تعارف محمد عبدالباسط قریشی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا نام محمد عبدالباسط ہے اور میں ایک استاد ہوں۔
میرے بہت سے مشاغل ہیں جن میں سب سے اولین مطالعہ کتب ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ
میں کتاب کی ٹائپنگ میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہتا ہوں
اس کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا؟

قیصرانی بھائی
محمد عبدالباسط آپ کے محکمے میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں، شفقت فرمائیں۔
:):):)
محفل پر خوش آمدید۔ یہاں کچھ دن گذارئیے تاکہ محفل کے مزاج سے آپ اور آپ کے مزاج سے اہلِ محفل واقف ہو جائیں۔ اس کے بعد آپ اگر اپنی آفر پر قائم رہیں تو بسم اللہ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جیسے آپ کی مرضی۔
میں اِذن کا منتظر رہوں گا۔
محفل پر بعض اوقات نئے اراکین کسی ایک دھاگے پر ہونے والی بحث کو پوری محفل کی جملہ پالیسی سمجھ کر اپنا رختِ سفر باندھ لیتے ہیں۔ اس لئے عرض کی تھی کہ چند دن واقفیت پیدا کر لیجئے، اس کے بعد بھی اگر آفر برقرار رہے تو جناب ہماری طرف سے دونوں بانہیں کھلی ہیں :)
 
بجا فرمایا جناب نے
 
KwULv.png
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید۔ اپنی ٹائپ کی ہوئی کچھ تحریریں کہیں بھی شامل کر دیں، مطلب متعلقہ فورم میں۔ اس کے بعد لائبریری میں شمولیت بھی مل جائے گی جیسا کہ قیصرانی نے لکھا ہے
 
خوش آمدید۔ اپنی ٹائپ کی ہوئی کچھ تحریریں کہیں بھی شامل کر دیں، مطلب متعلقہ فورم میں۔ اس کے بعد لائبریری میں شمولیت بھی مل جائے گی جیسا کہ قیصرانی نے لکھا ہے
جزاک اللہ آپ نے اچھا مشورہ دیا ہے انشاء اللہ ایسا ہی کرتا ہوں۔
 
Top