تعارف ماوراء صاحبہ

لو جی آپ نے ادھر تعارف کا سلسلہ بغیر کہے شروع کردیا تو ہم نے نیا تھریڈ کھول لیا کہ کروالو آپنا تعارف۔
ست بسم اللہ۔
ویسے میری طرف سے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید۔ اس امید کے ساتھ کہ آپ ادھر آتی رہیں گی، اور خالص اردو کا حظ اٹھائیں گی،
لو جی تعارف کا سلسلہ شروع۔۔۔ اب ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گی۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 
تیشہ

محفلین
:) اسکا پرابلم میرے والا ھی ھے اردو بہت مشکل :oops: :D

پر آپ نے اس سے سوال کیوں نیں پوچھے ؟ مجھھ سے کیوں پوچھے میں بھی اب یہاں اس بات کو لے کر لرائ ڈالتی ھوں ۔ :(
 
ماوراء

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
لو جی آپ نے ادھر تعارف کا سلسلہ بغیر کہے شروع کردیا تو ہم نے نیا تھریڈ کھول لیا کہ کروالو آپنا تعارف۔
ست بسم اللہ۔
ویسے میری طرف سے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید۔ اس امید کے ساتھ کہ آپ ادھر آتی رہیں گی، اور خالص اردو کا حظ اٹھائیں گی،
لو جی تعارف کا سلسلہ شروع۔۔۔ اب ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گی۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔

بہت شکریہ افتخار بھائی۔۔۔اور نیا تھریڈ کھولنے کا شکریہ۔۔۔میں اپنی پورے کوشش کروں گی۔۔۔کہ میں یہاں آتی رہوں۔
اور سوالات میں کانٹ چھانٹ کی اجازت بھلا کیوں نہیں ہے۔۔۔اگر میں نے کچھ اس میں نہ ہی بتانا ہو تو پھر۔۔۔۔ :( ۔۔خیر کوشش کرتی ہوں۔۔۔لیکن پہلے وعدہ کریں ۔۔کہ میری محنت کو سب پڑھیں گے۔۔۔ :wink: :lol:

١۔ آپکا پورا نام؟
ماوراء۔۔۔۔
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
پیار۔۔۔ پیار سے تو کوئی بھی کچھ نہیں کہتا۔۔ :cry:
٣۔ عمر کتنی ہے؟
یاداشت کمزور ہے۔ بھول گئی ہے۔ :?
٤۔جائے پیدائیش ؟
دنیا
٥- حاضر مقام؟
گھر
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
جاب
٧۔تعلیمی قابلیت؟
تعلیمی قابلیت۔۔۔یاداشت کی کمزوری کی وجہ سے یہ بھی بھول گئی ہے۔ :cry:
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
کوکنگ، کتابیں۔۔۔
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، انگلش، نارویجین اور پنجابی تھوڑی بہت آتی ہے۔
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
بڑے ہو کے۔۔۔ہاں واقعی ابھی تو میں نے بڑا بھی ہونا ہے۔۔۔بھول ہی گئی تھی۔ :(
جرنالسٹ بننے کا ارادہ ہے اگر حالات نے ساتھ دیا تو۔ اگر نہ بن سکی تو کچھ نہ کچھ تو بن ہی جاؤں گی۔ :cry:

اب پتہ نہیں اور کیا جاری رہے گا۔۔۔اتنا کچھ تو بتا دیا ہے۔۔۔ :?
 
بہت خوشی ہوئی آپکے بارے میں جانکر
اصل واقعہ کچھ یوں کہ کاٹ چھانٹ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سب کے ساتھ برابری اور ایک جیسے سوالات کا ہونا ہے۔ البتہ اشاروں کنائیوں میں جوابات دینے سے مراد یہی ہے کہ اگر دل نہ کرے تو سوال لکھ کر جواب گول کرجائیں۔
لیجئے آپ کے محنت سے لکھے کو ہم نے پڑھ لیا۔
اور باقی کے سوالات کے بارے میں تب ہی علم ہوگا جب وہ ادھر پوچھے جائیں گے۔
 
بہت شکریہ ۔۔۔لیکن اگر آپ مجھے پہلے بتاتے تو میں ۔۔۔کچھ سوالات گول کر جاتی اب تو۔۔۔ :( ۔۔۔لیکن باقی سوالات کس قسم کے ہوں گے۔۔۔ڈرا رہیں آپ تو۔۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
فیصل عظیم نے کہا:
خوش آمدید “ماورا“ ویسے یہ میرا مختصر ترین خوش آمدید ہے
umhm ۔۔تو یہ آپ کا مختصر خوش آمدید ہے۔۔۔تو کیا جب میں پرانی ہو جاؤں گی۔۔۔تب آپ مجھے تفصیل سے خوش آمدید کریں گے۔۔۔ :(
خیر۔۔۔بہت شکریہ۔۔ :)
 
فریب

محفلین
ماورا میں نے چونکہ آپ سے پہلے اس فورم کو جوائن کیا تھا اس لیے میں بھی آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
بہت شکریہ فریب۔۔۔آپ کو یہ فورم کیسا لگا ہے۔۔؟؟ :wink:
اور آپ کا نک فریب ہے۔۔۔۔ :( میں فاریب سمجھتی رہی۔۔۔ :(
 
فریب

محفلین
اس فورم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں استادوں سے لفاظی کا کھیل سیکھنے کا موقع ملے گا ۔۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
واقعی یہ بات تو آپ نے بالکل صیحح کہی۔۔۔مجھے بھی دو دن میں کئ نئے الفاظ دیکھنے کو ملے ہیں۔۔۔ :wink:
 
جی اس فورم کا خاصہ ہی یہ ہے کہ یہاں ہر بندہ اپنے طور پر اور اپنے طریق سے تحریری اردو کو فروغ دینے کےلئے کوششاں ہے۔ اردو بلاگ سے لیکر محتلف پروگرامز کے اردو ترجمہ تک کی کوششیں جاری ہیں۔ اسکے علاوہ حسب اسطاعت اردو کمپوٹنگ سے متعلقہ مسائل کو بھی بتدریج حل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

آپ نے دیکھ ہی لیا ہوگا کہ یہاں زیادہ بندے مختلف شعبہّ زندگی میں ممتاز قسم کے تجربہ و مہارت رکھتے ہیں، جو گپ شپ کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ اور سکھا رہے ہیں اور یہی چیز اس فورم کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے - امید ہے کہ آپ کا حصہ بھی بہت شاندار رہے گا۔
 
فریب

محفلین
آپ جیسے لوگوں کی موجودگی میں ہمارا حصہ تو سیکھنے کا ہی ہو گا مگر اردو کمپوٹنگ کے فروغ کے لیے یہ سیکھنے کا عمل بھی بہت ضروری ہے
 
umhm ۔۔تو یہ آپ کا مختصر خوش آمدید ہے۔۔۔تو کیا جب میں پرانی ہو جاؤں گی۔۔۔تب آپ مجھے تفصیل سے خوش آمدید کریں گے۔۔۔
خیر۔۔۔بہت شکریہ۔۔

ویسے انسان کبھی پرانا نہیں ہوتا وہ ہمیشہ نیا رہتا ہے اگر پرانا ہوتا ہے تو وہ احساس کہ ہم اس شخص کو کب سے جانتے ہیں۔ یا کتنا جانتے ہیں ۔ بہرحال امید ہے کہ آپ اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگی ۔
اگلی لائینیں مذاق اور صرف مذاق میں کہی گئی ہیں لہذا ان کا مطلب سنجیدگی سے لینا دانشمندی نہیں کہلائے گا

ویسے اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتادیجئے گا میں تو ویسے ہی “عامل نجومی باوا بی اے پروفیسر لٹیرا فرام بنگال“ قسم کی چیز ہوں جلا کر بھسم کردوں گا
 
الف نظامی

لائبریرین
ماوراء صاحبہ، خوش آمدید۔ راجہ صاحب ذرا اس بڈھی کے جن کی قومیت معلوم فرما لیں۔
اپنے فیصل صاحب کو اٹلی کے جنوں سے واسطہ ہے یا نہیں :D
 
ماوراء

محفلین
فیصل عظیم نے کہا:
umhm ۔۔تو یہ آپ کا مختصر خوش آمدید ہے۔۔۔تو کیا جب میں پرانی ہو جاؤں گی۔۔۔تب آپ مجھے تفصیل سے خوش آمدید کریں گے۔۔۔
خیر۔۔۔بہت شکریہ۔۔

ویسے انسان کبھی پرانا نہیں ہوتا وہ ہمیشہ نیا رہتا ہے اگر پرانا ہوتا ہے تو وہ احساس کہ ہم اس شخص کو کب سے جانتے ہیں۔ یا کتنا جانتے ہیں ۔ بہرحال امید ہے کہ آپ اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگی ۔
اگلی لائینیں مذاق اور صرف مذاق میں کہی گئی ہیں لہذا ان کا مطلب سنجیدگی سے لینا دانشمندی نہیں کہلائے گا

ویسے اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتادیجئے گا میں تو ویسے ہی “عامل نجومی باوا بی اے پروفیسر لٹیرا فرام بنگال“ قسم کی چیز ہوں جلا کر بھسم کردوں گا

hhmmm ۔۔۔آپ تو بہت سیانے ہیں۔۔۔“ویسے انسان کبھی پرانا نہیں ہوتا وہ ہمیشہ نیا رہتا ہے اگر پرانا ہوتا ہے تو وہ احساس کہ ہم اس شخص کو کب سے جانتے ہیں۔ یا کتنا جانتے ہیں“۔۔مجھے آپ کی یہ بات بہت اچھی لگی۔۔۔میں نے یاد کر لی ہے۔۔۔lol
اچھا اضافہ ہوں گی۔۔۔؟؟؟ ہوں نہیں کیا۔۔۔؟؟؟ :(
اب اتنی تو عقل ہے مجھ میں کہہ ۔۔۔کیا مذاق ہے۔۔۔اور کیا نہیں۔۔۔آپ نے تو مجھے با لکل ہی ۔۔۔گیا گزرا بنا دیا ہے۔۔۔huh ۔۔ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔مسلہ کیا مسائل ہیں مجھے۔۔۔ :wink: اور مجھے تو آپ“عامل نجومی باوا بی اے پروفیسر لٹیرا فرام بنگال“ سے بھی بڑھ کر کوئی لگتے ہیں۔۔۔ :wink:
 
Top