محبت کے موضوع پر اشعار!

تیشہ

محفلین
بہت آسان تھا اسکی محبت کو دعا کرنا
بہت مشکل ہے بندے کو مگر اپنا خداُ کرنا

کہاں تک کھینچنا دیوار پر سادہ لکیروں کو
تمھاری یاد میں کب تک انہیں بیٹھے گنا کرنا

محبت کرنے والوں کی کہانی بس یہی تو ہے
کبھی نیناں میں بھرجانا کبھی دل میں رچا کرنا
 

خوشی

محفلین
ہر اک تدبیر اپنی رائیگاں ٹھہری محبت میں
کسی بھی خواب کو تعبیر کا رستہ نہیں ملتا
 

شمشاد

لائبریرین
عشق میں دنیا گنوائی ہے نہ جاں دی ہے فراز
پھر بھی ہم اہل محبت کی مثالوں میں رہے
(احمد فراز)
 

dxbgraphics

محفلین
محبت محبت محبت۔ جہاں سنوں محبت کی پکار ہے
خود اس میں کود کے دیکھا توپایا کہ بےچینی کا بازار ہے

بے تکا شاعر
 

مغزل

محفلین
میں محبت کے سوا کچھ بھی نہیں کرسکتا
اس تگ و دو میں مرا ہاتھ بٹایا جائے
نسیم عباسی ( ہری پور)
 
Top