لوکی کے کوفتے

عندلیب

محفلین
لوکی کے کوفتے

اجزاء
لوکی: 750 گرام (کدو کش کر لیں)
چنے کا آٹا (بیسن) : 5 بڑے چمچے
نمک : حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاوڈر: حسبِ ذائقہ
املی(بیج کے ساتھ) : 12 ٹکڑے
تیل: تلنے کے لیے

ترکیب:
لوکی میں چنے کا آٹا ، نمک ، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ، پھر اس مکسچر کو 12 حصوں میں بانٹ لیں ، اب ہر حصہ میں ایک املی کا ٹکڑا رکھ کر گول کوفتہ کی شکل دیں پھر گرم گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔ اور گرما گرما نوش فرمائیں۔
 

عندلیب

محفلین
یہ لیجئے تصویر بھی مل گئی ۔
ghiye-ke-kofta.jpg
 

mfdarvesh

محفلین
واہ اپیا جی
آپ نے تو سستا کام بتا دیا ہے اب کوئی کوفتے کی فرمائش کرے گا تو ہم لوکی کا ہی مشورہ دیں گے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شکریہ اپیا ۔۔۔اچھی ڈش ہے امی جان کو بتاؤں گی اس کے بارے میں ۔۔۔:)
ایک آدھ تصویر بھی لگا دیتیں تو مزہ آجاتا ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اوہ اب دیکھی ہے کافی دیر سے اس کو دیکھ رہی تھی تو ری لوڈ کرنے سے پہلے ہی پیغام بھیج دیا ۔۔۔
ویسے میں بھی کبھی املی بہت کھایا کرتی تھی ۔۔۔۔اور ساتھ میں امی جان سے ڈانٹ بھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب، بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔

آج معلوم ہوا کہ قیمے کے بغیر بھی کوفتے بن سکتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
کوفتوں سے تو ذہن میں پہلا خیال قیمے کا ہی آتا ہے ، چھٹیوں میں موقع ملا تو کوشش کرتے ہیں لوکی کے کوفتوں کی۔
 
Top