فہیم

لائبریرین
لڑی کی موجد کو بھی آواز دے لیا کریں!!!!!!!
فہیم
کہاں ہیں مقدس بٹیا!!!!!
پہلے تو آتیں تھیں جب ہم محفل میں آئے تھے ۔۔فہیم کو البتہ زبردستی آوازیں دے کر لانا پڑتا ہے ۔۔
جی آپی ہم تو حاضر ہیں
مقدس کا البتہ واقعی کوئی اتہ پتہ نہیں شاید آوازیں بھی نہیں پہنچ پاتیں اس تک :confused:
 
محمداحمد

لائبریرین
دوپہر کو نین بھائی حسبِ معمول دیوار کا سہارا لیے بیٹھے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ اب بھی وہیں بیٹھے ہوں گے۔

اچھے اساتذہ کی خوبی یہ ہے کہ بات کو سمجھانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتے۔ حتیٰ کہ کردار تک ایسے چنتے ہیں کہ پہلے چار لفظوں میں ہی پتہ چل جائے کہ کیا بات ہو رہی ہے۔ :) :) :)

نیرنگ خیال :)
 
محمداحمد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
البتہ فرزانہ کا قضیہ مجھ جیسے کوڑھ مغز کے سمجھ نہیں آیا۔ اسے سمجھنے کے لئے شاید نین بھائی کو زحمت دینی پڑے۔ :cautious::unsure:
فرزانوں سے کیا بن آئے
ہم تو ہیں دیوانے لوگ
احمد بھیا !!!! آپ اللہ کے فضل سے تمام فرزانوں سے بڑھ کر فرزانے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھے اساتذہ کی خوبی یہ ہے کہ بات کو سمجھانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتے۔ حتیٰ کہ کردار تک ایسے چنتے ہیں کہ پہلے چار لفظوں میں ہی پتہ چل جائے کہ کیا بات ہو رہی ہے۔ :) :) :)

نیرنگ خیال :)
یہ ظہیراحمدظہیر بھائی نے جو میرے حالات کا نقشہ کھینچا ہے۔۔۔ اس طرح برسرعام۔۔۔ ظلم ہے۔۔۔۔
میر نے بھی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کی تھی۔۔۔ بلکہ یہ کہہ کر چپ ہوگئے کہ
ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میر
کیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو

بہرحال۔۔۔ ایسے قیمتی راز کو بطور مثال پیش کرنے پر میں باقاعدہ بھڑک چکا ہوں، اور جوابی مثال پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔۔۔ اب بس آپ دیکھتے جائیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
(3) اس طویل سفر میں فرزانہ کی محبت سہارا نہ دیتی تو میں کب کا تھکن سے چور ہو کر گرپڑتا۔
البتہ فرزانہ کا قضیہ مجھ جیسے کوڑھ مغز کے سمجھ نہیں آیا۔ اسے سمجھنے کے لئے شاید نین بھائی کو زحمت دینی پڑے۔ :cautious:

اللہ احمد بھائی کو جزائے خیر عطا کرے۔۔۔ کیسا نادر نمونہ نکال کر لائے ہیں۔۔۔۔ ظہیراحمدظہیر جلد از جلد آ کر اس مثال کی تفصیل پیش کریں، بصورت دیگر مجھے اپنی تمام مصروفیات سے توجہ ہٹا کر احمد بھائی کی بات سننی پڑے گی۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اچھے اساتذہ کی خوبی یہ ہے کہ بات کو سمجھانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتے۔ حتیٰ کہ کردار تک ایسے چنتے ہیں کہ پہلے چار لفظوں میں ہی پتہ چل جائے کہ کیا بات ہو رہی ہے۔ :) :) :)

نیرنگ خیال :)
صارفین کی سہولت کے یے اب نئی پیکنگ میں دستیاب ہے "احمد برانڈ ماچس"!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
البتہ فرزانہ کا قضیہ مجھ جیسے کوڑھ مغز کے سمجھ نہیں آیا۔ اسے سمجھنے کے لئے شاید نین بھائی کو زحمت دینی پڑے۔ :cautious::unsure:

اللہ احمد بھائی کو جزائے خیر عطا کرے۔۔۔ کیسا نادر نمونہ نکال کر لائے ہیں۔۔۔۔ ظہیراحمدظہیر جلد از جلد آ کر اس مثال کی تفصیل پیش کریں، بصورت دیگر مجھے اپنی تمام مصروفیات سے توجہ ہٹا کر احمد بھائی کی بات سننی پڑے گی۔
افسوس ہوا مجھے آپ لوگوں کی باتیں پڑھ کر ۔ یعنی اس قدر بدگمانی اور بد ظنی ! آپ لوگ تو میرا اندازِتحریر اچھی طرح جانتے ہیں ۔آپ کو تو معلوم ہو جانا چاہیے تھا کہ یہ واضح طور پر ٹائپوکا مسئلہ ہے۔ لکھتے وقت میری توجہ بس ذرا سی ہٹی اور گڑبڑ ہو گئی۔۔۔۔۔میں نے تو پاکستان لکھا تھا کمبخت آٹو کریکٹ نے فرزانہ کردیا ۔اب حروف میں مماثلت ہو تو ایسا ہو جاتا ہے۔😐

لیکن آفرین ہے آپ لوگوں پر کہ اتنی سی بات سمجھ نہ پائے اور بدگمانی پر کمر باندھ لی۔😒

ویسے اس میں آپ کا بھی کوئی قصور نہیں، حالات ہی آج کل کچھ ایسے ہیں۔ حجت تمام کرنے کے لیے میں نے ایک دوست سے پوچھا کہ یار تم تو مجھے اچھی طرح جانتے ہو تم ہی بتاؤ کہ اس جملے میں فرزانہ کا لفظ آؤٹ آف پلیس نہیں لگتا؟! وہ ظالم آپ لوگوں سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا ۔ ایک منٹ سوچ کر کہنے لگا کہ ہاں ٹھیک کہتے ہو ۔ یہاں فرزانہ کا نہیں رضوانہ کا محل ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ @ظہیراحمدظہیر بھائی نے جو میرے حالات کا نقشہ کھینچا ہے۔۔۔ اس طرح برسرعام۔۔۔ ظلم ہے۔۔۔۔
نین بھائی ، آپ برا نہ مانیں ۔شاعر کو بات سمجھنے میں مشکل ہورہی تھی تو میں نےسامنے کی مثال دے دی کہ مشہور بات ہے نکتہ فوراً واضح ہوجائے گا۔
میر نے بھی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کی تھی۔۔۔ بلکہ یہ کہہ کر چپ ہوگئے کہ
ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میر
کیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو
میر صاحب تو اس لیے زیادہ کچھ نہ کہہ سکے کہ افسوس آپ کو میر سے صحبت نہیں رہی۔ لیکن ادھر تو ۔۔۔۔۔۔ باغ تو سار اجانے ہے
بہرحال۔۔۔ ایسے قیمتی راز کو بطور مثال پیش کرنے پر میں باقاعدہ بھڑک چکا ہوں، اور جوابی مثال پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔۔۔ اب بس آپ دیکھتے جائیں۔
یہ بھڑکنے کے بجائے پھڑکنے کا مقام نہیں؟!🤔
یعنی آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کہ آپ مثالی شخصیت کے مالک ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
افسوس ہوا مجھے آپ لوگوں کی باتیں پڑھ کر ۔ یعنی اس قدر بدگمانی اور بد ظنی ! آپ لوگ تو میرا اندازِتحریر اچھی طرح جانتے ہیں ۔آپ کو تو معلوم ہو جانا چاہیے تھا کہ یہ واضح طور پر ٹائپوکا مسئلہ ہے۔ لکھتے وقت میری توجہ بس ذرا سی ہٹی اور گڑبڑ ہو گئی۔۔۔۔۔میں نے تو پاکستان لکھا تھا کمبخت آٹو کریکٹ نے فرزانہ کردیا ۔اب حروف میں مماثلت ہو تو ایسا ہو جاتا ہے۔😐
:unsure::hypnotized::notlistening:
میں نے تو پاکستان لکھا تھا کمبخت آٹو کریکٹ نے فرزانہ کردیا ۔
اگر فرزانہ کی جگہ رضیہ (وہی جن کا ذکر اکثر پاکستانی کرتے ہیں) ہوتیں تو ہم مان لیتے کہ ان کو پاکستان سمجھ لینا بعید از قیاس نہیں ہے۔ :)
لیکن آفرین ہے آپ لوگوں پر کہ اتنی سی بات سمجھ نہ پائے اور بدگمانی پر کمر باندھ لی۔😒

یہاں میں شدید اختلاف کروں گا۔ یعنی میں نے اور نین بھائی نے کسی کام پر کمر باندھ لی؟ o_O اس بات کا یقین تو کوئی بھی نہیں کرے گا۔ :ROFLMAO:
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس میں آپ کا بھی کوئی قصور نہیں، حالات ہی آج کل کچھ ایسے ہیں۔ حجت تمام کرنے کے لیے میں نے ایک دوست سے پوچھا کہ یار تم تو مجھے اچھی طرح جانتے ہو تم ہی بتاؤ کہ اس جملے میں فرزانہ کا لفظ آؤٹ آف پلیس نہیں لگتا؟! وہ ظالم آپ لوگوں سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا ۔ ایک منٹ سوچ کر کہنے لگا کہ ہاں ٹھیک کہتے ہو ۔ یہاں فرزانہ کا نہیں رضوانہ کا محل ہے۔

فرزانہ ہو یا رضوانہ، یہ تو ہم بھی جانتے ہیں کہ قافیہ ہاتھ آ جانے کے بعد شاعر رُکتا نہیں ہے بلکہ پوری پوری غزلیں لکھ مارتا ہے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
نین بھائی ، آپ برا نہ مانیں ۔شاعر کو بات سمجھنے میں مشکل ہورہی تھی تو میں نےسامنے کی مثال دے دی کہ مشہور بات ہے نکتہ فوراً واضح ہوجائے گا۔

اب نین بھائی کہیں گے۔

آج بھی لوگ، سستی کرتے ہیں
سامنے کی مثال ہے، میری

:) :)
 
Top