محفل پر فعالیت

زیک

مسافر
سوچا کہ دو گراف شیئر کروں جو محفل پر فعالیت کی داستان سناتے ہیں۔ یہ دسمبر 2011 سے آج تک کے ہیں کہ اس وقت محفل زینفورو پر منتقل ہوئی تھی۔

پہلا گراف روزانہ نئی لڑیوں کی تعداد کا ہے۔ میرے خیال سے لڑیوں کی تعداد ایکٹیوٹی کا بہتر ناپ ہے بنسبت مراسلوں کی تعداد کے۔
IMG_5659.png
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آجکل یہ نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

دوسرا گراف فعال یعنی ایکٹو ارکان کا ہے۔ یہاں فعال کی تعریف کافی وسیع ہے۔

IMG_5660.png
یہ بھی تاریخی اعتبار سے کم ترین پر ہے۔ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ ان فعال ارکان میں سے اکثر یہاں خاموشی سے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
 
دوسرے فورمز کا کیا حال ہے؟ کچھ ماہ قبل آرڈینو کے فورم پر جانا ہوا تھا مگر وہاں بھی کوئی خاص رسپانس نہیں ملا، تین چار دن میں ایک دو ہی جوابات آئے تھے.
 
زیک

مسافر
دوسرے فورمز کا کیا حال ہے؟
فورمز کی ٹریفک کم ضرور ہوئی ہے لیکن انگریزی میں جن موضوعاتی فورمز پر میرا آنا جانا ہے وہ ابھی بھی ٹھیک چل رہے ہیں۔

اصل مسئلہ صرف ٹریفک کا کم ہونا نہیں بلکہ ایک تھریشولڈ سے نیچے جانا ہے۔

دوسری بات یہ کہ محفل کبھی بھی بڑا فورم نہیں رہی اور نہ ہی کوئی اور اردو فورم کبھی دیکھا جہاں ہزاروں کے حساب سے فعال ارکان ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

اصل مسئلہ اردو کا ہے۔۔۔ جب تک آپ اردو کو ذریعہ اظہار نہیں سمجھیں گے بنائیں گے۔۔۔ کوئی بھی اردو فورم مین سٹریم فورمز میں کبھی نہیں آ پائے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دوسرے فورمز کا کیا حال ہے؟ کچھ ماہ قبل آرڈینو کے فورم پر جانا ہوا تھا مگر وہاں بھی کوئی خاص رسپانس نہیں ملا، تین چار دن میں ایک دو ہی جوابات آئے تھے.
انگریزی والے دوڑے پھرتے ہیں۔۔۔ چھوٹی چھوٹی کمیونٹیز بھی اتنی ایکٹو ہیں ۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
اصل مسئلہ اردو کا ہے۔۔۔ جب تک آپ اردو کو ذریعہ اظہار نہیں سمجھیں گے بنائیں گے۔۔۔ کوئی بھی اردو فورم مین سٹریم فورمز میں کبھی نہیں آ پائے گا۔
ہم نے تو ملک چھوڑ دیا، براعظم بدل لیا اور زبان سے بھی لاتعلق ہوئے۔ اب تو اردو اس وقت بولتے ہیں جب کسی کی چغلی کرنی ہوتی ہے۔

اردو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سے پچاس سال پہلے کے مقابلے میں یہ پاکستان بھر میں اب زیادہ بولی جاتی ہےلیکن پنپنے میں کچھ حد تک ناکام ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کی فعالیت میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی ہے کہ شروع سے اب تک یہ ہمارا ہابی پراجیکٹ ہی رہا ہے۔جب دوسری ترجیحات کی وجہ سے فورم پر توجہ کم ہوئی تو اس کی فعالیت بھی متاثر ہوئی ہے۔ فورمز کی فعالیت میں ایک عنصر ان کی monetization بھی ہے۔اکثر فورمز اور بلاگز میں اشتہارات اور affiliations کے ذریعے پیسے کمائے جاتے ہیں۔ ہم نے اس جانب زیادہ دھیان نہیں دیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اردو ویب سائٹس پر اشتہارات پلیس کرنا مشکل رہا ہے۔

کچھ سیاسی اور مذہبی اردو فورمز کافی فعال بھی ہیں۔ یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ سوشل میڈیا کی فیڈ کا الگورتھم ایسی پوسٹس کو اوپر لاتا ہے جس سے انتشار اور تفرقہ پھیلتا اور لوگوں کی نفسیاتی الجھنوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ فارمولا کئی فورمز پر کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے۔
 
فیس بک کا الگورتھم بھی یہی ہے۔ جس پوسٹ پر آپ غصے والا نشان بنائیں اس کی ریچ فیس بک بڑھا دیتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل فورم کی فعالیت میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی ہے کہ شروع سے اب تک یہ ہمارا ہابی پراجیکٹ ہی رہا ہے۔جب دوسری ترجیحات کی وجہ سے فورم پر توجہ کم ہوئی تو اس کی فعالیت بھی متاثر ہوئی ہے۔ فورمز کی فعالیت میں ایک عنصر ان کی monetization بھی ہے۔اکثر فورمز اور بلاگز میں اشتہارات اور affiliations کے ذریعے پیسے کمائے جاتے ہیں۔ ہم نے اس جانب زیادہ دھیان نہیں دیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اردو ویب سائٹس پر اشتہارات پلیس کرنا مشکل رہا ہے۔

کچھ سیاسی اور مذہبی اردو فورمز کافی فعال بھی ہیں۔ یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ سوشل میڈیا کی فیڈ کا الگورتھم ایسی پوسٹس کو اوپر لاتا ہے جس سے انتشار اور تفرقہ پھیلتا اور لوگوں کی نفسیاتی الجھنوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ فارمولا کئی فورمز پر کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے۔
کمرشلائزیشن کی جانب گئے بغیر فعالیت کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟ ویسے میں سوچ رہا تھا کہ اردو محفل پر اداکاروں کے بارے میں کافی کم معلومات ہیں۔۔۔ کیوں نہ کسی نہ کسی اداکار کی تصویر لگا کر اس کا تھوڑا بہت تعارف لکھا جائے۔۔۔۔

صاف ظاہر ہے کہ میں مرد اداکاروں پر لکھنے کا ایسا کوئی شوق نہیں رکھتا۔
 
علی وقار

محفلین

ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں۔ اردو محفل میں رنگ بکھیرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر اردو محفل کے لیے کوئی فیس بک پیج کھولا جائے تو کیا اس سے محفل کی ٹریفک بڑھائی جا سکتی ہے؟
یعنی کہ وہاں ہر پوسٹ کے ساتھ محفل کا لنک شیئر کیا جاتا رہے۔
کیونکہ اردو ادب یا شاعری کے حوالے سے جو فیس بک پیجز دیکھے ان پر لوگوں کی اچھی خاصی دلچسپی دیکھنے کو ملتی ہے۔ وہاں پر گاہے بگاہے مصرعِ طرح پر غزلیں کہنے کے مقابلے بھی رہتے ہیں۔
شاعری تو محض ایک پہلو ہے۔ کچھ اور بھی دلچسپی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
 
اردو محفل کا فیس بک پیج پہلے سے موجود ہے۔
 
Top