مائیکروسافٹ کی نئی ای میل سروس - آؤٹ لُک ڈاٹ کام

شہزاد وحید

محفلین
جیسا کہ مائیکروسافٹ نے اپنی نئی ای میل سروس outlook.com کے نام سے متعارف کروا دی ہےجو کہ ہاٹ میل کے مقابلے کافی مستعد اور سادہ ہے۔ اس کا سرفیس ونڈوز 8 سے ملتا ہے۔ جی میل کے مقابلے میں پیش کی گئی ہے۔ میں نے آؤٹ لُک کی ڈومین پر اپنا ای میل ایڈریس بنا لیا ہے (حالانکہ ضرورت نہیں) کیونکہ لگتا یہی ہے کہ ہاٹ میل اب ختم کر دی جائے گی یا اس پر مزید ٹیکنکل توجہ نہیں دی جائے گی۔ گو کہ ای میل یوزر نیمز کو اب مائیکروسافٹ اکاؤنٹ کا نام دے دیا گیا اور ای میل چاہے hotmail ڈومین کی ہو یا live ڈومین کی یا outlook ڈومین کی سبھی مائیکروسافٹ کی موجودہ میل سروس پر چلیں گی اور کئی لوگوں نے اپنے ای میل ایڈریسز تب بھی hotmail ڈومین پر ہی رکھے تھے جب کہ live ڈومین متعارف کروائی گئ تھی اور hotmail کو تبدیل کر کے windows live mail کر دیا گیا تھا کیونکہ کئی لوگ اپنا ای میل بلکل بھی بدلنا نہیں چاہتے۔ لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو سوچتے ہیں کہ جس نام کی سروس ہو اسی ڈومین کا ای میل ہونا چاہیے۔ ویسے اگر مائکروسافٹ والے بار بار ڈومینز اور سروس کے نام بدلنے کی بجائے ہاٹ میل کو ہی بہتر سے بہتر کرتے تو شاید زیادہ بہتر رہتا کیونکہ ہاٹ میل اپنے دور میں ایک نام تھا وہ تو جی میل نے آکر اس کی چھٹی کروائی۔ خیر ابھی بھی ایک بڑی تعداد ہاٹ میل ہی یوز کرتی ہے بلکہ اب آؤٹ لُک یوز کرے گی۔
اور کتنے نے لوگوں نے آؤٹ لُک استعمال کی ہے؟ اس کی پرفارمنس پر اپنی رائے پیش کریں۔
 

وجی

لائبریرین
شہزاد وحید صاحب آپ آؤٹ لک پر اپنے ہوٹ میل سے کے آئی ڈی سے سائن ائن ہوسکتے ہیں
آؤٹ لک آپکے ہوٹ میلز کو اوپن کرسکتا ہے
 

وجی

لائبریرین
آؤٹ لک ڈاٹ کوم کافی اچھا ہے اور تیز کام کر رہا ہے اسکے میں کوئی شک نہیں ۔
 

محمد امین

لائبریرین
اچھا انٹرفیس ہے۔ میں نے اپنی ہوٹ میل آئی ڈی استعمال کی۔ ویسے جی میل کا کوئی جواب نہیں۔ پہلے ہم ہر سروس پر اپنی آئی ڈی بناتے تھے مگر اب چونکہ پروفیشنل ہوگئے ہیں تو فقط جی میل استعمال کرتے ہیں۔
 
outlook کا نیا انٹرفیس کافی اچھا ہے مگر بقول شاعر
دیر کردی مہرباں آتے آتے​
اب تو جی میل کی اڈکشن سی ہو گئی ہے۔
یاہو تو ایک نمبر بکواس لگتا ہے ؎۔
 
Top