مائیکرو سافٹ ورڈ برائے اردو یونی کوڈ بک کے لئے مدد درکار ہے

طارق راحیل

محفلین
السلام علیکم۔۔۔!!!

محترم اگر آپ کو مائکرو سافٹ ورڈ پر پرنٹ ایریا کا کچھ تجربہ ہے تو مجھے آپ کی مدد درکار ہے۔

میں اردو(یونی کوڈ) میں ایک کتاب مرتب کرہا ہوں،اس حوالے سےمجھے اس فائل کا( جو منسلک ہے)

کاغذ سائز15.5بائی 10.5سینٹی میٹر بنانا ہے،نیز پرنٹنگ ایریا پیج بارڈر کے ساتھ14بائی 9 سینٹی میٹر بنانا ہے۔

کیا کسی بھائی کو ایسا کرنا آتا ہے،اگر آتا ہے تو یا تو مجھے بتا دے یا پھر اس فائل کو مطلوبہ فارمیٹ پر تبدیل کردے۔

ممنون رہوں گا اور دل سے دعا گو رہوں گا۔

مجھے یہ کام جلدی کر دیجئے مہربانی ہوگی۔

آپ کی توجہ اور مدد کا منتظر : ابو عبداللہ(محمد طارق راحیل)

نوٹ:

مطلوبہ فائل یہاں سے بھی دیکھی /محفوظ کی جا سکتی ہے
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
کیونکہ میں کافی عرصہ پہلے اس سائٹ کا ممبر بنا تھا اس لئے میں نے یہاں سے فائل ڈاؤنلوڈ کر لی ہے، لیکن مجھے معلوم نہیں کہ ممبر شپ کے بغیر یہاں سے فائلیں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں یا نہیں۔ بہتر ہو گا کہ dropbox.com یا box.net پر اکاؤنٹ بنا لیں تاکہ دوسرے آسانی سے آپ کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔ ورنہ Fifteen Great Free Online File Sharing Alternatives پر موجود کوئی ایسی سائٹ استعمال کریں جس کو ساتھ 'Registration: No' لکھا ہو۔
 

طارق راحیل

محفلین
کیونکہ میں کافی عرصہ پہلے اس سائٹ کا ممبر بنا تھا اس لئے میں نے یہاں سے فائل ڈاؤنلوڈ کر لی ہے، لیکن مجھے معلوم نہیں کہ ممبر شپ کے بغیر یہاں سے فائلیں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں یا نہیں۔ بہتر ہو گا کہ dropbox.com یا box.net پر اکاؤنٹ بنا لیں تاکہ دوسرے آسانی سے آپ کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔ ورنہ Fifteen Great Free Online File Sharing Alternatives پر موجود کوئی ایسی سائٹ استعمال کریں جس کو ساتھ 'Registration: No' لکھا ہو۔
لیجئے جناب حل ہوا مسئلہ
یہ لیجئے لنک
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
کیونکہ پیپر سائز پرنٹر میں بنانا ہے اس لئے یہ کام آپ کو ہی کرنا ہو گا۔ پہلے پرنٹر کی سیٹنگ کریں:
ورڈ میں پرنٹر پروپرٹیز پر کلک کریں
word-01.png

پرنٹر ونڈو میں کسٹم پر کلک کریں
word-02.png

نیا کسٹم پیپر سائز بنائیں اور محفوظ کریں
word-03.png

اب نیا پیپر سائز چنیں
word-04.png

پیج لے آؤٹ ٹیب پر کلک کریں، نیا سائز چنیں
word-05.png


word-06.png

بورڈر کے لئے
word-07.png

اوپشنز میں جائیں
word-08.png

اور بورڈر کے مارجن سیٹ کریں، 21.25 پوائنٹ 7.5 ملی میٹر کے برابر ہوتے ہیں۔
word-09.png

مارجن اور پیپر سائز تبدیل ہونے سے فورمیٹنگ دوبارہ کرنی پڑے گی۔ میرے پاس 'فضائل نماز' والے صفحات میں متن کاغذ سے باہر نکل گیا ہے۔
 

طارق راحیل

محفلین
مجھے کسی کو یہ فائل پی ڈی ایف میں دینی ہے
میں ا سے ور ڈمیں بناتا ہوں اور جو مجھے اس کے بنانے کے پیسے دے رہے ہیں ان کے پاس ورڈ کے فاؤنٹ نہیں ہیں
میں ورڈ کی پی ڈی ایف بنا کربھیجتا ہوں پھر وہ اس کے پرنٹس لیتے ہیں
یوں سائز میں فرٖق آجاتا ہے
نہ وہ ورڈ کے فاؤنٹ ڈالنے کو تیار ہیں نہ ہی پی ڈی ایف کے علاوہ کسی اور قابل قبول فارمیٹ میں فائل درکار ہے انہیں
سمجھ نہیں آتا کیا کروں
 

اسد

محفلین
پی ڈی ایف پروگرامز میں پرنٹگ ونڈو میں 'پرنٹ ہینڈلنگ' (یا اس کا متبادل) میں 'سکیلنگ' یا 'سکیلنگ ٹائپ' کو None سیٹ کرنے سے سائز میں فرق نہیں آتا۔
A4 سائز کاغذ پر پرنٹنگ:
pdf-prnt-1.png

ان کے کمپیوٹر میں بھی پرنٹر پر مطلوبہ پیپر سائز دستیاب ہونا چاہئیے۔ اس صورت میں:
pdf-prnt-2.png
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
اسد صاحب لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ پیج کے نچلی جانب(فوٹر میں) اگر حواشی لکھنے ہوں تو کیسے لکھ سکتے ہیں؟
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
ورڈ 2010 میں فٹ نوٹ 'ریفرینس' ٹیب میں 'انسرٹ فٹ نوٹ' بٹن سے شامل کیے جاتے ہیں۔ پرانے ورژنز میں شاید 'انسرٹ' بٹن میں یہ سہولت ہوتی تھی۔
اس لڑی میں بھی کچھ اسی بارے میں بات ہوئی تھی۔
 
Top