محبت مر نہیں سکتی ۔۔۔A Final Embrace: The Most Haunting Photograph from Bangladesh Read more: http:

ساجد

محفلین
اور مادہ اپنی ماہیت بدلتا رہتا ہے کل کو جو کسی کہکشاں کے پتھر میں مکس کیلشیئم تھا آج ہمارا دانت ہے پھر کسی بڑے لویشن کے بعد یہی دانت کسی سیارے کا پتھر بن جاے گا :bighug:
تو جذبوں نے کون سی قسم کھا رکھی ہے کہ ایک ہی قسم کے مادے میں ظہور پذیر ہونا ہے۔:)
 
عسکری

معطل
موت کے سائے تلے بڑی فلاسفروں والی گفتگو چل رہی ہے ، کیا زندہ انسانوں کے قصے تمام ہوئے؟
زندگی تو بے وفا ہے ایک دن ٹھکرائے گی موت محبوبہ ہے اپنے ساتھ لے کر جائے گی ۔
ہم نے بھی فنا ہو کر مٹ جانا ہے سرکار ایسا مٹنا ہے کہ پھر اس زمین پر نام و نشاں بلکہ اس سولر سستم یا کہکشاں میں کچھ باقی نہیں رہے گا ۔ ویسے وہ دن ہمارے مقبروں کے اندر بچے بوسیدہ ڈھانچوں کا بھی آکری دن ہو گا جب یہ زمین پکھل جائے گی
gty_earth_nibiru_cataclysm_ll_121130_wg.jpg
 
عسکری

معطل
تو جذبوں نے کون سی قسم کھا رکھی ہے کہ ایک ہی قسم کے مادے میں ظہور پذیر ہونا ہے۔:)
جذبے اس وقت تک ہیں جب تک سانس باقی ہے جب سب کچھ فنا ہو گا تو جزبے کیا سب کچھ مٹ جائے گا ۔ مجھے لگتا ہے تب کائنات کو بھی وحشت ہو گی خاموشی سے
 
زرقا مفتی

محفلین
اور مادہ اپنی ماہیت بدلتا رہتا ہے کل کو جو کسی کہکشاں کے پتھر میں مکس کیلشیئم تھا آج ہمارا دانت ہے پھر کسی بڑے لویشن کے بعد یہی دانت کسی سیارے کا پتھر بن جاے گا :bighug:
اب آپ اپنی ہی بات کی نفی کر رہے ہیں ۔ یعنی فنا نہیں ہے مادہ صرف ہیئت بدلتا ہے
 
عسکری

معطل
اب آپ اپنی ہی بات کی نفی کر رہے ہیں ۔ یعنی فنا نہیں ہے مادہ صرف ہیئت بدلتا ہے
اس جان کے لیے فنا ہو گیا تو پھر مادے کی ہئیت بدلنے سے احساسات جزبات کی تو موت ہو گئی نا اب وہ چاہے جو بھی ہو اپنی شناخت مٹا چکا ۔ اس طرح تو کیرے بھی ہماری جان کے اندر سے بنیں گے جو ہمارے وجود کو چٹ کر جائیں گے :grin: تو کیا تب مادے کو شعور ہو گا کہ وہ کیا کر رہا ہے ؟ اینڈ آف دی سانس اینڈ آف دی ورلڈ :bighug:
 
ساجد

محفلین
جذبے اس وقت تک ہیں جب تک سانس باقی ہے جب سب کچھ فنا ہو گا تو جزبے کیا سب کچھ مٹ جائے گا ۔ مجھے لگتا ہے تب کائنات کو بھی وحشت ہو گی خاموشی سے
آپ کا یا میرا فنا ہونا مادے کی مکمل موت نہیں۔ اور نہ ہی زندگی صرف مجھ اور آپ میں ہے۔ کائنات کی بات کریں تو وہ خود مادے کی ایک قسم ہے اس میں زندگی بھی ہے۔
 
عسکری

معطل
آپ کا یا میرا فنا ہونا مادے کی مکمل موت نہیں۔ اور نہ ہی زندگی صرف مجھ اور آپ میں ہے۔ کائنات کی بات کریں تو وہ خود مادے کی ایک قسم ہے اس میں زندگی بھی ہے۔
پر ہماری کائنات تو یہی نازک سا سیارہ ہے نا اس کی موت ہم سب کی آواز ہسٹری جذبات عقائد احساسات حتی کے مادے کی شکل کی بھی موت ہو گی
 
ساجد

محفلین
کبھی پاکستان میں ملو تو اس پر تم سے بات ہو گی۔ کیونکہ تم خاصی ریسرچ رکھتے ہو اس موضوع پر۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اس جان کے لیے فنا ہو گیا تو پھر مادے کی ہئیت بدلنے سے احساسات جزبات کی تو موت ہو گئی نا اب وہ چاہے جو بھی ہو اپنی شناخت مٹا چکا ۔ اس طرح تو کیرے بھی ہماری جان کے اندر سے بنیں گے جو ہمارے وجود کو چٹ کر جائیں گے :grin: تو کیا تب مادے کو شعور ہو گا کہ وہ کیا کر رہا ہے ؟ اینڈ آف دی سانس اینڈ آف دی ورلڈ :bighug:

محبت ایک کائناتی یا آفاقی جذبہ ہے یہ کسی انسان یا جاندار کی موت سے نہیں مرتا آپ اسے دایک دو نفوس تک محدود نہیں کر سکتے ۔ جب تک یہ جہان یہ کائنات رہے گی محبت بھی رہے گی ۔
ستارے یا سیارے یوں تو بے جان اجسام ہیں مگر یہ بھی ایک دوسرے کی کشش سے قائم ہیں ورنہ فنا ہو جاتے
 
پوائنٹ وہی ہے فائر بال تک سب کچھ ہے نا ؟ وہ بھی بدلتے روپ میں بدلتی کہانیوں بدلتے لوگوں اور بدلتے سب کچھ میں نا کہ جمود میں یہ سب فنا ہو رہا ہے بلکہ روز بنا ہو رہا ہے محبت بھی فنا ہو جاتی ہے
 
پردیسی

محفلین
مطلب اب سالوں تک اس موضوع پر بات نہین ہو گی :grin:
آپ ڈھونڈتے ہو کہ کوئی آپ کو قائل کر کے دکھائے۔۔۔۔۔ یہ ناممکن ہے ۔۔۔ آپ کو کوئی قائل نہیں کر سکتا
میں نے آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست کی تھی ۔۔۔ آپ اس پر عمل کریں ۔۔۔
سب بہتر ہوگا انشااللہ
 
عسکری

معطل
تو بات شروع ہوئی تھی اس فوٹو سے اور ان مردہ وجود اجسام سے جو ابھی تک مادے کی شکل میں سامنے ہیں ۔ کیا ایسے لاکھوں مادے پہلے فنا نہیں ہو چکے ؟:cool:
جی ہو چکے ہیں اور سب کچھ فنا ہو رہا ہے ایک وقت ایسا آئے گا جب وقت خؤد رک جائے گا مادہ مکمل صدماتی تباہی کے بعد ماہیت بدلے گا اور انسانوں کے بنائے ہر جذبے ہر یاد ہر احساس حتی کے مادے کی تبدیلی جو انسان کے ہاتھوں ہوئی اور خود اس سب کا زمینی خدا انسان ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈس اپئیر ہو جائے گا تب وقت بھی نا رہے گا نا ہی کچھ اور جو نئی شکل بنے گی اس مادے کی جس سے آج کائنات ہے اسے اپنی خآموشی شاید بے چین رکھے :mrgreen:
 
عسکری

معطل
آپ ڈھونڈتے ہو کہ کوئی آپ کو قائل کر کے دکھائے۔۔۔ ۔۔ یہ ناممکن ہے ۔۔۔ آپ کو کوئی قائل نہیں کر سکتا
میں نے آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست کی تھی ۔۔۔ آپ اس پر عمل کریں ۔۔۔
سب بہتر ہوگا انشااللہ
:rolleyes: میں نے کیا ضد کی یا کسی کو برے طریقے سے جھٹلایا پردیسی پائی جان ؟:sad: میں تو جو سوچتا ہوں وہی ٹائپ کرتا ہوں بس ۔
 
پردیسی

محفلین
:rolleyes: میں نے کیا ضد کی یا کسی کو برے طریقے سے جھٹلایا پردیسی پائی جان ؟:sad: میں تو جو سوچتا ہوں وہی ٹائپ کرتا ہوں بس ۔
جگر جان ۔۔ مجھے پتہ ہے آپ جو سوچتے ہو وہی لکھتے ہو ۔۔۔ میں بھی جو سوچتا ہوں وہی لکھتا ہوں ۔۔۔ آپ کے اور میرے سوچنے میں فرق ہے ۔۔۔ کیوں ؟
اس '' کیوں '' کا جواب دیں ذرا
 
Top