مائیں دوائی سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں بابو جی...

289j4uf.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
واقعی درست۔ بس میں اب نیٹ بند کر کے پہلے امّی کی طرف چکر لگاتی ہوں۔
جزاک اللہ!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کہانی مختلف شہروں کے ناموں کے ساتھ باقی تمام الفاظ من و عن کئی جگہ پر موجود ہے۔ میں نے پہلی بار یہ "سرینگر" کے نام سے پڑھی تھی۔ باقی تمام الفاظ من و عن یہی تھے۔ اب پتا نہیں اس نے نام بدلا یا ساہیوال والے نے۔ بہرحال جس نے بھی پہلے لکھی۔ جذبات سے لبریز اور سچی لکھی۔ اور جس نے بعد میں شہروں کے نام بدل کر بےایمانی اور سرقہ کیا۔ اس نے بددیانتی کی۔ انمول احساسات کی تجارت کی۔
 

جاسمن

لائبریرین
امی جان سر میں مہندی لگائے بیٹھی تھیں۔ ملک شیک پلایا۔ کندھے اور بازو دبانے لگی تو بہت خوش ہوئیں۔ جب خوب دبایا تو کہنے لگیں ۔بس کرو۔اب ٹھیک ہے۔ پہلے بہت درد ہو رہا تھا۔
شگفتہ ثواب لوٹ لیا آپ نے۔:)
جزاک اللہ خیرا!
 
Top