھی عزت کر وں اس کا اظہار نہیں کر سکتا۔ مجھے گفتگو کرنے کا ہنر نہیں آتا۔
کمی محسوس ہوتی ہے؟
دنیا میں محبت کی اور اپنے اندر خود اعتمادی کی
بچپن کے دن کیسے تھے؟
یاد نہیں ۔کہتے ہیں کہ تلخ یادوں کو بھلادینا ہی اچھا ہوتا ہے۔
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
محفل میں نہیں جاتا کہ لوگ پوچھیں گے
ہونٹوں پہ تبسم دل ہے تیرا لہو لہو کیوں

سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے تنہائی سے خوف آتا ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہے کہ میں محفلوں کے اندر بھی تنہاء ہی ہوتا ہوں۔

دوست جو بہت قریب ہوں؟
کوئی دوست نہیں میرا اس خو د غرض دنیا میں ابھی
بچپن سے جوانی تک اپنے ہر سو دیکھی صرف تنہائی
مستقبل کے ارادے؟
اگر کوئی مناسب سی جاب مل گئی تو پھر آگے پڑھنا چاہوں گا۔
اپنے لیے ایک جملہ ؟
یاسر ایک کھلی کتاب ہے جس کے الفاظ دھند لاچکے ہیں اگر میں اپنے لیے ایک جملہ لکھنا چاہوں تو وہ یہی ہو گا " یاسر اپنوں کی پر خلوص محبت کا پیاسا ایک ایسا انسان ہے جو شاید نیم پاگل ہو چکا ہے۔
اپنے بارے میں رائے؟
میں حد سے زیادہ احساس ہوںکسی ٹرجیک واقعہ سے متعلق نیوز رپوٹ سنتے اور دیکھتے ہوئے بلکہ ڈرامہ اور فلم کے سین دیکھتے ہوئے بھی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔کسی کے مرنے پہ مجھے مرنے والے پہ رونا نہیں آتا بلکہ ان کے لواحقین کے دکھ کی وجہ سے رونا آتا ہے۔ لوگوں کا ایک ایک لفظ میرے دل پہ اثر کرتا ہے ضرورت سے زیادہ کم گو اور احساس کمتری کا شکار ہوں، دوسروں تک اپنی با ت نہیں پہنچاسکتا۔یہاں تک کہ اپنا جائز حق بھی نہیں مانگ سکتا۔
ماخذ http://yasir5260.blogspot.com/p/about-me.html
میرے خیال میں اتنا کافی ہے اگر آپ کچھ پوچھنا چائیں تو یہاں سوال کر سکتے ہیں۔
خود کو اتنا کھول کے بتانا ٹھیک نہیں۔ لوگ اس سے اپنے حق میں فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
خوش آمدید جناب. بہت خوشی ہوئی. میں شاذونادر ہی کمپیوٹر سے محفل پر آتا ہوں. موبائل فون سے سب کام ہوجاتے ہیں
 
Top