مبارکباد محمد احمد کے 17000 مراسلے!

محمداحمد

لائبریرین
محفل کے پیارے سے محمداحمد بھائی کو 17000 مراسلے مبارک
c000181.gif

bb574cac2ba548dc2a40bd787038bbab.gif

بہت شکریہ عارف بھائی!

گو کہ ہم تو اس پر بھی شاد تھے کہ کچھ احباب کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق ہر 5 ہزار پوسٹ کے بعد مبارکباد دی اور وصول کی جائے، تاہم آپ کی جانب سے کھولی جانے والی مبارکباد کی لڑی اچھی لگی۔ :)

خوش رہیے۔ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہت مبارک ہو احمد بھائی. اب جلدی سے 20000 کر لیں.

شکریہ تابش بھائی! خوش رہیے۔

20،000 کا سنگ میل بھی جلد ہو جائے گا اگر انڈیا پاکستان جنگ پر مزید دھاگے کھولے جائیں یا پاکستانی کرکٹ ٹیم کسی نہ کسی سے نبرد آزما رہے۔ شعر و شاعری کے دھاگوں میں گپ شپ نہ شروع ہو تو یہ مراسلہ میٹر کو کچھ زیادہ سپورٹ نہیں کرتے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین

سترہ ہزاری۔۔۔۔۔ بلے بلے۔۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ احمد بھائی کو سترہ ہزاری منصب بہت مبارک ہو۔

بہت شکریہ تمام احباب کا!

خوش قسمت ہوں کہ اردو محفل جیسےفورم کی رُکنیت میرے حصے میں آئی۔ :)
 
شکریہ تابش بھائی! خوش رہیے۔

20،000 کا سنگ میل بھی جلد ہو جائے گا اگر انڈیا پاکستان جنگ پر مزید دھاگے کھولے جائیں یا پاکستانی کرکٹ ٹیم کسی نہ کسی سے نبرد آزما رہے۔ شعر و شاعری کے دھاگوں میں گپ شپ نہ شروع ہو تو یہ مراسلہ میٹر کو کچھ زیادہ سپورٹ نہیں کرتے۔ :) :) :)
نثر بھی مزید شامل کر لیجئے کہ اس میں گفتگو کا دائرہ شاعری کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
نثر بھی مزید شامل کر لیجئے کہ اس میں گفتگو کا دائرہ شاعری کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ :)

وہ اس لئے نہیں کی، اگر کسی کی تحریر کچھ طوالت کی طرف مائل ہو تو ہم اُسے بعد کے لئے اُٹھا رکھتے ہیں اور اکثر بعد کی نوبت ہی نہیں آ پاتی۔ اپنی نثری تحریر پر بات ہوتی ہے لیکن وہ ہم لکھتے ہی کم کم ہیں۔ :) :) :)

ویسے اس طرح کے سوال جواب (بات سے بات) کافی معاون ثابت ہوتے ہیں اس سلسلے میں۔ :D:p
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ احمد بھائی کمال است جی۔۔۔۔ آپ کی پوسٹ تو ایسے بڑھ رہی ہیں جیسے ہنیری میں شاپر آتے ہیں۔

ویسے ہم نے ابھی اس کا ترجمہ اپنے چوہدری صاحب سے کروانا ہے تاہم نیک گمان رکھتے ہوئے دوستانہ کی ریٹنگ پاس کر دی ہے۔ :)

شکریہ :)

ٹھنڈے، میٹھے انسان ۔۔۔۔ مبارکباد قبول کیجیے

بہت محبت ہے جناب آپ کی۔

اللہ آپ کا حسنِ ظن قائم رکھے۔ آمین۔

شاد آباد رہیے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
جی، اشارہ اسی طرف تھا۔ :p

شاعری میں لوگ ایک واہ کر کے نکل جاتے ہیں۔ :D

شاعر اپنی نوعیت کا واحد ایسا طبقہ ہوتا ہے جو اپنی "آہ" پر دوسروں کی "واہ" پسند کرتا ہے۔

ورنہ عام لوگ تو اس بات پر شدید مشتعل ہو جاتے ہیں۔ :) :) :)

سو شاعر کے لئے ایک "واہ" بھی کافی ہے۔ :)
 
ویسے ہم نے ابھی اس کا ترجمہ اپنے چوہدری صاحب سے کروانا ہے تاہم نیک گمان رکھتے ہوئے دوستانہ کی ریٹنگ پاس کر دی ہے۔ :)

شکریہ :)

مجهے لگتا ہے کہ لفظ شاپر پڑھ کر آپ چوکنا ہوگئے ہیں۔ :pلیکن پائین سپورٹس اینکر اردو محفل کا مطلب یہ تها کہ آپ کی پوسٹس کی تعداد یوں بڑهتی چلی جارہی ہے جیسے آندهی میں انتہائی تیزی سے شاپر اڑ اڑ کر آتے ہیں۔:battingeyelashes:
 
Top