محترم سید عاطف علی سے ایک مصاحبہ!

تحقیق کا کام تو بہت دلچسپ اورانتہائی جانفشانی کا متقاضی ہوتا ہے ۔ اس کے لیے سب سے بہتر ہے اس کے لیے کہ آپ کا میدان عمل آپ کی دلچسپی کے ساتھ ہم آہنگ ہو ۔اس معاملے میں میں بدنصیب بلکہ بے نصیب کہنا چاہیئے کہ بد نصیبی سے ناشکرا پن ظاہر ہوتا ہے ،واقع ہوا ہوں کہ میری اولین دلچسپی علم حیاتیات میں تھی (علم و ادب تو جزو لاینفک تھا ہی) لیکن علم ہندسہ کی کوئی لہر مجھے کہیں بہا کر لے گئی اور پھر بہت سے چراغ جن میں تیل بھرا تھا روشن نہ ہو سکے ۔ ۔ ۔
تحقیق میں شبلی نعمانی کو معلم تصور کرتا ہوں ۔لیکن اب مدت سے مطالعہ تقریبا مفقود ہی ہے۔ جو کچھ ہے انٹرنیٹ پر انحصار ہے۔ کئی ایک تحقیقی کتب پڑھی تھیں اب خاص نام یاد نہیں ۔
اتفاقاً مجھے بھی علمِ ہندسہ سے دلچسپی رہی لیکن معاملہ وہی وقت کی کمی کا رہا۔
 
Top