ماجد خان ماڈل

آج ٹوئٹر پر ایک صحافی کسی ماجد خان ماڈل کی بات کر رہے تھے۔
یاز بھائی زیک بھائی یا کوئی اور اگر اس ماڈل پر روشنی ڈال سکے تو۔
اول یہ ماڈل کیسا تھا،آیا مفید تھا بھی یا نہیں،کیاآج بھی یہ عمل نافذ ہوسکتا،بہتری کی امید وغیرہ
دوسرا یہ کہاگر یہ ماڈل اتنا ہی کامیاب تھا تو پاکستان کی ٹیم 92 کے ورلڈ جیتنے کیبعد فوراً ہی گر کیوں گئی،اس ماڈل وغیرہ پر روشنی ڈالیں اپنی ٹارچ ولالٹین وغیرہ سے جتنی ممکن ہو سکے۔

صحافی کے متعلق کہونگا کہ وہ یحیٰی بے چینی یا مبشر افراتفری لقمان جیسا نہیں جدت پسند بندہ ہے،اور اچھا لکھتا ہے کرک انفو اور ایک دو مشہور اسپورٹ جرنلز میں۔اسکے علاوہ کرکٹ اور فٹبال پر کافی گہرا علم رکھتے ہیں۔لیکن انکی اس بات کو میں سمجھ نہیں آیا پایا۔
 

یاز

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، عمران خان کی کپتانی کے دنوں میں کچھ ایسا چکر تھا۔
کرکٹ بورڈ کا چیئرمین زاہد علی اکبر عمران خان کا رشتہ دار تھا۔ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین جاوید برکی بھی عمران خان کا کزن تھا اور عمران خان کے ہی ایک اور کزن ماجد خان کا بھی بورڈ میں کچھ عہدہ تھا۔تاہم اس سب بظاہراقربا پروری کے باوجود کرکٹ کا بیڑہ غرق نہیں تھا،بلکہ وہ پاکستان کرکٹ کا سنہرا ترین دور تھا۔
شاید ماجد خان ماڈل سے کہنے والے کی مراد یہی ہو کہ کپتان زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے۔

لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ اوپر والا اندازہ غلط ہو اور ماجد خان ماڈل کچھ اور ہو۔ اس پہ مزید کچھ سرچ کرنا پڑے گا۔ آپ ٹوئٹر کا مذکورہ لنک مہیا کر سکیں تو عین نوازش ہو گی۔
 
بھائی وہ ٹویٹ حاضر ہے
Bhai school cricket ki jaan chor do, just follow the MK model already in the PCB. But no, why would u?
ویسے میں اس سنہرے ترین دور پر روشنی چاہتا ہوں کہ کیسے تھا وہ سنہرا دور باقی کپتان خان کے ون مین شو کا تذکرہ تو سن ہی رکھا ہے۔
 
Top