آوازِ دوست

محفلین
ہمارے لیے یہ بارہ دری ہی رہے گی کیونکہ یہ نام محفل کی موسٹ فیورٹ محفلین کی طرف سے دیا گیا ہے۔ :)
آپ کے بسم اللہ کریں کہنے پر ہم نے دری کو اپ گریڈ کیا اور آپ ہی کی واپسی یعنی جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دے گئے۔ باقی رہ گئی موسٹ فیورٹ والی بات تو جناب سرِ تسلیم خم ہے مگر اِس عہدے کے لیے کوئی الیکشن ہوا کرتا ہے یا جس کے سر پہ ہما بیٹھ جائے ۔ :):)
 
عثمان

محفل ایک تاریخ رکھتی ہے۔ کچھ وقت گذاریے۔۔۔ جوابات خودبخود مل جائیں گے۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
محفل ایک تاریخ رکھتی ہے۔ کچھ وقت گذاریے۔۔۔ جوابات خودبخود مل جائیں گے۔ :)
عثمان بھائی یہ خود بخود ملنے والے جوابات اکثر اوقات بال سفید کر دیتے ہیں تو آپ دوستوں کا تاریخ کا مطالعہ ہمیں کچھ آسانی مہیا کر دے تو اچھا نہیں۔ ہم نئے آنے والوں کی رہنمائی کریں ناں۔ :)
 
تجربہ کا کوئی نعم البدل نہیں. :)
 
تجربہ کا کوئی نعم البدل نہیں. :)
اس پر ایک قصہ یاد آیا کہ کسی امریکی شخصیت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں کے ایک باغ سے متاثر ہو کر مالی سے پوچھا کہ ایسا ہی ایک باغ ہمارے یہاں لگانے پر کتنا خرچ آئے گا؟ مالی نے جواب دیا، پچیس سال! :) :) :)
 
x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ
الحمدللہ میری طبعیت بہت اچھی ہے آپ لوگ سنائے
پھر آتا ہوں واپس وقت کا پتا نہیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اس پر ایک قصہ یاد آیا کہ کسی امریکی شخصیت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں کے ایک باغ سے متاثر ہو کر مالی سے پوچھا کہ ایسا ہی ایک باغ ہمارے یہاں لگانے پر کتنا خرچ آئے گا؟ مالی نے جواب دیا، پچیس سال! :) :) :)
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک والی بات بھی شاید ایسے موقعوں کے لیے کہی گئی تھی۔ :):)
 
Top