مجھ پر پابندی یا محفل کا مسئلہ؟؟؟

بلال

محفلین
میں آج صبح سے ایک دھاگہ شروع کر رہا ہوں لیکن ہر شکریہ کے ساتھ یہ پیغام موصول ہوتا ہے۔۔۔
Thank you for posting! Your post will not be visible until a moderator has approved it for posting. You will now be taken back to the forum. If you opted to post a poll, you will now be allowed to do so

کیا کوئی منتظم مجھے بتائے گا کہ یہ محفل کا مسئلہ ہے یا مجھ پر کوئی پابندی لگائی گئی ہے۔۔۔ ویسے میں حالات حاظرہ میں ہمارا معاشرہ میں دھاگہ شروع کرنا چاہ رہا تھا۔۔۔
کیا کوئی بتائے گا کہ یہ کیا مسئلہ ہے؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ فورمز پر پرمیشن کی سیٹنگ میں مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ اب اسے ٹھیک ہو جانا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی فنی لحاظ سے تو نبیل بھائی ہی بتا سکتے ہیں، ویسے " ہمارا معاشرہ " کے نام سے خرم بھائی نے ایک دھاگے کی ابتدا کی تھی۔ دیکھنا پڑے گا کہ کہاں ہے؟
 

بلال

محفلین
شمشاد بھائی اصل میں بات یہ تھی کہ میں ہمارا معاشرہ فورم میں اپنی ایک تحریر پوسٹ کرنا چاہتا تھا جو پوسٹ ہو نہیں رہی تھی۔۔۔ اس لئے میں نے یہ دھاگہ ایک تو چیک کرنے کے لئے کھولا اور دوسرا سوچا پتہ کرتے ہیں کیا مسئلہ ہے۔۔۔ اس کا جواب نبیل بھائی پہلے دے چکے ہیں۔۔۔
مجھے کسی دھاگے کی تلاش نہیں تھی بلکہ جیسا میں پہلے کہہ چکا کہ نئا دھاگہ نہیں شروع ہو رہا تھا۔۔۔
ویسے مدد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

بلال

محفلین
جناب محترم منتظمین اردو محفل
جناب عالیٰ
گزارش ہے کہ کافی دن سے میں اپنے دستخط کو مدون کرنا چاہ رہا ہوں لیکن ہر بار ایرر آتا ہے۔ جو کہ درج ذیل ہے۔ چاہے میں ایک لائن بھی لکھوں یا تھوڑی بہت تبدیلی کروں تو یہ ایرر ہی آتا ہے اور تو اور اگر میں کوئی تبدیلی کئے بغیر بھی محفوظ کروں تو یہ ایرر ہی آتا ہے۔
1. Your signature contains too many lines and must be shortened. You may only have up to 3 line(s). Long text may have been implicitly wrapped, causing it to be counted as multiple lines.
اس بارے میں نبیل بھائی کو پی ایم بھی کر چکا ہوں۔ شاید وہ مصروف ہیں اگر کوئی منتظم یہ کام کر سکتا ہے تو برائے مہربانی میرا مسئلہ حل کیا جائے
عین نوازش ہو گی
العرض
ایم بلال
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی آپ اپنے نئے دستخط اردو ایڈیٹر پر لکھ کر نقل کر چسپاں کریں، پھر دیکھیں تبدیل ہوتے ہیں یا نہیں۔

دوسری صورت میں آپ کے نئے دستخط کیا ہیں، یہیں لکھ دیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ کیا مسئلہ ہے۔
 

زیک

مسافر
بلال تمام رجسٹرڈ یوزرز کے لئے دستخط کی حد 3 لائنیں ہے۔ اس لئے آپ کو ایک لائن کم کرنی پڑے گی تو سیو ہو جائے گا۔
 

مغزل

محفلین
دستخط میں تصویر کی سہولت کب واپس کی جارہی ہے ؟
یا ڈبل سواری پر پابندی کی طرح یہ سلسلہ شیطان کی آنت بنے گا ؟
 

بلال

محفلین
بلال تمام رجسٹرڈ یوزرز کے لئے دستخط کی حد 3 لائنیں ہے۔ اس لئے آپ کو ایک لائن کم کرنی پڑے گی تو سیو ہو جائے گا۔

ہمم ۔۔۔ میں پہلے چار لائنیں استعمال کر رہا ہوں۔ اس کا مطلب یوں ہوا کہ پہلے اجازت تھی اب ختم کر دی گئی ہے۔۔۔ زبردست کوئی مسئلہ نہیں ہم انہیں چار پر ہی گزارا کرتے ہیں اگر کچھ بہت زیادہ ضروری ہوا تو پھر تبدیلی کر لیں گے اور ایک لائن کی قربانی دے دیں گے۔۔۔
 
Top