مجلس وحدت المسلمین کے جلسے کے دوران صحافیوں پرتشدد

106573-Image_CH-1364134490-184-640x480.jpg

ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین شکیل پٹھان اور نجی چینلز کے 3 کیمرہ مینوں کو مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کی جانب سے بے دردی سے پیٹا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس
حیدرآباد: مجلس وحدت المسلمین کے جلسے کے دوران نامعلوم افراد کے تشدد سے ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین سمیت مختلف ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جلسے کے دوران ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین شکیل پٹھان اور نجی چینلز کے 3 کیمرہ مین کو مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کی جانب سے بے دردی سے پیٹا گیا، کارکنوں کے تشدد کے بعد کیمرہ مین شکیل پٹھان بے ہوش ہو گئے جنہیں سول اسپتال میں آئی سی یو میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دیگر کیمرہ مینوں میں جہانزیب، ناصر قریشی اور جمیل پٹھان ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں میں چوٹیں آئیں ہیں۔
واقعے کے بعد صحافیوں نے مجلس وحدت المسلمین کے جلسے کا بائیکاٹ کر دیا، دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے واقعے کی تردید کی ہے۔
ربط
http://www.express.pk/story/106573/
 
بہت سے لوگ اس الیکشن کو خونی قرار دے رہے ہیں۔ اگر یہ عمل وحدت مسلمین نے کیا ہے تو اس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے، تاہم اگر نادیدہ ہاتھوں کی کارستانی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو چوکس ہو جانا چاہیے۔
 
ساجد

محفلین
سزا تو بعد کی بات ہے۔ پہلے یہ فیصلہ تو ہو کہ کرنے والا کون ہے۔ ہمارے ہاں مجرم کی پہچان ہی چیلنج بن جاتی ہے۔
ہم پاکستانی جلسے جلوسوں کے کلچر سے بڑی اچھی طرح سے آگاہ ہیں۔ جب کسی بھی گروپ یا سیاسی جماعت کا جلسہ ہوتا ہے تو اخلاقیات اور قانون کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کارکنانِ گروپ اور منتظمین مکمل طور آپے سے باہر ہوتے ہیں۔ جذبات بھڑکائے جاتے ہیں اور گالی گلوچ سے بھی پرہیز نہیں کیا جاتا ۔ ایسے میں کسی "نامعلوم" کی کیا جرات کہ کسی غیر کے جلسہ میں گھس کر اپنی موت کو آواز دے۔
مجلس وحدت المسلمین کی لیڈر شپ کو اس تشدد کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئیے اور تنظیم ان عناصر کا سراغ لگا ئے جنہوں نے یہ کام کیا ہے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ کیوں کیا ہے؟۔
 
نگار ف

محفلین
مزید کوئی تفصیل؟ تشدد کی وجہ؟ مارنے والے کون تھے؟ وحدت المسلمین کے کارکن تھے یا اسی طرح سے ہے جیسے کراچی میں جلسہ یا ریلی کسی اور سیاسی تنظیم کی اور ہنگامہ کرنے والے کوئی اور؟؟؟ کوئی بتلائے تفصیلی خبر؟؟
 
حسینی

محفلین
جہاں تک مجھے معلوم ہے مجلس وحدت والے پر امن لوگ ہیں۔۔۔ ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا ہوگا۔۔۔۔ یقینا بہت سی طاقتیں نہیں چاہتی تھیں کہ مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد میں جلسہ کرے۔۔۔۔ یہ ان طاقتوں کی کارستانی ہو سکتی ہے۔۔۔
اور خود خبر میں بھی ایک نوع تضاد ہے۔۔۔ عنوان خبر میں ہے نا معلوم افراد۔۔۔۔ اور تفصیل میں جا کر لکھتے ہیں کہ مجلس وحدت کے کارکنان۔۔۔
پھر بھی اگر ان کے کارکنان یہ کام کیا ہو تو انتہائی برا کام ہے۔۔۔ اور ان افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔۔۔
 
ہم پاکستانی جلسے جلوسوں کے کلچر سے بڑی اچھی طرح سے آگاہ ہیں۔ جب کسی بھی گروپ یا سیاسی جماعت کا جلسہ ہوتا ہے تو اخلاقیات اور قانون کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کارکنانِ گروپ اور منتظمین مکمل طور آپے سے باہر ہوتے ہیں۔ جذبات بھڑکائے جاتے ہیں اور گالی گلوچ سے بھی پرہیز نہیں کیا جاتا ۔ ایسے میں کسی "نامعلوم" کی کیا جرات کہ کسی غیر کے جلسہ میں گھس کر اپنی موت کو آواز دے۔
مجلس وحدت المسلمین کی لیڈر شپ کو اس تشدد کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئیے اور تنظیم ان عناصر کا سراغ لگا ئے جنہوں نے یہ کام کیا ہے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ کیوں کیا ہے؟۔

اللہ کرے خود احتسابی کی عادت سچ مچ ہماری سیاسی قوتیں اپنا لیں۔
 
جہاں تک مجھے معلوم ہے مجلس وحدت والے پر امن لوگ ہیں۔۔۔ ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا ہوگا۔۔۔ ۔ یقینا بہت سی طاقتیں نہیں چاہتی تھیں کہ مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد میں جلسہ کرے۔۔۔ ۔ یہ ان طاقتوں کی کارستانی ہو سکتی ہے۔۔۔
اور خود خبر میں بھی ایک نوع تضاد ہے۔۔۔ عنوان خبر میں ہے نا معلوم افراد۔۔۔ ۔ اور تفصیل میں جا کر لکھتے ہیں کہ مجلس وحدت کے کارکنان۔۔۔
پھر بھی اگر ان کے کارکنان یہ کام کیا ہو تو انتہائی برا کام ہے۔۔۔ اور ان افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔۔۔
جب صحافیوں پر تشدد ہو رہا تھا تو اس وقت مجلس وحدت کے امن پسند منتظمین کہاں تھے ؟
 
حسینی

محفلین

حسینی

محفلین
جناب آپ کے احباب کی نظر میں تو امت وحدت المسلمین کے بہت خلاف اور جانبدار اخبار ہے

جی ہاں! میں یہی بات آپ سے کہلوانا چاہتا تھا۔۔۔۔
اب امت اخبار جو ہمارے خلاف ہے وہ یہ رپورٹ کر رہا ہے تو یقینا ہم سے ہمدردی میں تو نہیں کر رہا۔۔۔ حقیقت ہی کچھ ایسی تھی۔۔۔
آگے آگے دیکھیے۔۔۔۔ کراچی، حیدر آباد وغیرہ میں کس مائی کی جرات تھی کہ سر عام جلسہ کرے اور ایم کیو ایم کی اجارہ داری کو للکارے۔۔۔
یہ کام مجلس وحدت نے کیا ہے۔۔۔۔۔
اب ایم کیو ایم نے اپنے ناجائز حربے تو استعمال کرنے ہیں یقینا۔۔۔۔
 
Top