لینکس پر Huawei ETS 2552 کو چلانا

محمد سعد

محفلین
پیارے بچو!
السلام علیکم!

آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ لینکس میں پی ٹی سی ایل کی طرف سے فراہم کردہ Huawei ETS 2552 کا سیٹ کیسے چلانا ہے۔ (اگر آپ کو یہ سبق کچھ نامکمل سا لگے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس خود کوئی وائرلیس کنکشن وغیرہ نہیں ہے۔ چنانچہ تجربہ کار لوگوں اور ان معلومات کو استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ غلطیوں کی نشاندہی ضرور کریں۔)

اس فون کا مسئلہ یہ ہے کہ جب اسے لگایا جاتا ہے تو یہ بطور سی ڈی روم چلتا ہے۔ چنانچہ ونڈوز پر چلانے کی صورت میں اس میں موجود سٹوریج ڈیوائس سے ونڈوز والا ڈرائیور نصب ہوتا ہے جو اگلی بار اس فون کے لگنے پر اس کا سٹوریج والا حصہ بند کر کے موڈیم والا حصہ چلا دیتا ہے۔

لینکس پر اسے چلانے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے آپ USB_ModeSwitch کا اطلاقیہ نصب کر لیں۔ اس کے کمپائل شدہ نسخے آپ کو اس صفحے سے مل جائیں گے۔
https://forge.betavine.net/frs/?group_id=12&release_id=247
یہاں سے آپ اپنی ڈسٹربیوشن کے لیے مخصوص پیکج اتار کر نصب کر لیں۔
(میرے جن دوست کو یہ فون چلانے کا مسئلہ درپیش تھا، ان کے معاملے میں صرف usb-modswitch والا پیکج ہی نصب کرنا پڑا تھا۔ چنانچہ دیگر پیکجز کو آپ نظر انداز کر سکتے ہیں۔)

اب اس پیکج کی تنصیب کے بعد آپ کو /etc/usb_modeswitch.conf کی فائل میں (اگر موجودہ وقت تک پہلے سے شامل نہیں ہے تو) تھوڑا اضافہ کرنا ہوگا۔ اس فائل کو روٹ کے اختیارات کے ساتھ کھولیں۔ مثلاً
کوڈ:
gksu gedit /etc/usb_modswitch.conf
اور آخر میں یہ اضافہ کر دیں۔
(پہلے یہ تسلی ضرور کر لیں کہ کہیں آپ کے یہ پیکج نصب کرنے کے وقت تک یہ سطور پہلے سے شامل نہ کر دی گئی ہوں۔)
کوڈ:
########################################################

# Huawei ETS 2552

# Two options: 1. removal of "usb-storage"  2. the special control

#

;DefaultVendor=  0x12d1;

;DefaultProduct= 0x1010


# choose one of these:

;DetachStorageOnly=1

;HuaweiMode=1

########################################################

اب اگلی بار جب آپ فون کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کریں گے تو امید ہے کہ ttyUSB0 یا ttyACM0 نام کی ایک ڈیوائس فائل بن جائے گی۔ یعنی /dev/ttyUSB0 یا /dev/ttyACM0۔
(آگے جانے سے پہلے تسلی کر لیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی فائل بنتی ہے یا نہیں۔ شک کی صورت میں dmesg کمانڈ سے حاصل ہونے والی آخری چند سطور دیکھیں۔)
اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو آپ کے ٹیلیفون سیٹ کی شناخت کامیابی کے ساتھ ہو گئی ہے۔ چنانچہ اب آپ کسی بھی ڈائلر پروگرام سے اپنا کنکشن مرتب کر سکتے ہیں۔
ابنٹو شریف کے نسخہ 9.04 کے صارفین کے لیے آسان ترین انتخاب gnome-network-admin کا پیکج ہوگا۔ اسے آپ http://packages.ubuntu.com سے حاصل کر لیں۔ ابنٹو 9.04 کے لیے:
http://packages.ubuntu.com/jaunty/gnome-network-admin
دیگر زیادہ تر ڈسٹربیوشنز میں ڈائل اپ کا کوئی آسان سا اطلاقیہ پہلے سے ہی موجود ہوگا۔
بہرحال، اطلاقیہ چاہے جو کوئی بھی ہو، آپ کو یہ کرنا ہے کہ پہلے ڈیوائس فائل دیکھنی ہے کہ کون سی بنی ہے۔ /dev/ کے فولڈر شریف میں جا کر دیکھیں کہ آیا یہ ttyUSB0 ہے یا ttyACM0 (یہ معلومات dmesg کی کمانڈ چلا کر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں)۔ پھر اپنے ڈائلر کو بتائیں کہ یہ ہمارا موڈیم شریف ہے۔ اب اسے شرافت کے ساتھ چلاؤ۔ کنکشن کی دیگر تفصیلات آپ پی ٹی سی ایل کی طرف سے فراہم کردہ ڈائلر سے دیکھ لیں۔ میرے پاس چونکہ ایسا کوئی ٹیلیفون سیٹ نہیں ہے، اس لیے اس وقت خود نہیں دیکھ سکتا۔

کنکشن کی معلومات فراہم کرنے کے بعد ڈائلر کو رابطہ کرنے کا حکم دیں اور موج کریں۔

ایک عام طور پر سامنے آنے والا مسئلہ یہ ہے کہ فون کنکٹ ہو جانے کے بعد کوئی ویب سائٹ وغیرہ نہیں کھلتی۔ یہ عموماً DNS سرور کی معلومات نہ ہونے کے باعث ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر آپ کے زیرِ استعمال ڈائلر میں خود کار طور پر ڈی این ایس سرور کا پتا لگانے کا اختیار ہے تو اسے فعال ضرور کریں (اگر آپ اپنی مرضی کے ڈی ان ایس سرور استعمال نہیں کرنے والے تو)۔
 

مکی

معطل
بس تھوڑی سی دیر کردی سعد ورنہ میں اسے اردو ابنٹو میں پہلے سے کنفگر کردیتا.. خیر میرے ایک دوست کے پاس یہی سیٹ ہے اور میں اسے چلانے میں ناکام رہا تھا.. تجربات کر کے تمہیں مطلع کرتا ہوں..
 

محمد سعد

محفلین
بس تھوڑی سی دیر کردی سعد ورنہ میں اسے اردو ابنٹو میں پہلے سے کنفگر کردیتا.. خیر میرے ایک دوست کے پاس یہی سیٹ ہے اور میں اسے چلانے میں ناکام رہا تھا.. تجربات کر کے تمہیں مطلع کرتا ہوں..

چلو اچھا ہے۔ پہلا تجربہ کسی ماہر کے ہاتھوں ہو جائے تو غلطی کی صورت میں اس کا پتا زیادہ آسانی سے لگایا جا سکے گا۔
اور جہاں تک اردو ابنٹو کی بات ہے تو وہ ابھی کہیں ختم تو نہیں ہو گیا۔ اگلے نسخے میں سہی۔ :battingeyelashes:
 

مکی

معطل
چلو اچھا ہے۔ پہلا تجربہ کسی ماہر کے ہاتھوں ہو جائے تو غلطی کی صورت میں اس کا پتا زیادہ آسانی سے لگایا جا سکے گا۔
اور جہاں تک اردو ابنٹو کی بات ہے تو وہ ابھی کہیں ختم تو نہیں ہو گیا۔ اگلے نسخے میں سہی۔ :battingeyelashes:

ارے میاں میں کہاں کا ماہر..!؟ ماہر ہوتا تو چلا لیتا..

اردو ابنٹو فائنل کردی گئی ہے.. چنانچہ اب کچھ نہیں ہوسکتا.. البتہ تمہارا بھیجا ہوا بٹن لگا دیا ہے.. ;)

باقی مسئلے بشرطِ زندگی اگلے ایل ٹی ایس پر دیکھیں گے ان شاء اللہ..
 

خواجہ طلحہ

محفلین
نیک بزرگو!:grin:
وعلیکم السلام!
کم از کم میرے لیے آپ نے بہت نیکی کا کام کیا ہے. آپ کا بہت شکریہ.
انشااللہ شام میں ٹرإئی کرکے دیکھوں گا. ایک بار پھر بہت شکریہ
 

محمد سعد

محفلین
نیک بزرگو!:grin:
وعلیکم السلام!
کم از کم میرے لیے آپ نے بہت نیکی کا کام کیا ہے. آپ کا بہت شکریہ.
انشااللہ شام میں ٹرإئی کرکے دیکھوں گا. ایک بار پھر بہت شکریہ

پھر بتانا ضرور کہ نسخے نے کام کیا یا نہیں۔ اگر کسی جگہ رکاوٹ ہو تو بلا جھجک پوچھ لینا تاکہ اگر سبق میں کوئی غلطی یا کمی رہ گئی ہو تو میں اسے درست کرنے کی کوشش کروں۔
 

محمد سعد

محفلین
کچھ سوئچ نہیں ہوتا.. سب کچھ ویسے کا ویسے ہی رہتا..

کہیں usb_modeswitch کی کمانڈ الگ سے تو نہیں چلانی ہوگی؟ دراصل یہ تمام عمل انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا اس لیے بعض مقامات پر غلطی کی گنجائش ہے۔ آپ فون لگانے کے بعد usb_modeswitch کی کمانڈ چلا کر دیکھیں۔ اور /etc/usb_modeswitch.conf کو مدون کرنے میں تو کوئی غلطی نہیں ہوئی نا؟ :confused:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
پیارے بچو!
السلام علیکم!

لینکس پر اسے چلانے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے آپ usb_modeswitch کا اطلاقیہ نصب کر لیں۔ اس کے کمپائل شدہ نسخے آپ کو اس صفحے سے مل جائیں گے۔
https://forge.betavine.net/frs/?group_id=12&release_id=247
یہاں سے آپ اپنی ڈسٹربیوشن کے لیے مخصوص پیکج اتار کر نصب کر لیں۔
بہت معافی چاہتا ہوں یار. اصل میں کام کی زیادتی کی وجہ سے اس کو ٹرائی نہیں کرسکا.
اب برإئے مہربانی بتائیے کہ اردو اوبنٹو کے لیے کونسا پیکچ اتاروں؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
یار اس کمانڈ کا تو یہ رزلٹ نکلتا ہے.
No default vendor/product ID given. Aborting.
آپ نے usb_modeswitch.conf کی فائل میں جو یہ

کوڈ:
########################################################

# Huawei ETS 2552

# Two options: 1. removal of "usb-storage"  2. the special control

#

;DefaultVendor=  0x12d1;

;DefaultProduct= 0x1010


# choose one of these:

;DetachStorageOnly=1

;HuaweiMode=1

########################################################
شامل کرنے کو کہا تھا. اس میں سے کون کونسی لائن سے کمنٹس سإئن یعنی (# اور ; حذف کرنا ہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
ہو سکتا ہے کہ usb_modeswitch کی کمانڈ کے ساتھ ہی product/vendor id کا استعمال کرنا ہو۔ آپ دیکھیں کہ اس کمانڈ سے کیا مدد ملتی ہے۔
کوڈ:
usb_modeswitch --help
یا پھر۔۔۔
کوڈ:
man usb_modeswitch
(اگر کام کرے)

آپ کی مشکلات کا مجھے افسوس ہے۔ اگر میں خود کسی ایسے فون کو براہِ راست استعمال کر پاتا تو زیادہ بہتر طور پر مدد کر پاتا۔ :(
 

خواجہ طلحہ

محفلین
یار مشکلات نہیں ۔ اس تحقیق میں تو بہت مزا ہے۔
اصل میں ہم لوگوں سے کنفگ فائل صحیح طرح ترمیم نہیں ہوپارہی ہے۔ اس کی گائیڈ میں لکھا ہے کہ جو آپ کی پروڈکٹ ہے اس میں سے کمنٹ سائن ہٹا دین۔اب کیونکہ ہمارے وی فون کا کوڈ اس میں نہیں ہے۔ لیکن مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ جو کوڈ آپ نے دیا ہے وہ کہاں سے لیا ہے۔اور دوسرا یہ کہ کون کونسی لائن سے کمنٹس سائن ختم کرکے اس لائن کو کوڈ میں بدلنا ہے
 

محمد سعد

محفلین
یار مشکلات نہیں ۔ اس تحقیق میں تو بہت مزا ہے۔
اصل میں ہم لوگوں سے کنفگ فائل صحیح طرح ترمیم نہیں ہوپارہی ہے۔ اس کی گائیڈ میں لکھا ہے کہ جو آپ کی پروڈکٹ ہے اس میں سے کمنٹ سائن ہٹا دین۔اب کیونکہ ہمارے وی فون کا کوڈ اس میں نہیں ہے۔ لیکن مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ جو کوڈ آپ نے دیا ہے وہ کہاں سے لیا ہے۔اور دوسرا یہ کہ کون کونسی لائن سے کمنٹس سائن ختم کرکے اس لائن کو کوڈ میں بدلنا ہے

دراصل یہ Product/Vendor IDs اس شخص نے فراہم کی ہیں جس کی میں مدد کر رہا تھا فون چلانے میں (یہ ETS 2552 کے لیے ہیں)۔ ایک دن اچانک اس کا برقی خط وصول ہوا کہ میں نے فائل میں یہ اضافہ کیا تو بغیر مزید کسی جادو ٹونے کے فون چل گیا۔ میں اس سے پوچھتا ہوں تو بتاتا ہے کہ بس یہی تبدیلیاں کرنی پڑی تھیں۔
ایک بات اور مجھے ابھی یاد آئی کہ اس سے پہلے فون چلانے کی کوششوں کے دوران اس نے مجھے بتایا تھا کہ میں نے vodafone connect card کا ڈرائیور نصب کیا ہے۔ میں اس سے موقع ملتے ہی پوچھتا ہوں کہ کیا وہ اس وقت بھی نصب تھا یا نہیں جب تجربہ کامیاب ہوا۔ آپ بھی vodafone-mobile-connect کا پیکج نصب کر کے دیکھ لیں۔

جہاں تک کمنٹ سائن کی بات ہے تو وہ تو میرے علم کے مطابق # کا نشان ہی ہے۔ اور وہاں پر واقعی تبصرے ہی ہیں۔ کوئی کوڈ نہیں۔ پھر بھی آپ ; کی علامت کو ہٹا کر دیکھ لیں۔ اگرچہ مجھے لگتا نہیں کہ اس سے کچھ ہوگا بلکہ یہ شاید کوڈ کی شناخت کے لیے ہے۔ لیکن پھر بھی اگر آپ چاہیں تو آزما لیں۔
 
Top