مائکروسافٹ Cofeeلیکڈ!

arifkarim

معطل
ابھی ابھی تازہ خبر آئی ہے کہ مائکروسافٹ کا ’’خفیہ‘‘ فورینسک انوسٹگیشن ٹول: COFEE ایک پرائیویٹ ٹریکر پر ریلیز ہو گیا تھا۔ جسکے بعد اپلوڈر کو ’’انعام‘‘ کے طور پر ۱،۶ TB کا ریشو فراہم کیا گیا! :)
یہ ٹول خودمختار انوسٹگیشن اداروں کے علاوہ انٹرپول میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت عرصہ سے اسکو مائکروسافٹ والوں نے چھپا کر رکھا تھا۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ خود پولیس آفسرز ’’پائرٹس‘‘ کارول ادا کر رہے ہیں! :grin:
http://torrentfreak.com/cofee-forensic-tool-leaks-to-what-cd-admins-ban-it-091108/
 

فاتح

لائبریرین
ارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek::eek::eek:
ابھی دیکھتا ہوں کہ مکمل حالت میں ہے یا ادھورا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب کہ اس وقت مارے حیرت کے آپ کا شکریہ تک ادا کرنا یاد نہیں رہا۔:grin:
مل تو اسی وقت گیا تھا اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ جدید ترین ورژن ہے۔:eek::eek::eek:
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ عارف کریم۔ اسے اتار تو لیا ہےاس لئے کہ کہیں مائیکروسافٹ کے ڈر سے ٹورنٹس غائب نہ ہو جائیں جو کہ شروع ہو چکے ہیں۔ لیکن استعمال کرنے کی فرصت نہیں ملی۔
 

زین

لائبریرین
اسے کن مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اگر اس بارے میں یہاں بھی کچھ فرمائیں تو ہماری معلومات میں اضافہ ہوجائے گا ۔
 

arifkarim

معطل
اسے کن مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اگر اس بارے میں یہاں بھی کچھ فرمائیں تو ہماری معلومات میں اضافہ ہوجائے گا ۔

جناب یہ ٹول موقع واردات پر موجود کمپیوٹر ڈیٹا کی فورنسک انوسٹگیشن کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ جسکی مدد سے کمپیوٹر کی سوجھ بوجھ نہ رکھنے والا بھی باآسانی سیکیورٹی کو توڑ کر اندرونی فائلز و انفارمیشن تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس پروگرام کی مدد سےبنائی گئی رپورٹ بعد میں‌ملزم کیخلاف رپورٹ کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔
مثال کے طور پر پولیس کسی جگہ چھاپہ مارے اور وہاں کے کارکنان مامو کی آمد پر سسٹم سیلف ڈیلیشن پر لگا دیں تو یہ چھوٹا سا پروگرام فوراً سے بھی پہلے یو ایس بی کے ذریعہ کمپیوٹر میں گھس کر پورے سسٹم ڈیٹا کی ایک رپورٹ جاری کر دیتا ہے!
 
Top