لہسن کی چٹنی (مزیدار اور آزمودہ)

اجزاء:
لہسن 5 جوئے (اپنی چوائس پر کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ لیکن زیادہ کرنے سے پیاس زیادہ لگے گی )
ہری مرچ اگر زیادہ تیز نہ ہوں تو 5 اور اگر زیادہ تیز ہیں تو تین عدد
سرکہ ایک کھانے کا بڑا چمچہ
کالی مرچ پاوڈر حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
لہسن اور نمک کو اچھی طرح پیس لیں اتنا کہ پیسٹ بن جائے۔ پھر ہری مارچ اور کالی مرچ ڈال کر پھر خوب پیسیں۔ آخر میں سرکہ ڈالکر مکس کریں۔ لیجئے مزیدار چٹنی تیار۔

نوٹ: اگر چٹنی زیادہ تیز معلوم ہو یا زیادہ تیز نہ کھا سکتے ہوں تو تھوڑا پانی ڈال کر چٹنی کے اثر کو کم کرسکتے ہیں۔
اسے آپ فرائیڈ چکن، فرائیز اور سالن کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اور صرف روٹی کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
ایک اور نسخہ:
50 گرام سرخ گول مرچ
50 گرام لہسن دیسی
املی 25 گرام
نمک حسب ذائقہ
پانی
ترکیب: مرچ کو ثابت گھی میں یا توے پر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر ان سب کو گرائنڈر میں اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ گرائنڈ کرتے وقت تھوڑا سا پانی بھی ملا لیں تاکہ پیسٹ سا بن جائے۔ چتںی بنا کر فرج میں سیل بند ڈبہ میں رکھیں۔ اور ضرورت کے وقت نکال کر استعمال کریں۔ خشک ہونے پر تھورا پانی ملا کر استعمال کریں۔ فرائیڈ فش ، فنگر فش کے ساتھ کھائیں۔ بڑا مزا آئے گا۔
 
Top