ماہ رمضان کے لیے ٹی وی چینلز کے خصوصی پروگرام

نبیل

تکنیکی معاون
ماہ رمضان کی آمد کی تیاری کے لیے مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے ناظرین کا ایمان تازہ کرنے کے لیے ان خصوصی پروگراموں کے ٹریلر دکھانے شروع کر دیے ہیں جو روزوں کے دوران دکھائے جائیں گے۔ سب سے زیادہ قابل ذکر ہیرو ٹی وی کے پروگرام استغفار کا ٹریلر ہے۔
مزید تفصیل کے لیے روابط:
وِینا کا ’استغفار‘
Ramazan shows: Will you tune in to Veena, Maya Khan or Aamir Liaquat?
 

یوسف-2

محفلین
جو لوگ رمضان المبارک کی رحمتییں اور برکتیں ٹی وی اسکرین پر تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں، ان کے حصے میں وینا، مایا اور عامر لیاقت ہی آئیں گے۔ اب تو مختلف رمضان ٹی وی پروگراموں کے پرومو میں علمائے کرام اور ٹی وی ماڈلز شانہ بشانہ بلکہ قطاروں میں آگے پیچھے ساتھ ساتھ دکھلائے جارہے ہیں۔ ایسے دینی اسکالرز اور علمائے کرام کو کیا کہا جائے تو نا محرم و بے حیا ٹی وی ماڈلز کے میزبانی یا ہمراہی میں بصد شوق ٹی وی اسکرین پر ”تبلیغ“ فرماتے نظر آتے ہیں۔
اب شیطان اور اور ان کے چیلوں کی کرپا سے مسلم اُمت بتد ریج ٖقرآن و سنت اور حقیقی علمائے کرام کی صحبت سے دور ہو کر ٹی وی اسکرین والے ”وینا و مایا کے اسلام “ کے پیروکار بنتے جارہے ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون
 
وینا، مایا اور عامر لیاقت کو نہ دیکھیں
تسلیم صابری(کیو ٹی وی)، جنید اقبال (ٹی وی ون) اور مدنی چینل کو دیکھ لیں
ان سب پروگراموں کو دیکھنا، ضروری ہے کیا؟۔۔۔میں تو کہتا ہوں کہ کوئی بھی "اسپیشل" پروگرام نہ دیکھین۔ جس وقت یہ پروگرام آن ائر کئے جاتے ہیں، دراصل وہی بہترین وقت ہوتا ہے تلاوت و تسبیح اور دعا کا۔۔۔:)
 
Top