تعارف مجھے کہتے ہیں

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی! آپ کو نئے چہروں پر پرانے کا گمان کیوں گزرتا ہے؟
شائد آپ کسی کو مِس کرتے ہیں تو دوسرے کو وہی سمجھ کر دل کو تسلی دیتے ہیں۔
جی حضرت، آپ کا ہی انتظار تھا کہ آپ بھی اس دھاگے کو رونق بخشنے آئیے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اُن کو ایکسٹنشن ملی ہوئی ہے، دوسرے الفاظ میں ڈھیل ملی ہوئی ہے
ابھی کچھ عرصہ قبل اسی فورم پر ایک سینئر ممبر نے فرمایا تھا کہ کراچی اور لاہور والوں کی گمراہی کی وارننگ کے طور پر اللہ نے بلوچستان میں زلزلہ بھیجا ہے۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ابھی کچھ عرصہ قبل اسی فورم پر ایک سینئر ممبر نے فرمایا تھا کہ کراچی اور لاہور والوں کی گمراہی کی وارننگ کے طور پر اللہ نے بلوچستان میں زلزلہ بھیجا ہے۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟
ہاہاہا۔۔۔یہ کیا بات ہوئی !! گمراہی کراچی لاہور والوں کی ہے اور وارننگ بلوچستان والوں کو۔۔۔ یعنی ”ڈگا کھوتے توں تے غصہ کمہیار تے“ عظیم ترین منطق استعمال فرمائی ہے ۔۔ :):):)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی !! گمراہی کراچی لاہور والوں کی ہے اور وارننگ بلوچستان والوں کو۔۔۔ یعنی ”ڈگا کھوتے توں تے غصہ کمہیار تے“ عظیم ترین منطق استعمال فرمائی ہے ۔۔ :):):)
اسی بات پر اچھی خاصی لے دے ہوئی تھی اور وہ صاحب اپنی بات پر اڑے رہے کہ وارننگ بلوچستان والوں کو نہیں بلکہ لاہور اور کراچی والوں کو دی گئی ہے۔ بلوچستان کو تو سزا ملی :)
 
اچھی بات ہے اپ نے غلطی کو درست کیا ،بہت ہی اچھا ہوتا اپ اپنا تعارف کروا دیتے خیر ۔ آپ کی خدمت میں گوشگوار کرتی چلوں کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ابھی تک مذہب کی بات کہاں کی ہے،اور نہ ہی مجھے یہ معلوم ہے کہ آپ لوگوں کو اخر میری کونسی بات بری لگی ۔بہت ہی اچھا ہوتا کہ اگر اپ مجھے میری غلط بات پر مجھے ٹوکتے ۔خدا گواہ ہے مجھے نہیں معلوم کہ اردو محفل میں یہاں ٹیچر بھی رکھے ہوئے ہیں جو املا کی اغلاط کو درست کرنے کے لیے پورے مارکس دینے پر قادر ہیں ۔ اور ساتھ میں کچھ تمشائی بھی رکھے ہوئے ہیں جو نئے آنے والے مہمانوں پر باتیں کستے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں میرا یہ لیول نہیں کہ میں تمشائی کی باتوں پر توجہ دوں ، چہرے نئے ہوں یا پرانے بات سمجھ میں آنی چاہیے میں کسی کی نماز درست کرنے کے لیے نہیں آئی کہ کوئی باجماعت نماز پڑھ رہا ہے یا اکیلے اور نہ میرا مقصد اس ماحول کو خراب کرنا آپ لوگ میری اوپر گفتگو پڑھ سکتے ہیں اور دوسرے تمشائی کی بھی جو مجھے فضول میں ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔مجھے بتایا جائے ابھی تک کہاں میں نے کوئی قرانی آیت یا کوئی حدیث پیش کی ۔اور نہ ہی میں نے کسی کو غلط کہا کہ اچانک ایک آورہ بے زور لگام کی طرح اٹھتا ہے اور لگ جاتا ہے یہ کہنے کہ اردو محفل کا کوئی دین اور نہ کوئی مذہب ہے ۔۔ کیا کوئی اس محفل میں کوئی علمی بات کرنا بھی جانتا ہے کہ یہاں سارے املا کی غلطیوں کو ہی درست کرتے رہتے ہیں ۔۔کیا کوئی مجھے بتائے گا کے میں نے کہاں غلظ زبان استعمال کی کہاں مذہب کی بات کی میں نے ایسا کیا کہہ دیا جس سے کوئی یہودی ناراض ہو کر مجھ پر بغیر دلیل کہ آئیں بائیں شائیں کرے ؟ کیا کوئی بتا سکتا ہے ؟
میرے بھائی اور بہنوں میں نے اس اردو محفل میں صرف اپنا تعارف کروایا کہ ایک یہودی ناراض ہو گیا ۔ اب مجھے نہیں معلوم وہ یہودی کون ہے اور لگے ایک صاحب مجھے لیکچر پر لیکچر کہ یہ کوئی دینی محفل نہیں اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور دوسرے صاحب کافی گرم جوشی سے اٹھے اور املا کی اغلاط کو درست کر کے علمی پن کا مطاہرہ کیا اور یہ بتانے سے قاصر رہے کہ بات کہاں غلط ہوئی جب کچھ نہ ملا تو املا کو ہی سامنے رکھ دیا
یہ ہے ہمارے پاکستان میں مسلمانوں کا علمی لیول ایسے میں میں اپنی توحین سمجھتی ہوں کہ کوئی مذہبی بات کروں اور یہ صاب مجھے پر الزام پر الزام لگائے جارہے ہیں کہ دینی گفتگو کرنا منع ہے
امید ہے کہ میرے کچھ اچھے ساتھی میری بات کو ضرور سمجھیں گے ۔۔
اور ہاں میری اگر یہاں پر بھی املاح کی غلطی ہے تو ٹیچر صاحبان سے درخوست ہے کہ بندی کی اس گستاخی کو معاف کردیا جائے اور بات کو سمجھنے میں زیادہ وقت صرف کیا کریں تاکہ بات کچھ پلے بھی پڑے ورنہ ساری عمر املا کی غلطی کو ہی سیدھا کرتے رہیں گے پر پلے کچھ نہیں پڑے گا
شکریہ
دل آزاری کرنا میرا طور نہیں، لیکن یہ کہتا ہوں کہ آپ کی باتوں میں کوئی ڈھنگ کی بات تھی ہی نہیں کہ میں اس پر اپنا وقت اور دماغ خرچ کرتا، زبان سے مجھے پیار ہے اس لیے جو ٹانگیں آپ نے اردو کی توڑ رکھیں تھی تو بے حد غصہ آیا اور یہ مراسلہ اسی کا ردِ عمل تھا!
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
چلیے کافی ہلچل مچ چکی۔۔ یہ دھاگہ ہماری بہن کے تعارف کا ہے۔ فوراً ہی انہیں بھگا مت دیجئے۔ابھی انہیں محفل میں پوری طرح سے ایڈجسٹ تو ہونے دیجئے، کچھ اسرار و رموز سمجھنے دیجئے پھر خوب خبر لیں گے سب مل کر (دوستانہ) :):):)
تو ماریہ تکی صاحبہ۔۔ ایک بار پھر محفل میں خوش آمدید۔۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید ۔۔۔۔!

محفل میں کچھ وقت گزاریے اور یہاں کے ماحول کو سمجھیے۔ آہستہ آہستہ سب کی سمجھ آ جائے گی۔ یہ اردو محفل ہے سو اولیت اردو اور اردو ادب کے فروغ کو ہی حاصل ہے۔

اور ہاں ناموں پر مت جائیے۔ ضروری نہیں کہ جس کا نام مسلمانوں جیسا ہو وہ مسلمان بھی ہو۔
 
ابھی کچھ عرصہ قبل اسی فورم پر ایک سینئر ممبر نے فرمایا تھا کہ کراچی اور لاہور والوں کی گمراہی کی وارننگ کے طور پر اللہ نے بلوچستان میں زلزلہ بھیجا ہے۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟

اسلام اباد اور کشمیر کہا ہے
شاید ملتان بھی کہا ہو
 
اوہ ہاں، دو اراکین، ایک نے لاہور اور کراچی جبکہ آپ نے اسلام آباد اور کشمیر فرمایا تھا :)

میں نے اسلام اباد و کشمیر نہیں کہا تھا
بلکہ ملتان بھی نہیں کہا تھا
یہ تو صرف اندازہ ہے
ملتان کو کیوں سزا ملے گی بھلا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے اس لڑی میں زلزلے والی بحث لایعنی ہے۔

ہاں اگر ضروری خیال کیا جائے تو اسے نئے دھاگے میں منتقل کر لیا جائے۔
 
Top