لیں جی ہم نے بھی لینکس کو منا لیا

دوست

محفلین
لینکس کا حال بھی بیوی جیسا ہے جب تک ہاتھ پاؤں نہ جوڑوں مانتا ہی نہیں اور ونڈوز جو مرضی کر لو اس کے ساتھ نو ٹینشن۔
4 دن وخت پانے کے بعد آج اوبنٹو راضی ہوا ہے اور میں اس سے آن لائن ہوکر یہ لکھ رہا ہوں اگرچہ ایشیا ٹائپ میں کچھ الفاظ ٹھیک نظر نہیں آرہے مگر میں آپ کو کیا بتاؤں میں اپنے آپ کو اقلیدس محسوس کررہا ہوں اور جی کر رہا ہے یوریکا یوریکا کے نعرے لگاتا بازار میں ( بالباس) نکل پڑوں۔ :wink: :wink: :wink: :wink:
جیسادی کا شکریہ انھوں نے حوصلہ افزائی کی اور تمام دوست جن کی وجہ سے مجھے ہمت ہوئی کہ میں لینکس نصب کروں اور اس کے نخرے سہوں۔
اب امید ہے کہ میرا کمپیوٹر شوق بس ہوجائے گا کیونکہ اسی نے مجھے چار دن کتاب کو ہاتھ نہیں لگانے دیا کہ اوبنٹو بس راضی ہوجائے۔ اب یہ راضی ہوگیا تو ہم اس کا پیچھا چھوڑ رہے ہیں۔
دعا کیجیے گا اب امتحانوں کے پیچھے بھی ایسے ہی پڑوں جس طرح اوبنٹو کے پیچھے پڑا تھا۔
 
mwalam

محفلین
دوست نے کہا:

شاکر بھائی آپ اپنی پڑھائی کی طرف خاص توجیہ دیں ۔ اللہ تعالیٰ آپکو کامیاب فرمائے- آمین۔
 
الف عین

لائبریرین
مبارک شاکر۔ لیکن شاید نئے زوبنٹو میں اتنی مشکلات نہیں ہوتیں۔ ایکس ایف سی ای ڈیسٹاپ قدیم ہارڈ وئیر کے لئے زیادہ مناسب ہے۔
 
mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
مبارک شاکر۔ لیکن شاید نئے زوبنٹو میں اتنی مشکلات نہیں ہوتیں۔ ایکس ایف سی ای ڈیسٹاپ قدیم ہارڈ وئیر کے لئے زیادہ مناسب ہے۔
XFCE ڈیسکٹاپ انوائرمیٹ نہیں ہے۔ یہ X کی ایک طرح کی Theme ہے۔ صرف Gnome اور KDE ہی Desktop Envirement ہیں-
 
قیصرانی

لائبریرین
جی مجھے بھی یوبنٹو میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ خود بخود سارا کچھ اس نے سیٹ کیا۔ مجھے صرف اردو فانٹ انسٹال کرنا پڑے، وہ زکریا بھائی نے رہنمائی کر دی تھی۔ باقی میرے 160 گیگا بائٹس کے ڈیٹا کو یہ صرف ریڈ کر سکتا ہے۔ اس لئے میں‌نے اسے چھوڑ دیا ہے۔ خیر ابھی کبنٹو کا انتظار ہے۔
بےبی ہاتھی
 
Top