لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم

الف نظامی

لائبریرین
14 اپريل 2014
ترجمان پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب کی 102تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے عوام الناس کو اجرا فرد ملکیت اور تصدیق انتقالات کی کمپیوٹرائز سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جب کہ رواں سال کے اختتام تک تمام تحصیلوں میں ان خدمات کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کے ساتھ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی کارکردگی کا جائزہ اور مانیٹرنگ کی جاری ہے اور مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے عملہ مال کی جانب سے آنیوالی پس و پیش کا سدباب کیا جارہاہے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے تمام ممکن اقدامات و راہنمائی فراہم کرنے کے بارے میں بھی تیز تر اقدامات جاری ہیں، یہی وجہ ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم منصوبے کو تمام اداروں بشمول محکمہ مال کا بھرپور تعاون حاصل ہے جس کی بدولت یہ منصوبہ تکمیل کی جانب رواں دواں ہے جس کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تمام انتظامی مشینری اور اداروں کا بے حد مشکور ہے۔
 
Top