مترجم

عزیزامین

محفلین
مجھے ایسے مترجم دوستوں کی تلاش ہے جو اپنے کام میں بہت سنجیدہ ہوں جلدی سے جلدی انگلش سے اودو یا کسی بھی زبان سے اردو ترجمہ کر سکیں۔نوٹ، آپ پلیز آپ قیصرانی جی کی طرح نہ کریں کہ عمر بیت جاے آخر میں ایک بات یاد دلات چلوں مجھے یہ سروس فری چاہیئے؟
 
نوشاب

محفلین
سروسز اور وہ بھی فری میں
اجی کہاں رہتے ہیں جناب آپ
یہ تو کوئی مریخی محفلین ہی ہو گا جو اتنے گنجلک تراجم بھی کرے اور اپنا محنتانہ بھی وصول نہ کرے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
چونکہ میرا ذکر خیر آ چکا ہے اس لئے میں نے کچھ لکھا تو اسے انتقامی کاروائی سمجھا جائے گا۔ تاہم چند موٹے موٹے نقاط/نکات پیشِ خدمت ہیں:

پہلی بات تو یہ یاد رہے کہ آپ کے پاس اپنی ذاتی زندگی نہیں ہوگی، آپ کسی مریض کے ساتھ ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی موجود ہوں گے تو عزیزامین کی طرف سے بار بار تاکیدی پیغامات آ ئیں گے، دھمکی بھی ملفوف ہوگی۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے :)
دوسری بات یہ کہ ایک وقت میں ڈھیر سارا کام کرنے کو تیار رہیئے۔ یعنی کسی ایک ملک کے سارے جانوروں پر یا سارے حلال جانوروں پر مضامین لکھنے کی فرمائش بیک وقت کی جا سکتی ہے اور اگر فرمائش پورا کرنے میں تاخیر ہوئی تو "قیصرانی جی" سمجھے جائیں گے :)
تیسری بات اردو وکی پیڈیا پر لکھا ہوا مضمون صرف اور صرف تب قبول ہوگا جب وہ من و عن ادھر کاپی پیسٹ کریں گے بمع حوالہ جات کے :)
چوتھی بات یہ بھی کہ اگر آپ اتفاق سے کسی اور ٹائم زون میں ہوئے تو لازم ہے کہ آپ کے آن لائن ہونے کے اوقات برادرم صاحبِ دھاگہ کے اوقات سے میچ کریں، ورنہ ان سے انتظار نہیں ہوگا کہ آپ کب آن لائن آئیں اور کب ان کی خدمت کریں :)
پانچویں بات یہ بھی اگر آپ کو پروگرامنگ سے ذرا سا بھی شغف ہے تو یاد رہے کہ پوری ویب سائٹ بمع ڈھیروں فیچرز بنا کر دینا بھی آپ کی ذمہ داری ہوگی اور مین ٹین کرنا بھی، اور یہ بھی ہر چیز مفت ہونی چاہئے :)

یہ بات میں نے عوام کی بہبود کے لئے پیش کی ہے تاکہ خدمات پیش کرنے کے بعد ہونے والی مایوسی سے بچیں :)
 
پانی پیں ۔ کحرے ہیں تو بیٹھ جایں
 
Top