حسان خان
لائبریرین
بندِ بعدی:من دئمیرم اۆستۆن نیژاددانام من
دئمیرم ائللریم ائللردن باشدېر
منیم مسلکیمده، منیم یۏلومدا
میللتلر هامېسې دۏستدور، قارداشدېر
(بولود قاراچۏرلو 'سهَنْد')
میں نہیں کہتا کہ میں عالی نسل سے ہوں
میں نہیں کہتا کہ میری قوم [دیگر] قوموں سے برتر ہے
میرے مسلک میں، [اور] میری راہ میں
تمام مِلّتیں [باہم] دوست و برادر ہیں
Mən demirəm, üstün nijaddanam mən
Demirəm, ellərim ellərdən başdır
Mənim məsləkimdə, mənim yolumda
Millətlər hamısı dostdur, qardaşdır
× شاعر کا تعلق ایرانی آذربائجان سے تھا۔
× مندرجۂ بالا بند گیارہ ہِجوں کے ہِجائی وزن میں ہے۔
----------------
ایک جا مندرجۂ بالا بند کا یہ متن نظر آیا ہے:
من دئمیرم اۆستۆن نیژالاردانام،
دئمیرم ائللریم ائللردن باشدې،
منیم مسلکیمده، منیم یۏلومدا
میللتلر هامېسې دۏستدو، قارداشدې.
Mən demirəm üstün nijadlardanam,
Demirəm ellərim ellərdən başdı,
Mənim məsləkimdə, mənim yolumda
Millətlər hamısı dostdu, qardaşdı.
اِس متن کے مطابق مصرعِ اول کا ترجمہ یہ ہے: میں نہیں کہتا کہ میں عالی نسلوں سے ہوں
دیگر مصرعوں کا ترجمہ وہی ہے۔
چاپماق ایستهمیرم من هئچ میللتین
نه دیلین، نه یئرین، نه ده امهڲین،
تحقیر ائتمهییرم، هدهلهمیرم
کئچمیشین، ایندیسین، یا گلهجهڲین.
(بولود قاراچۏرلو 'سهَنْد')
میں کس بھی مِلّت کو، اور نہ اُس کی زبان کو، نہ اُس کی جا کو، اور نہ اُس کی محنت کو، غارت و تاراج نہیں کرنا چاہتا۔۔۔ میں اُس کے ماضی، اُس کے حال، یا اُس کے مستقبل کو تحقیر و تہدید نہیں کرتا۔
Çapmaq istəmirəm mən heç millətin
Nə dilin, nə yerin, nə də əməyin,
Təhqir etməyirəm, hədələmirəm
Keçmişin, indisin, ya gələcəyin.
× شاعر کا تعلق ایرانی آذربائجان سے تھا۔
× مندرجۂ بالا بند گیارہ ہِجوں کے ہِجائی وزن میں ہے۔
× یہ بند ۱۹۶۸ء میں کہا گیا تھا، اور اِس میں یقیناً اُن پابندیوں اور تحقیروں کی جانب بھی اشارہ ہے، جو پہلوی دور میں تُرکی زبان اور تُرکوں کے لیے روا رکھی جاتی تھیں۔
آخری تدوین: